وجی

لائبریرین
عوام اب وہ ہی نظم وضبط دکھانے جارہی تھی جب ہی تو ایک لیڈر کے پیچھے ساری عوام کھڑی ہوگئی ہے نسل زبان کی پرواہ کئے بغیر
جی یہ صرف ان ووٹ والی عوام کی بات کر رہے ہیں آپ جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا
سب کے لیئے نہیں کہ سکتے آپ۔
 
جی یہ صرف ان ووٹ والی عوام کی بات کر رہے ہیں آپ جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا
سب کے لیئے نہیں کہ سکتے آپ۔
اگر آپ کی بات مان لی جائے کے جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا میں اُن کی بات کررہا ہوں تب بھی ایک اکثریت نے ہی ووٹ دیا ہے زبان و نسل نے بالاتر ہوکر۔
 

سیما علی

لائبریرین
اچھا اور سنائیں راولپنڈی میں آجکل کیسا موسم ہے ؟؟
سیاسی موسم کی بات نہیں کر رہا میں۔
السلام علیکم
سب کیسے ہیں ۔۔اور سیاست پہ تو بات نہ ہی کریں کل ہی ہمارے بیٹے کی اپنے بچپن کے دوست سے لڑائی ہوگئی ۔۔۔اسی بحث میں ۔پاکستان پر ۔۔۔رہتے لندن میں ہیں دل پاکستان میں 😇😇😇😊😊
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
موسم تو اسلام آباد کا بدلتا ہے، پنڈی کا موسم تو الحمدللہ 75 برس سے ایک جیسا مستحکم ہے! :)
سر جی یہ آپ کا خیال ہے موسم تو پنڈی کا بھی خراب ہوتا ہے
بس نظر اور سنائی کم لوگوں کو دیتا ہے ۔
اور اس دن کو بھولے گا جب آسمان سے گولے گر رہے تھے؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
سر جی یہ آپ کا خیال ہے موسم تو پنڈی کا بھی خراب ہوتا ہے
بس نظر اور سنائی کم لوگوں کو دیتا ہے ۔
اور اس دن کو بھولے گا جب آسمان سے گولے گر رہے تھے؟؟
قبلہ وہ گولے پنڈی والوں پر گرے تھے۔ "پنڈی" تو اللہ کے حکم سے اپنی بہار دکھا رہی تھی، بقولِ مرزا
ع۔ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھُلا :)
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
بارہ دری کی رونقیں بحال کیجیے محفل کی سالگرہ کے موقع پہ ۔
سُک گئے بوٹے آساں والے، سجن جدوں دے ٹُر گئے
سچ کہندے نیں لوکی ماجدُ، یاراں نال بہاراں
 
Top