محفل کا نشہ

کوئی کچھ پوچھ لے تو جواب ملتا ہے بھائی ابھی طبعیت بڑی عجیب سی ہورہی ہے ابھی کچھ لکھا تو حق ادا نہیں ہوپائے گا۔ سائل بیچارہ امید لگا بیٹھتا ہےکہ شائد اگلے دن تک طبعیت سنبھل جائے گی لیکن اسے کیا پتہ محفل کا نشہ یاداشت پر بھی اثر ڈال چکا ہے۔:)
تو یوں کہیں کہ اس پورے کھڑاگ کا مقصد یہ یاد دہانی کرانا ہے۔ بھئی ہم تو کاروبار جہاں میں الجھ کر بھول گئے تھے، آپ ہی یاد دلا دیتے۔ ویسے جواب تو اس وقت بھی نہیں دے سکتے کہ مصروف ہیں۔ :)
 
رانا

محفلین
تو یوں کہیں کہ اس پورے کھڑاگ کا مقصد یہ یاد دہانی کرانا ہے۔ بھئی ہم تو کاروبار جہاں میں الجھ کر بھول گئے تھے، آپ ہی یاد دلا دیتے۔ ویسے جواب تو اس وقت بھی نہیں دے سکتے کہ مصروف ہیں۔ :)

ہاہاہا۔:ROFLMAO:
کیسے یاد دلادیتے۔ امی نے منع کیا ہوا ہے کہ نشئیوں سے دور رہا کرو۔:)
 
محمد امین

لائبریرین
یہ دھاگہ دیکھ کر ذہن میں گانا آگیا "پہلا نشہ پہلا خمار۔۔۔۔۔نیا پیار ہے نیا انتظار"

بہت اچھا لکھا ہے ۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کمال ہے بھائی۔۔۔! کیا ہی خوب لکھا ہے آپ نے۔ لگتا ہے آپ کو ابھی سے ٹھیک ٹھاک نشہ ہوگیا ہے محفل کا جبھی ایسی سرور آور تحریر قلم زد کر رہے ہیں۔

واہ بہت خوب۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔

شکریہ ابن سعید بھائی کا کہ وہ ہمیں اس طرف لے آئے ورنہ ہم بحر میں جملے لکھتے رہتے اور اس خوبصورت تحریر سے بے بہرہ رہتے ۔ :ROFLMAO:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
شمشاد بھائی، مدیحہ گیلانی، مزمل شیخ بسمل، محب علوی، محمد بلال اعظم، @محمد خلیل الرحمٰن، ناعمہ عزیز، یوسف ثانی، محمد وارث بھائی
آپ سب کا بہت بہت شکریہ پسندیدگی کے لئے۔

ارے یہ راز کی بات سب کے سامنے کہہ دی آپ نے۔ مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کرتے۔:) اب اگر میں چھوٹی چھوٹی کی گردان کروں گا تو سب کو شک ہوجائے گا کہ یہ ہزاری منصب کے چکر میں ہے۔:)

بہت شکریہ۔ آپ صرف غریبی کی وجہ سے بچ گئیں۔:) میری طرح اسی پر قناعت کیجئے گا ورنہ ہزار پتی اور لکھ پتی بننے والوں کا انجام تو دیکھ لیا آپ نے۔:)

بہت شکریہ مُنی بہنا۔ آپ کی معصوم تحریروں کا خیال آگیا ورنہ آج ہماری اس ہزاری منصب دشمنی کی بھینٹ چڑھ جاتیں۔:)

اور یہ سب آپ کا ہی مرہون منت ہے۔ نہ آپ کو ہزاری نشہ ہوتا نہ آپ کو اس نشے میں سرشار دیکھ کرہماری آتش حسد سلگتی۔:)

وارث بھائ آپ کایہ لاجواب کہنا میرے لیے بہت اعزاز ہے۔ سب سے پہلی پسندیدگی جو آپ کی موصول ہوئی تو یقین مانئے دل واقعی مچل گیا نشے میں آنے کے لئے۔:)
گویا آپ نے یہ دشمنی میں لکھ ڈالی اور دوستی میں لکھتے تو کیا لکھتے بھلا ؟
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
کیا گہرا مشاہدہ ہے ۔
اور ماشاءاللہ بہترین یاد داشت کی عکاس
بہت خوب تحریر لکھی ہے رانا صاحب
لاجواب
 
مہ جبین

محفلین
واہ واہ زبردست رانا بھائی !

بہت خوب تحریر لکھی آپ نے :great:

یہ محفل کا نشہ بھی نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس ہو جائے تو جان نہیں چھوڑتا

اور پھر گھر والوں کی شکایتیں الگ ۔۔۔۔:)

اب آپ بھی کچھوے کی رفتار سے بڑھنے کے بجائے خرگوش سے کچھ سبق لیں اور تیز تیز دوڑنے کی کوشش کریں

امید ہے کہ جلد ہی آپ کو بھی تمغہ " آپ کو محفل کانشہ ہوگیا ہے " مل ہی جائے گا
 
رانا

محفلین
واہ واہ زبردست رانا بھائی !

بہت خوب تحریر لکھی آپ نے :great:
یہ محفل کا نشہ بھی نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بس ہو جائے تو جان نہیں چھوڑتا

اور پھر گھر والوں کی شکایتیں الگ ۔۔۔ ۔:)

اب آپ بھی کچھوے کی رفتار سے بڑھنے کے بجائے خرگوش سے کچھ سبق لیں اور تیز تیز دوڑنے کی کوشش کریں
امید ہے کہ جلد ہی آپ کو بھی تمغہ " آپ کو محفل کانشہ ہوگیا ہے " مل ہی جائے گا

اچھا تو یعنی کہ آپ بھی۔۔۔۔ :)
چھوٹی چھوٹی پوسٹ کیا کریں شکایتیں نہیں ہوں گی۔آزمودہ نسخہ ہے عثمان کا۔:) دیکھ لیں روز آتے ہیں پل دو پل سے زیادہ کسی کے پاس ٹکتے ہیں نہیں۔ کسی کا ہاتھ مروڑا کسی کو مارا روڑا اور نکل لئے۔:)
بہت شکریہ پسندیدگی کا۔ تیز تیز دوڑتا ہوں تو سانس پھول جاتا ہے عادت نہیں ہے نا۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
اس عمر میں ہی سانس پھولنا اچھی علامت نہیں ہے۔
محفل کے کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
 
عثمان

محفلین
چھوٹی چھوٹی پوسٹ کیا کریں شکایتیں نہیں ہوں گی۔آزمودہ نسخہ ہے عثمان کا۔:) دیکھ لیں روز آتے ہیں پل دو پل سے زیادہ کسی کے پاس ٹکتے ہیں نہیں۔ کسی کا ہاتھ مروڑا کسی کو مارا روڑا اور نکل لئے۔:)
لیکن ہم سے تو بہت سوں کو شکایتیں رہتی ہیں۔ :):)
 
یوسف-2

محفلین
ارے یہ راز کی بات سب کے سامنے کہہ دی آپ نے۔ مجھے ذاتی پیغام میں ارسال کرتے۔:) اب اگر میں چھوٹی چھوٹی کی گردان کروں گا تو سب کو شک ہوجائے گا کہ یہ ہزاری منصب کے چکر میں ہے۔:)

بہت شکریہ۔ آپ صرف غریبی کی وجہ سے بچ گئیں۔:) میری طرح اسی پر قناعت کیجئے گا ورنہ ہزار پتی اور لکھ پتی بننے والوں کا انجام تو دیکھ لیا آپ نے۔:)

بہت شکریہ مُنی بہنا۔ آپ کی معصوم تحریروں کا خیال آگیا ورنہ آج ہماری اس ہزاری منصب دشمنی کی بھینٹ چڑھ جاتیں۔:)

اور یہ سب آپ کا ہی مرہون منت ہے۔ نہ آپ کو ہزاری نشہ ہوتا نہ آپ کو اس نشے میں سرشار دیکھ کرہماری آتش حسد سلگتی۔:)

وارث بھائ آپ کایہ لاجواب کہنا میرے لیے بہت اعزاز ہے۔ سب سے پہلی پسندیدگی جو آپ کی موصول ہوئی تو یقین مانئے دل واقعی مچل گیا نشے میں آنے کے لئے۔:)

یہ لو کرلو گل :eek: ایک ہی مراسلہ (اسکور) میں سب کو نمٹا دیا :D چھکے کی شاٹ پہ سنگل اسکور کرنے والے رانا بھائی! اب آپ کا کچھ نہیں ہوسکتا :D بس آپ میرا مشورہ ”واپس“ کردو۔ سچ کہا ہے کسی سیانے نے کہ ”لاکھ کا مشورہ“ ، مفت مین دو تو وہ بھی ”خاک کا مشورہ“ بن جاتا ہے۔ :laughing::laughing:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نشے میں تو ہرگز نہیں ہوں ہاں بوجہ آوارگی اس دھاگے تک آ پہنچا ہوں۔:D بہت عمدہ لکھا ہے رانا جی آپ نے۔ بہت خوب :best:
 
Top