محفل کا نشہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی راستے میں آتے ہوئے ایک جگہ ہم نے محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو لڑکھڑاتے اور ہکلاتے ہوئے دیکھا کہ



خلیل بھائی کو صرف ہزار گھونٹ میں ہی اتنا نشہ ہوگیا ہے!!! یہ دیکھ کر میں نے شکر کیا کہ ابھی تک پانچسو سے تجاوز نہیں کیا اور ہوش و حواس میں ہوں۔:) لیکن اگر ان کی ہزار پیگ میں یہ حالت ہوگئی ہے تو جنہوں نے کنستر کے کنستر چڑھائے ہوئے ہیں ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔;)

عزیزامین اب تک کوئی ساڑھے تین ہزار پیگ چڑھا چکےہیں اور شائد اسی لئے اب پئے ہوئے طوطے کی طرح آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر ادھر اُدھر دیکھتے پائے جاتے ہیں اور دھاگے کھول کھول کر پوچھنے کی نوبت آگئی ہے کہ بھائیو میرے علاوہ اور کون کون ہے یہاں۔:confused:

نایاب صاحب ان سے بھی زیادہ پونے چارہزار پیگ چڑھا چکے ہیں اسی لئے ٹائپنگ کرتے ہوئے انگلیوں پر اختیار نہیں رہا اور جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی خود بخود اینٹر کا بٹن دب جاتا ہے۔ پہلے پہل تو ہم سمجھے کہ شائد یہ ہر بات اشعار میں کہنے کی کوشش کرتےہیں۔ پھر خیال مسترد کیا کہ نہیں شائد نثری شاعری کرتے ہیں۔ لیکن اب حقیقت کھلی کہ یہ فورم کے نشے کا اثر ہے۔:)

فاتح بھی اس نشے میں آگےبڑھتے نظر آتےہیں۔ البتہ اب ان کی آواز کے بھاری اور رعب دار ہونے کا پول کھل گیا۔ ظاہر ہے چھ ہزار پیگ پینے کے بعد ملکہ ترنم کی آواز تو نکلنےسے رہی۔:)

لیکن حیرت ہے محمد وارث بھائی پر کہ بارہ ہزار پیگ اب تک چڑھا چکے ہیں لیکن ان کے مراسلوں سے تو صحت مندی ہی عیاں ہوتی ہے۔ یا تو مراسلہ کرنے سے دو دن پہلے چھوڑ دیتے ہوں گے کہ بقائمی ہوش و حواس لکھ سکیں اور محفلین نایاب صاحب جیسے اثرات کو جان نہ پائیں۔ لیکن آفس میں کام کیسے کرتے ہوں گے یہ سوچنے کی بات ہے۔ محفل کا نشہ چوری چھپے آفس میں کرنے کا تو یہ ایک بار نشے کی حالت میں ہی یہیں کسی دھاگے میں اعتراف کر چکے ہیں۔ ایک ٹانگ میز کے نیچے رکھی ڈسٹ بن میں اور دوسری ٹیبل پر، سر کرسی کی پشت پر ڈھلکا ہوا، گود میں لیپ ٹاپ، اسکرین پر محفل اور یہ داد عیش دینے میں مصروف، اوپر سے باس کی کال آئی وارث ذرا اوپر آنا، دل ہی دل میں باس کو چار سنائیں تیرے۔۔۔ ۔ ابااااا۔۔۔ کا۔۔۔ نو۔کر ہوں کیا ۔۔۔ لیکن فون پر جی ی۔۔۔ ۔جی ی ی سر ابھ ابھی آآآ یاااا۔:)

الف عین تو وارث بھائی سے بھی ڈبل بیس ہزار ۔ اس عمر میں اتنا جگرا بڑی ہمت ہے۔لیکن پرانے دور کی خالص غذاوں کی وجہ سے ہے۔ البتہ اثر تو پھر بھی ہوہی جاتا ہے نا۔اصلاح سخن کرتے ہوئے دھیان ہی نہیں رہتا کہ کون اپنا جگری یار ہے اور کون نیا پنچھی۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے ہیں اور کلام دیکھ رہے کسی یار محفل کا۔ نیا پنچھی سمجھ کر ٹھیک ٹھاک اٹھاخ پٹاخ کردی۔اب جو اصلاح آن لائن گئی تو یار محفل پیچ و تاب کھا کر رہ گیا۔ لیکن سمجھ گیا کہ بیس ہزار کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا۔ البتہ اوپری دل سے بھرپور شکریہ ادا کردیا کہ سر یہی تو میں چاہتا تھا کہ کڑی جانچ کی جائے میرے کلام کی۔ اب جو آنکھوں کی سرخی دور ہوئی اور نام پہ نظر پڑی تو سٹپٹا گئے کہ ارے یہ کون زد میں آگیا۔ اب لگے محفل پر بہانے بنانے کہ ارے میاں تم تو جانتے ہی ہو میں کھرا آدمی ہوں اصلاح کرتے ہوئے لگی لپٹی نہیں رکھتا۔ لیکن اب یار غار کا سامنا کس منہ سے کریں۔ لہذا اگلے کئی دن تک محفل میں جھانکتے بھی نہیں۔ اب برقی کتابوں کا کام ہوتا ہے اور یہ ہوتے ہیں۔ اتنا کام کرتےہیں کہ لوگ حیران ہوجاتے ہیں کہ یہ آدمی ہے یا مشین۔ اب جو محفل سے دوری کے باعث نشہ چھٹتا ہے اور چاق و چوبند ہوجاتے ہیں تو پھر کبھی ذہن کو یکسانیت سے بچانے کے لئے محفل کا رخ کرتے ہیں اور پھر وہی سرخ ڈورے۔۔۔ ۔:)

لیکن نبیل بھائی کے کیا کہنے۔ چودہ ہزار!!! ہمیں حیرت اس پر ہے کہ بانئ محفل ہونے کے باوجود صرف چودہ ہزار۔ ان کی تو ہمارے حساب سے کوئی دو چار لاکھ تک نوبت پہنچنی چاہئے تھی۔ لیکن اس کمی کی وجہ غالبا یہ ہے کہ محفل کی صفائی ستھرائی اور جھاڑو پوچا کرنے میں ہی پورا دن نکل جاتا ہے تو نشہ کس وقت کریں۔ ان کے لئے اتنا ہی بہت ہے ۔ یہ بھولے بھٹکے سے جو ایک آدھ مراسلہ آجاتا ہے تو وہ بھی اس وجہ سے کہ ڈسٹنگ کرتے ہوئے کہیں کسی کا کوئی پیگ پڑا مل گیا تو چڑھا لیا ورنہ خود سے نیا پیگ نکالنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔ لیکن یہ کاہلی بھی اسی چودہ ہزار چڑھانے کا نتیجہ ہے ۔ اور یہ واحد مثال ہے کہ زیادہ چڑھانے کے نتیجے میں کمی آئی ہے۔:)

اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ زیک صاحب اتنے چاق و چوبند کیوں رہتے ہیں۔ ظاہر ہے انہوں نے عید کے چاند کی طرح سال میں ایک پیگ چڑھانا ہے اور اپنے کام سے لگ جانا ہے اسی لئے اکثر پہاڑوں پر جھولتے پھرتے پائے جاتےہیں۔ اسی طرح یہ بھی واحد مثال ہے کہ کم چڑھانے کے نتیجے میں آوارہ گردی کے شکار ہوگئے ہیں۔:)

اور ابن سعید بھائی! یقین نہیں آتا کہ ان سے آدھا گراف رکھنے والوں کی حالت غیر ہوچکی ہے تو یہ 43 ہزار کے بعد بھی اپنے پیروں پر کھڑے کیسے ہیں۔ لیکن اسکی وجہ جو میری سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ ابھی تو آتش جوان ہے۔ اور جوانی کی ترنگ میں بڑا سٹیمنا ہوتا ہے۔ لیکن بالکل بچے ہوئے یہ بھی نہیں ہیں۔ ہاتھ کپکپانے لگےہیں۔ پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کرنا ہے تو وہی اسمائلیز کی لسٹ میں سے سب سے پہلی ہنستی مسکراتی اسمائلی، اگر کسی کو لتاڑنا ہے تو بھی وہی، خفگی کا اظہار تو بھی وہی، اور تو اور اظہار تعزیت پر بھی وہی ۔ اور یہ علامت ہے ہاتھ کپکپانے کی۔ کہ ہمت کرکے اسمائلیز کا ٹیب تو کھول لیا ہے لیکن اب اسکرول کرنا کاردارد۔ لہذا سستی و کاہلی کاعظیم مظاہرہ کرتےہوئے پہلی پر ہی کلک کردیتے ہیں۔ اور یاداشت بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے اور ذہن اکثر منتشر رہتا ہے۔ کوئی کچھ پوچھ لے تو جواب ملتا ہے بھائی ابھی طبعیت بڑی عجیب سی ہورہی ہے ابھی کچھ لکھا تو حق ادا نہیں ہوپائے گا۔ سائل بیچارہ امید لگا بیٹھتا ہےکہ شائد اگلے دن تک طبعیت سنبھل جائے گی لیکن اسے کیا پتہ محفل کا نشہ یاداشت پر بھی اثر ڈال چکا ہے۔:)

اب شمشاد بھائ کو دیکھیں۔ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ تک نوبت پہنچا کر بھی کوئی بندہ بچا رہ سکتا ہے۔ ناممکن۔ صرف نشہ ہی نشہ رہ جاتا ہے بندہ تو ختم ہوجاتا ہے۔ لیکن پھر یہ آئے دن اتنی چستی سے چاق و چوبند اندا ز میں اتنی پوسٹس کیسے ہورہی ہیں۔ ناقابل یقین۔ اس کی تو ایک ہی صورت ذہن میں آتی ہے کہ بہرحال یہ اب ڈیڑھ لاکھ پیگ پینے کے بعدکچھ پوسٹ کرنے کے قابل تو رہے نہیں ہوں گے۔ ہر وقت باکل ہی ٹُن رہتے ہوں گے۔ اور ایک بندہ ملازم رکھا ہوا ہوگا جو ان کی طرف سے پوسٹس کرتا رہتا ہوگا۔ یقین مانیں اس کے علاوہ کوئی صورت ہوہی نہیں سکتی۔ اور یہ انہوں نے مظہر کلیم سے سیکھا ہوگا۔ ساٹھ ساٹھ سال کے بوڑھے اپنے بچپن سے مظہر کلیم کی عمران سیریز پڑھتے چلے آرہے ہیں اور خود ختم ہونے کے قریب ہیں لیکن مظہر کلیم کی عمران سیریز ختم ہونے میں نہیں آرہی۔ وہ اسی طرح جوان ہے اور ہر ماہ ایک نیا ناول پیش کئے جارہا ہے۔ اسی طرح محفل پر سو سال کے بعد ہم میں سے صرف ایک بندہ اسی چابک دستی سے پوسٹ کررہا ہوگا۔ اور سو سال بعد یہ ہم آج کے محفلین کا ذکر کچھ اس انداز سے کرتے پائے جائیں گے، "ایک ہمارے مرحوم رانا بھائی ہوتے تھے۔۔۔ ۔۔" یا پھر یہ اسٹائل ہوگا "اللہ بخشے فاتح بھائی کی غزلیں کیا کمال کی ہوا کرتی تھیں۔۔۔ ":)

ہاہاہا
ہاہاہا
ہاہاہاہاہاہا
:happy: :happy: :happy:
:happy::happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:happy:
:happy:
اتنا دلچسپ لکھا رانا بھائی، آپ تو بہت دلچسپ مزاح لکھ سکتے ہیں لکھا کیجیے ضرور !
مجھے اتنی ہنسی آئی سب کا پڑھ کر، آج میں دوسری بار بہت ہنسی ہوں، خوش رہیے رانا بھائی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رانا صاحب یہ آج رگِ ظرافت کیسے پھڑکی؟ اور اگر اب پھڑک ہی گئی ہے تو اس کو پھڑکتے ہی رہنے دیں۔
خواتین کا ذکر کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے کیا؟ ان میں بھی کئی ایک ہزاروں کے ہندسوں کو پار کر چکی ہیں۔

:happy:
شمشاد بھائی، میں رانا بھائی کی تحریر پڑھتے یہی سوچ رہی تھی کہ یہاں سب بھیا لوگ کے نام تو آ رہے ہیں ، شمشاد بھائی کی طرف سے یہ سوال آیا ہی چاہتا ہے :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت عمدہ تحریر ہے .
ماشاء الله بڑا گہرا مشاہدہ ہے اپکا .
کچھ لوگوں کا ذکر پڑھ کر تو بےساختہ ہی ہنسی چھوٹ گئی.
شاباش لکھتے رہیے یونہی :)

:happy: :happy:
میری بھی ہنسی نہیں رک رہی، بہت عمدہ لکھا رانا بھائی نے۔
کیسی ہیں مدیحہ آپ؟
 

رانا

محفلین
:happy:
:happy:
اتنا دلچسپ لکھا رانا بھائی، آپ تو بہت دلچسپ مزاح لکھ سکتے ہیں لکھا کیجیے ضرور !
مجھے اتنی ہنسی آئی سب کا پڑھ کر، آج میں دوسری بار بہت ہنسی ہوں، خوش رہیے رانا بھائی
بہت بہت شکریہ۔
آپ کو پسند آیا یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
 

رانا

محفلین
:)
:happy:
شمشاد بھائی، میں رانا بھائی کی تحریر پڑھتے یہی سوچ رہی تھی کہ یہاں سب بھیا لوگ کے نام تو آ رہے ہیں ، شمشاد بھائی کی طرف سے یہ سوال آیا ہی چاہتا ہے :happy:

:):):)
اور یہ بھی آپ نے دیکھ لیا ہوگا کہ اگر بھیا لوگ سے ہٹ کر توجہ دوسری طرف ہوتی تو سب سےپہلا نام آپ ہی کا تھا۔:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ خواتین میں سے بھی کئی کے نام ہٹ لسٹ میں تھے جن میں سے سرفہرست قابل احترام سیدہ شگفتہ صاحبہ کا نام تھا۔ لیکن پھر کچھ خوف مانع آیا کہ یہاں پیگ ویگ کا ذکر ہے تو کہیں کسی کو برا ہی نہ لگ جائے۔:)

:)

:):):)
اور یہ بھی آپ نے دیکھ لیا ہوگا کہ اگر بھیا لوگ سے ہٹ کر توجہ دوسری طرف ہوتی تو سب سےپہلا نام آپ ہی کا تھا۔:)

جی رانا بھائی، دیکھ لیا :skull: :happy: بالکل درست کہا آپ نے اور درست عنوان رکھا کیونکہ اگر سب نہیں تو کچھ یا بہت سے لوگوں کو ضرور اردو ویب کا نشہ ہے۔ میں نے تو گھر میں کچھ اہم فیصلے تک تبدیل کروا دیے تھے کہ ابھی نہیں :angel:
پیگ ویگ تو بھیا لوگ ہی چڑھاتے ہوں شاید :happy: ہم لوگ تو بس چائے اور پانی ہی پیتے رہتے ہیں یہاں کمپیوٹر کے آگے۔ مجھے یہاں گھر میں اکثر سب کھانا بھی یہیں دے جاتے ہیں کہ جتنی دیر میں میں کھانے کے لیے اٹھوں گی تب تک ڈائننگ ٹیبل سے برتن اور سب ڈشز بھی اٹھائی جا چکی ہوں گی، حتیٰ کہ امی اور ابو بھی مجھے چائے یہیں لا دیتے ہیں :blushing:
 

رانا

محفلین
جی رانا بھائی، دیکھ لیا :skull: :happy: بالکل درست کہا آپ نے اور درست عنوان رکھا کیونکہ اگر سب نہیں تو کچھ یا بہت سے لوگوں کو ضرور اردو ویب کا نشہ ہے۔ میں نے تو گھر میں کچھ اہم فیصلے تک تبدیل کروا دیے تھے کہ ابھی نہیں :angel:
پیگ ویگ تو بھیا لوگ ہی چڑھاتے ہوں شاید :happy: ہم لوگ تو بس چائے اور پانی ہی پیتے رہتے ہیں یہاں کمپیوٹر کے آگے۔ مجھے یہاں گھر میں اکثر سب کھانا بھی یہیں دے جاتے ہیں کہ جتنی دیر میں میں کھانے کے لیے اٹھوں گی تب تک ڈائننگ ٹیبل سے برتن اور سب ڈشز بھی اٹھائی جا چکی ہوں گی، حتیٰ کہ امی اور ابو بھی مجھے چائے یہیں لا دیتے ہیں :blushing:
نہیں جن پیگ ویگ کا یہاں ذکر ہے وہ تو بلا تخصیص محفل کا ہر ممبر چڑھائے چلا جارہا ہے۔:)
اور تو اور جن کے پاس محفل کا داخلہ پاس نہیں ہے وہ بطور "مہمان" دیوار کے اوپر سے تاک جھانک کر کے اپنی تسکین کا سامان کئے جاتے ہیں۔:)
 
Top