محفل پورٹل کا ہوم پیج

الف عین

لائبریرین
ابھی کچھ غور کیا تو پورٹل کے صفحات میں جو تکنیکی خبروں کا حصہ آتا ہے، اس میں اردو لائبریری پروجیکٹ کی جو امیج فائل ہے، اس میں اردو کو
ارود
اور پراجیکٹ کو
یراجیکٹ
لکھانظر آتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعداد و شمارلے والے حصے میں کچھ الفاظ غلط تھے جو پہلے بتا چکے تھے، ابھی پھر سے دیکھ کر بتانا ہوں گی :(

ہیں جی، پہلے والی کیوں نہیں سنبھال کے رکھی تھیں؟
 

زیک

مسافر
جو پہلے بتائی جا چکی ہیں وہ تو سنبھالی ہوئی ہیں۔ اگلے اپگریڈ میں صحیح ہو جائیں گی۔ میں سمجھا تھا کوئی نئی ڈھونڈی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں، نئی توکوئی ابھی یاد نہیں ہے۔ ویسے ابھی چوکنا (چار کانوں والا نہیں) ہو کر رہتا ہوں
 

باسم

محفلین
ہوم پیج میں تبدیلی

جناب عرض ہے کہ “اردو ویب“ کے ہوم پیج میں ذیلی ویب جیسے لائبریری، محفل، وکی، وغیرہ کے بارے میں تفصیلی وضاحت لکھیے جوکہ سامنے ہو اور پانچ سات لائنوں پر مشتمل ہو کیونکہ نیا آنے والا ہوم پیج پر آتا ہے تو اسے ویب کی اہمیت کا پوری طرح اندازہ نہیں ہو پاتا
دوسری بات یہ کہ محفل کا ہوم پیج وہ بنائیے جو کسی تاگے کے دوران اوپر “فورم کا صفحہ اول“ کو کلک کرنے پر کھلتا ہے۔
شکریہ
باسم
 

باسم

محفلین
بہت بہتر

بہت شکریہ واقعی اردو ویب کے صفحہ اول پر تفصیلا ت موجود ہیں اگر عنوانات کا اضافہ کردیا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا۔
مثلا محفل کے مقصد کو محفل عنوان کے تحت لکھیں وکی کو وکی کے تحت اسی طرح دیگر
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، میں نے بھی ایسا ہی سوچ رکھا ہے۔ میں اگلی اپگریڈ میں اس کے مطابق ترتیب کر دوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھی تجاویز ہیں باسم۔ میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں

شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے یہ بات فیوچر پلاننگ میں شامل کر رکھی ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، میری گزارش ہوگی کہ کچھ انتظار کر لیں۔ میں ایک کافی میجر اپگریڈ پلان کر رہا ہوں۔ اس میں کامیابی کی صورت میں اس سائٹ میں کافی تبدیلیاں آئیں گی۔
 
اگر تجاویز آ ہی رہیں ہیں تو ہم بھی کیوں پیچھے رہیں۔

ایک تو محفل کے ہر صفحہ پر دو چیزیں واضح اور سامنے ہونی چاہیے۔

اردو کی تنصیب کا طریقہ
اس میں نبیل کے اردو ایکس پی انسٹالر کا ذکر خصوصیت سے ہونا چاہیے ، اس کے ساتھ فانٹس اور فونیٹک کی بورڈ مجھے ذاتی طور پر اعجاز صاحب کا اردو دوست 1 پسند ہے اور میں نے کئی لوگوں کے پی سی پر انسٹال بھی کروایا ہے۔
اردو لکھنے پڑھنے میں مدد
‌جس میں کی بورڈ‌ اور اس کی اشکال اور جس بھی طریقے سے مدد ہو سکتی ہے وہ لکھا ہو۔ کوئی ٹیوٹوریل یا ٹائپنگ میں مدد کے لیے طریقہ کار شامل کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک مہمان خانہ بھی ہونا چاہیے۔

ایک نوٹس بورڈ‌ بھی ہونا چاہیے جو محفل پر بھی ہو نہ کہ صرف پورٹل پر جس میں دو تین اہم پوسٹس ہر وقت رہیں تاکہ کم از کم ان پر قاری کی نظر ضرور پڑے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو محب۔ یہ کام تو اس وقت سے ڈیو ہے جب سے محفل فورم کا آغاز ہوا ہے۔ :oops:

میں پھر ایک مرتبہ گزارش کروں گا کہ ایک مرتبہ پھر ایک اپگریڈ مکمل ہونے کا انتظار کر لیں۔ اس کے بعد انشاءاللہ انفارمیشن پریزینٹ کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔
 
ٹھیک ہے نبیل مگر یہ بھی یاد رکھنا کہ محفل پر چلنے والی تین چار اہم پوسٹس بھی نوٹس کی طرح نظر آنی چاہیے اس سے بھی کافی فائدہ ہوگا۔ :lol:
 
Top