اے خان

محفلین
بارش کا نام لے کر ہمیں تنگ نہ کریں۔
آپ تو شادی شدہ ہیں غم تو ہمارا ہے جب بارش میں میں بھیگ کر گھر آتے ہیں تو کوئی پوچھتا ہی نہیں
کاش کوئی ابن مریم ہوا کرتی اور تولیے سے میرے بالوں کو سکھاتی اور کہتی کہ آپ کو تو ٹھنڈ لگ گئی ہوگی ابھی چائے لاتی ہوں ہائے ہائے مزے مزے
 
محمد وارث

لائبریرین

خان صاحب، آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ ابنِ مریم سے مراد مرد ہے، آپ کی جو آرزو ہے وہ "بنتِ حوا" کی ہے! :)
 
اب سمجھ آگئی میری مراد بنت حوا تھی
مرزا غالب نے کہا ہے
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی۔
ابن مریم یعنی حضرت عیسیٰ ؑ ،کو ید بیضا کا معجزہ ملا تھا۔ نابینا ،کوڑھ اور فالج کا مریض کے جسم پر اپنا سفید ہاتھ پھیرتے تو وہ بیماربالکل ٹھیک ہوجاتا تھا۔
اس بنا پر کسی کی تکلیف دور کرنے والے کو ابن مریم کہا جاتا ہے۔
ویسے مرد اور عورت کیلیئے ابن آدم اور بنت آدم یا بنت حوا کے لفظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
اگر میں غلط ہوں تو کوئی میری بھی اصلاح فرمائے۔
 
صحیح کہا آپ نے
 
Top