محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
محفل کا نیا سکول

داخلے جاری ہیں، سیٹیں محدود ہیں، جلدی کریں۔ پہلے آنے والے دس طالبعلموں کو وظیفہ دیا جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تجربہ کار عملہ، معقول فیس، امتحانوں میں نقل کروانے کا بندوبست اور دیگر تمام ضروریات سے بھرپور طور پر مکمل، ٹھنڈے پانی کی دستیابی، تمام کمروں میں پنکھے اور چٹائیوں کا بندوبست ہے۔

نازک مزاج طالبعلم گرمی سے بچنے کے لیے اپنا اے سی ساتھ لا سکتے ہیں اور چھٹی کے وقت واپس لے جا سکتے ہیں۔ بجلی کا بِل انہیں برداشت کرنا ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس نئے سکول کے لیے مزید عملے کی ضرورت ہے۔ خواتین و حضرات دونوں ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ فی الحال عمر اور علم کی کوئی قید نہیں۔

درخواست کے ساتھ پانچ روپے کے ڈاک ٹکٹ اور جوابی لفافہ آنا ضروری ہے۔
 
حنا فیصل

محفلین
اچھا جی
کتنا زبردست نیٹ ورک ہے اپ کا
شکریہ اس نوازش کا
لیکن ہمیں اساتذہ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی جائیں
اور باقاعدہ کلاسز کا اجرائ کب سے ہو گا
 
شمشاد

لائبریرین
کلاسسز کا اجراء بہار کی چھٹیوں کے بعد ہو رہا ہے۔ آپ اتنی دیر میں بستہ قلم دوات سب تیاری کر لیں۔
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
کلاسسز کا اجراء بہار کی چھٹیوں کے بعد ہو رہا ہے۔ آپ اتنی دیر میں بستہ قلم دوات سب تیاری کر لیں۔

واہ کیا بات ہے
ہمیں کچھ فنڈ درکا ر ہے
تاکہ ہم اپنے بستر بوریا کا کچھ سامان کر سکیں
براہ مہربنانی ہمیں ارسال فرمائیں
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کلاسسز کا اجراء بہار کی چھٹیوں کے بعد ہو رہا ہے۔ آپ اتنی دیر میں بستہ قلم دوات سب تیاری کر لیں۔

واہ کیا بات ہے
ہمیں کچھ فنڈ درکا ر ہے
تاکہ ہم اپنے بستر بوریا کا کچھ سامان کر سکیں
براہ مہربانی ہمیں ارسال فرمائیں

ابھی سکول کے پاس خود فنڈ نہیں ہیں تو آپ کو کہاں سے دیں، البتہ کچھ وقت ضرور دے سکتے ہیں۔
 
علمدار

محفلین
اتنی شاندار سہولیات کے ساتھ داخلہ فری دے رہے ہیں تو فرار ہونے کے لیے کوئی لین دین تو نہیں کرنا پڑے گا؟ :cry:
وہی حال ہو جائے گا کہ آئے ہم اپنی مرضی سے ہیں.... اور جانا آپ کی مرضی سے پڑ جائے۔ 8)
 
شمشاد

لائبریرین
علمدار نے کہا:
اتنی شاندار سہولیات کے ساتھ داخلہ فری دے رہے ہیں تو فرار ہونے کے لیے کوئی لین دین تو نہیں کرنا پڑے گا؟ :cry:
وہی حال ہو جائے گا کہ آئے ہم اپنی مرضی سے ہیں.... اور جانا آپ کی مرضی سے پڑ جائے۔ 8)

اس سکول میں داخل ہو کر فرار ہونے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔
 
عمر سیف

محفلین
شکریہ شمشاد۔

آج کی اچھی بات

‘ حکمت اور دانائی مفلس کو بادشاہ بنا دیتی ہے ‘۔
حضرت لقمان۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب ضبط

جس طرح چاند کے سامنے بادل آ کر اسے تاریک کر دیتا ہے اس طرح گناہ ایمان کے آگے آ کر اسے تاریک کر دیتا ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
اس اسکول میں کچھ نیا بھی کرنا چاہئے بجائے اس کے کہ وہی اچھی باتیں شئیر کریں۔

مثال کے طور پہ کسی بھی ممبر کو کوئی ٹاپک دے دیا جائے اور اس پہ چھوٹا سا مضمون لکھ دے۔ یا کچھ اور اسی طرح کا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top