بارہویں سالگرہ محفل کی بارہویں سالگرہ کا جشن

لاریب مرزا

محفلین
خبر گرم ہے کہ کسی خلائی قوت کے زیر اثر بے شمار محفلین کے مثبت و منفی چارجوں کا ذخیرہ بڑی مقدار میں نیوٹرل ہو چکا ہے۔ :) :) :)
یہ تو خوشخبری ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہلکی پھلکی اور خوشگوار تبدیلیاں عمل میں آتی رہیں گی۔ :) :)
 

squarened

معطل
proxy_form.gif
یہ آپ نے خود فوٹو شاپ میں اینیمیٹ کیا ہے یا کسی ویبسائٹ کے ذریعے بنایا ہے؟
عموما ویبسائٹس اردو کو سپورٹ نہیں کرتیں اور خود بنایا ہے تو مخالف سمت سے کیوں چل رہا ہے؟ اور مبارک کیوں کٹ رہا ہے؟
 

لاریب مرزا

محفلین
ہم تو بھئی ٹوٹی پھوٹی غزل کا تحفہ پیش کر سکتے ہیں وہ بھی اصلاحِ سخن میں یہاں نہیں :unsure::unsure:
تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے جیسا مرضی اور محفل میں جہاں مرضی پیش کر دیجیے۔ ملے گا تو محفل کو ہی نا! :)
ویسے تحفہ دینے کے لیے اصلاحِ سخن سے زیادہ محفلی مشاعرہ بہتر رہے گا۔:)
 

عباد اللہ

محفلین
ویسے تحفہ دینے کے لیے اصلاحِ سخن سے زیادہ محفلی مشاعرہ بہتر رہے گا۔
ویسے تو اس عہد میں ہر شخص استاد ہے مگر ہم ابھی اصلاح لیتے ہیں پھر مشاعرے میں مستند شعرا حصہ لیتے اچھے لگتے ہیں ۔ان کے کلام سے ہم بھی لذت اندوز ہوں گے وہاں
 

فرقان احمد

محفلین
لاالمٰی (اگر نام درست لکھا ہے) اور عباد، آپ دونوں سے گزارش ہے کہ سلسلہ 'اصلاحِ سخن' کی جان چھوڑ دیں اور باقاعدہ طور پر اپنے کلام کی شراکت کیا کیجیے۔ اس دھاگے کو نئے آنے والوں کے لیے خالی کر دیں۔ آپ دونوں نے تو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بیعت ہی کر لی ہے۔ :)
 

عباد اللہ

محفلین
لاالمٰی (اگر نام درست لکھا ہے) اور عباد، آپ دونوں سے گزارش ہے کہ سلسلہ 'اصلاحِ سخن' کی جان چھوڑ دیں اور باقاعدہ طور پر اپنے کلام کی شراکت کیا کیجیے۔ اس دھاگے کو نئے آنے والوں کے لیے خالی کر دیں۔ آپ دونوں نے تو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بیعت ہی کر لی ہے۔ :)
ہم اس سلسلے کو چھوڑ کر آپ کی بیعت کر لیتے ہیں کہیے منظور؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
محفل کے نام۔۔!!
محفل میری دوست، میری راہنما، میرے بہت سارے اچھے اور برے، رنگ برنگے دنوں کی ایک بہترین ساتھی رہی ہے۔۔!
مجھے اپنی پہلی شراکت یاد ہے جب محفل سے یہ تعلق جڑا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ سفر چلتا رہا اور آج تک جاری ہے۔۔ :)
اساتذہ زندگی کا وہ گہرا رشتہ ہوتے ہیں جنہیں آپ زندگی بھر کبھی فراموش نہیں کر سکتے، محفل بھی میری اساتذہ میں شامل ہے جسے نہ میں کبھی بھلا سکتی ہوں اور نہ زندگی سے نکال سکتی ہوں ۔۔
سیکھتی ہوں اور موتیوں سے اپنا دامن بھر لیتی ہوں۔۔مجھے وہ سب مل جاتا ہے جو تلاش کرنے یہاں آتی ہوں ۔۔
دعا ہے کہ اردو محفل کی رونقیں ہمیشہ قائم دائم رہیں ۔۔ !!
یہ محفل ہمیشہ سجی رہے ۔۔خوب ترقی کرے۔۔!
یہاں ہمیشہ روشنی رہے اور آنے والے کبھی یہاں سے مایوس نہ لوٹیں۔۔! چراغ جلتے رہیں ! آمین۔۔!

 
Top