محفل کی فضا تجویز رائے مشورے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عزیز مجھے لگتا ہے کہ تم نے ورڈ کی ایک ڈاکیومنٹ میں یہ تمام جملے محفوظ کر رکھے ہیں اور بس اٹھ کر کاپی پیسٹ کر دیتے ہو۔ اس دھاگے میں یہ کتنی بار دہرایا گیا ہے اسکا کوئی حساب ہے، میرے خیال میں تو یہ الفاظ کا ضیاں ہے۔ کچھ تخلیق کرو بھائی شاباش جلدی سے۔
 

عزیزامین

محفلین
میں اکیلا نہیں یہاں مجھ سے بڑے بڑے تخلیق کار موجود ہیں یہاں آپ بھی کچھ تخلیق کر سکتے ہیں پر وائس آف ٹرانٹو کی طرح نہیں پلیز
 

شمشاد

لائبریرین
میری ایک تجویز ہے کہ سب ملکر ایک نیا فورم بنا کر عزیز امین کو دے دیتے ہیں۔ کیا خیال ہے عزیز امین صاحب۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا آپ سے مذاق کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی میں نے پہلے کبھی آپ سے مذاق کیا ہے۔

ایک تجویز دی ہے۔ دیکھیں باقی اراکین کیا کہتے ہیں؟
 

فہیم

لائبریرین
میری ایک تجویز ہے کہ سب ملکر ایک نیا فورم بنا کر عزیز امین کو دے دیتے ہیں۔ کیا خیال ہے عزیز امین صاحب۔

آپ کو شاید علم نہ ہو
لیکن ایسا بھی ہوچکا ہے۔

ان کو بلاگ بھی بناکر دیئے جاچکے ہیں۔

اور فورم بھی۔

زاہد شکاری نے بنایا تھا ایک فورم ان کے کہنے پر وائلڈ لائف کے نام سے۔
 

تیشہ

محفلین
5a9fd3542ed0ede3457deb9306fa2f57_Lo.jpg
 

تعبیر

محفلین
یہ قصور میرا نہیں انتظامیہ کا ہے ۔ہے نا؟

جی جی بالکل آپ سے بھال کبھی کوئی غلطی ہو سکتی ہے۔ سارے قصور تو ہمارے ہی ہیں بس :(

میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ فرما چکے ہیں عزیز میاں :mad:
مجھے سمجھ نہین آتی کہ ایسا کچھ اراکیں کیوں کرتے ہیں کیا وہ خود کو بہت سپیریئر سمجھتے ہیں اور دوسروں کو فارغ جو بس محفل پر آتے ہی دوسروں کو ذپ کرنے کے لیے ہیں؟؟؟جبکہ یقین مانیں یہاں جو ایسا ویسا رکن آتا ہے وہ زیادہ دن ٹکتا ہی نہیں ہے کہ یہاں کی انتظامیہ سیف گارڈ کی طرح ہم پر محافظ جو ہے۔

امین جی اس دن میں نے اپنا سارا دن آپ کو ذپ بھیجنے پر گزارا ایک تو بہت گرمی تھی اس دن اوپر سے آپ کے دوسرے پیغام نے میرا دماغ اور گھما دیا :grin:
اس تھریڈ میں ایسا ہے کیا جو میں یہاں جواب دیکر اسے ڈسٹرب نا کروں :rolleyes:
دل بہت کیا اس دن کہ اس تھریڈ کا وہ حشر کروں کہ آپ کو لگ پتہ جائے کہ ڈسٹربنس کیا ہوتی ہے :rolleyes:
ابھی بھی تو آپ نے خود ہی ایک ہی چیز بار بار یہاں پوسٹ کر کے اسے بوررررررر ہی بنا دیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے والا طریقہ اختیار کریں۔ اب میں نے ذ پ کا جواب دینا چھوڑ دیا ہے۔

ذ پ کا استعمال ان کو معلوم ہی نہیں۔ اور ان کا کام ہی یہی ہے کہ ذ پ میں پوچھیں گے " فلاں کہاں ہے، جلدی سے بتائیں، شکریہ۔" " فلاں کا فلاں دھاگہ کہاں ہے، ربط دیں، ذرا جلدی۔ شکریہ۔"

ارے بھائی کوئی بہت ہی ذاتی بات ہو تو اس کے لیے ذ پ کا استعمال کرو۔ وگرنہ ایسے کاموں کے لیے خود کوشش کر کے تلاش کریں۔ دوسروں کو کیوں مصیبت میں ڈالتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا ان کے لیے فورم بنا کر دینے کی تجویز کا مطلب یہ تھا کہ اس فورم پر یہ جی بھر کے دھاگے کھولیں۔ کوئی انہیں وہاں پر خلل انداز نہ ہو اور نہ ہی ان کو وہ فورم بور، خاموش وغیرہ لگے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top