محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید ملک

محفلین
رنگین خواب دیکھنے سے بہتر ہے کہ انسان زندگی کی بلیک اینڈ وائٹ حقیقتوں کا سامنے کرے ۔
حاضری لگا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

سارہ خان

محفلین
انسان کو ہمیشہ اپنے سے نیچے دیکھنا چاہیے
اوپر دیکھنے سے احساسِ کمتری کا احساس ہوتا ہے
جبکہ نیچے دیکھنے سے انسان اپنے رب کا شکر گزار ہوتا ہے


میں حاضر ہوں آج ۔۔
اور باقی سب کہاں ہیں ۔:confused:۔ جلدی سے اسکول میں حاضری دیں ورنہ میں سب کے نام خارج کرنے والی ہوں رجسٹر سے۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
استانی جی میری حاضری بھی لگا لیں اور میری ایک ماہ کی درخواست بھی منظور کر لیں۔ میں ناں پاکستان جا رہا ہوں کچھ ہی دنوں میں، وہ کیا ہے کہ میرے بیوی بچے وہاں گئے ہوئے ہیں تو میں ان کو ملنے جا رہا ہوں۔
 

سارہ خان

محفلین
ہیڈ ماستر کو استانی کیسے چھٹی دے سکتی ہے ۔۔۔:eek:

آپ ایسا کریں خود ہی چھٹی لے لیں ۔۔ لیکن وہاں جا کر اپنے اسکول کو بھول مت جائیے گا ۔۔ اور چکر لگاتے رہئے گا ۔۔چاہے تھوڑی دیر کے لئے ہی ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
کوشش کروں گا کہ وہاں سے بھی خیر خبر ملتی رہے، لیکن مجھے پتہ ہے وہاں جا کر اکیلی جان اور سینکڑوں کام، ایک ماہ میں کیا کیا کر پاؤں گا، خیر دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
ہرگز نہیں ۔ میں کسی کو بھی ایک دن کی چھٹی کی اجازت نہیں دے سکتی، مہینہ تو بہت ہے۔




ہاں اگر کوئی بغیر اجازت چھٹی کرلے تو میں کر سکتی ہوں:(
 

شمشاد

لائبریرین
ہرگز نہیں ۔ میں کسی کو بھی ایک دن کی چھٹی کی اجازت نہیں دے سکتی، مہینہ تو بہت ہے۔




ہاں اگر کوئی بغیر اجازت چھٹی کرلے تو میں کر سکتی ہوں:(

مش جی کچھ خیال کریں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، اور ایک تو بالکل ہی چھوٹا ہے۔ اور میری گھر والی اگر رُس گئی تو کون منائے گا، اس لیے جانے دیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ چھوٹے چھوٹے بچے اس عمر میں کہاں؟ اب تو بڑے ہوگیے ہیں سب۔ اب آپ بھی مان لیں کہ آپ بوڑھے ہوگیے ہیں

اور ایک تو بالکل ہی چھوٹا ہے۔۔۔ آپ کا نہیں ہوگا کسی اور کا ہوگا:d

خیر ایک ہفتے کی چھٹی بلا تنخواہ منظور کی جاتی ہے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیسے مان لو، یہ دیکھو ایک چھوٹا تو یہ ہے،

تصویر ہی نہیں لگی، ابھی پھر کوشش کرتا ہوں۔
 
"آج کل اکثر لوگ بیٹی کے بیاہ کے لیے مانگتے ہیں اور اس سے مقصود رسومِ مروجہ ہند کا پورا کرنا ہوتا ہے، حالانکہ وہ رسمیں اصلا حاجتِ شرعیہ نہیں۔ تو ان کے لیے سوال حلال نہیں ہوسکتا۔ ہاں مسلمانوں کو خود مناسب ہے کہ حاجت مند بیٹی والے کی اعانت کریں۔ حدیث میں اس کی مدد کرنے، اسے قرض دینے کی طرف ارشاد ہوا ہے۔
بعضے بھیک مانگتے ہیں کہ حج کو جائیں گے۔ یہ بھی حرام اور انہیں دینا بھی حرام۔۔۔۔۔ فقیر کو حج نفل ہے اور سوال حرام۔"
(اقتباس: احسن الوعاء لاداب الدعا۔ مصنف: مولانا نقی علی خان علیہ الرحمۃ الرحمن(
 

نوید ملک

محفلین
شیر سے پنجہ آزمائی کرنا اور تلوار پہ مکہ مارنا عقلمندوں کا کام نہیں ۔ شیخ سعدی رح

حاضری لگا دیں ۔۔۔۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
پھول کی زندگی مختصر سہی مگر خوبصورت ہے جو ہمیں پیغام دیتی ہے کہ اچھا جیو خواہ کم جیو ۔۔

میری بھی حاضری لگادیں جیہ ۔۔ بہت دنوں کے بعد ۔۔:(
 

جیہ

لائبریرین
سارہ حاضری لگا دیتی ہوں اس افسوس کے ساتھ کہ سکول ویران ہو رہا ہے۔ پرنسپل بھی چھٹی پر ہیں۔ اور سٹوڈنٹس بھی آہستہ آہستہ بھاگ رہے ہیں۔ لگتا یہاں بھی آپریشن ہونے والا ہے :(
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک انسان کو زندگی میں با اعتماد ہونے کے لیے یہ حقیقت ہی کافی ہے کہ اس سے پہلے نہ تو کوئی اس جیسا انسان دنیا میں آیا یہ اس کے بعد ہی کوئی اس جیسا آئے گا۔ یہ عظیم انفرادیت بہت بڑا نصیب ہے۔

(واصف علی واصف)

سکول چھوڑنے کے بعد، یہ کسی بھی سکول میں میری پہلی حاضری ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
جیہ پرنسپل کے بغیر اسکول تو ویران ہونا ہی ہے ۔۔۔۔ آپریشن یہاں نہین ہو سکتا ۔۔پہلے سے ہی سب غائب ہیں تو آپریشن کس کے لئے ہوگا بھلا ۔۔:p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top