ساتویں سالگرہ محفل پر گزرے سات سال

محب بھائی میں تو یہیں ہوں شہرمفادات اسلام آباد میں، آپ کہیے کیسے ہیں کیسی گزر رہی ہے؟
احمد بھائی انشااللہ کوشش رہے گی کہ حاضری لگتی رہے، خوش رہیے۔ کوشش ہے کہ ساتویں سالگرہ کے حوالے سے کچھ لکھ پاؤں۔

اللہ کا شکر ہے محسن اور شہر مفادات میں کس کے مفادات کی پاسداری ہو رہی ہے؟

میں بھی منتظر ہوں کہ سالگرہ کے حوالے سے کچھ محسن حجازی کے حوالے سے پڑھوں۔
 
کل کیا پتہ بجلی ہو نہ ہو اس لئے آج ہی ذکر کر دیتے ہیں کیونکہ ابھی تک گاڑی تیسرے سال کے سٹیشن پر ہی رکی ہوئی ہے۔ اگلے سال کا سفر کب شروع ہو گا؟ جولائی ختم ہونے والا ہے۔

عید کے بعد اس گاڑی کو دھکا لگاتا ہوں۔ :)
 
السلام علیکم
محب بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا ہے ۔
ایسے لگ رہا ہے جیسے وقت کا پہیہ تھم گیا ہو اور پہیہ کے آگے پتھر رکھ کر محب بھائی آرام فرما رہے ہیں۔
بھائی جی پہیہ چلاؤ آگے۔
شکریہ موجو

پہیہ ، کچھ دیر اور رکا رہے گا اور پھر کچھ رواں ہونے کی امید ہے ۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی آج تھوڑی فرصت ملی تو سوچا کچھ لکھنے اور سوچنے کی بجائے آج کچھ پڑھا جائے۔۔پہلےتومحفل کی سالگرہ والے رنگ برنگے دھاگےدیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔۔۔مجھے تو ویسے بھی پھیلاوا برا لگتا ہے لیکن ان دھاگوں کی صورت تمام سالگرہ کا حال احوال انتہائی سہولت کے ساتھ پڑھنے کا مزا ہی الگ آیا۔۔(ویل ڈن ایڈمنز) پھر آپ کی یہ پوسٹ دیکھی جو سیر پر سوا سیر لگی۔۔۔سچی دل خوش ہوگیا۔ شکر ہے آپ اور شمشاد چاء آنلائن آتے ہیں۔۔۔مجھے ماوراء، بوچھی باجو، محسن حجازی،زیک،نبیل بھائی،قدیر،بدتمیز،پاکستانی،نیناں آپو،حجاب،ظفری اوراور اور باقی سب بہت بہت بہت یاد آرہے ہیں:crying3:
 
محب علوی آج تھوڑی فرصت ملی تو سوچا کچھ لکھنے اور سوچنے کی بجائے آج کچھ پڑھا جائے۔۔پہلےتومحفل کی سالگرہ والے رنگ برنگے دھاگےدیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔۔۔ مجھے تو ویسے بھی پھیلاوا برا لگتا ہے لیکن ان دھاگوں کی صورت تمام سالگرہ کا حال احوال انتہائی سہولت کے ساتھ پڑھنے کا مزا ہی الگ آیا۔۔(ویل ڈن ایڈمنز) پھر آپ کی یہ پوسٹ دیکھی جو سیر پر سوا سیر لگی۔۔۔ سچی دل خوش ہوگیا۔ شکر ہے آپ اور شمشاد چاء آنلائن آتے ہیں۔۔۔ مجھے ماوراء، بوچھی باجو، محسن حجازی،زیک،نبیل بھائی،قدیر،بدتمیز،پاکستانی،نیناں آپو،حجاب،ظفری اوراور اور باقی سب بہت بہت بہت یاد آرہے ہیں:crying3:

شکریہ امن ایمان ۔

بس یہ فائدہ ہوتا ہے کسی ایک ادارے سے جڑے رہنے کا کہ بھولے ہوئے اراکین واپس آئیں تو وہ چند پرانے لوگوں کو دیکھ کر پھر سے خوش ہو لیتے ہیں۔

میں بھی کافی دیر بعد محفل کی سالگرہ پر لکھ سکا تھا اور فرصت ملی تو اس بار پھر سے لکھوں گا اور ایک دفعہ پھر سے شکریہ پسندیدگی کا۔ :)

حجاب تو اب فیس بک کی ہو کر رہ گئی ہے ، ویسے اگر کہو تو پیغام بھیجوں کہ امن تمہیں بلاتی ہے ۔ سارہ خان بھی فیس بک پر ہی ہوتی ہے کبھی کبھار آ جاتی ہے۔
ماورا ، بوچھی ، زیک ، قدیر ، بدتمیز تو مستقل چھوڑ گئے ہیں سوائے زیک کہ باقی تو آنلائن کہیں اور بھی دستیاب نہیں۔
نیناں بھی فیس بک پر ہوتی ہے مگر کم کم ۔

نبیل تو آتے رہتے ہیں اور ظفری بھی۔
قیصرانی بھی تو ہے نہ یہاں مستقل مزاجی سے۔

باقی اب نئے ممبران سے تعارف حاصل کرنا ضروری ہے ۔ تعبیر اور @قرۃ العین اعوان بہت خوب تمہاری طرح تعارف اور انٹریو لیتی ہیں اور ان سے تمہیں ضرور ضرور دوستی کرنی چاہیے۔

عینی شاہ بہت ہی ہنس مکھ اور باغ و بہار طبیعت کی نٹ کھٹ شخصیت ہے اور تم دوستی کر لو تو کبھی بور نہ ہو گی۔

تمہارے لیے کئی چیزیں میں نے سوچ رکھی ہیں مگر تم ذرا مستقل ہو جاؤ اور یہ ڈر ختم ہو جائے کہ پھر سے لمبی چھٹی پر نہ چلی جاؤ تو بتاؤں گا۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
تھینیکیو محب علوی بھائی فار مینشن مائی نیم :) یو آر سو سوئیٹ :)
امن آپی سے میری بات چیت ہوتی رہتی ہے اکثر تھریڈز میں :) مینز ہماری جان پہچان پہلے سے ہی ہے :)
 
تھینیکیو محب علوی بھائی فار مینشن مائی نیم :) یو آر سو سوئیٹ :)
امن آپی سے میری بات چیت ہوتی رہتی ہے اکثر تھریڈز میں :) مینز ہماری جان پہچان پہلے سے ہی ہے :)

بھائی کے بعد ساری انگریزی ہے :)۔

تم نے وہ اشتہار نہیں دیکھا

"ہم دوستوں کو بھولتے نہیں "

ہاں ، وہ کافی اچھی ہے اور میں نےبھی سوچا کہ تمہارا بتا دوں تاکہ تم بھی اور وہ بھی خوش رہیں۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ امن ایمان ۔

بس یہ فائدہ ہوتا ہے کسی ایک ادارے سے جڑے رہنے کا کہ بھولے ہوئے اراکین واپس آئیں تو وہ چند پرانے لوگوں کو دیکھ کر پھر سے خوش ہو لیتے ہیں۔

میں بھی کافی دیر بعد محفل کی سالگرہ پر لکھ سکا تھا اور فرصت ملی تو اس بار پھر سے لکھوں گا اور ایک دفعہ پھر سے شکریہ پسندیدگی کا۔ :)

حجاب تو اب فیس بک کی ہو کر رہ گئی ہے ، ویسے اگر کہو تو پیغام بھیجوں کہ امن تمہیں بلاتی ہے ۔ سارہ خان بھی فیس بک پر ہی ہوتی ہے کبھی کبھار آ جاتی ہے۔
ماورا ، بوچھی ، زیک ، قدیر ، بدتمیز تو مستقل چھوڑ گئے ہیں سوائے زیک کہ باقی تو آنلائن کہیں اور بھی دستیاب نہیں۔
نیناں بھی فیس بک پر ہوتی ہے مگر کم کم ۔

نبیل تو آتے رہتے ہیں اور ظفری بھی۔
قیصرانی بھی تو ہے نہ یہاں مستقل مزاجی سے۔

باقی اب نئے ممبران سے تعارف حاصل کرنا ضروری ہے ۔ تعبیر اور @قرۃ العین اعوان بہت خوب تمہاری طرح تعارف اور انٹریو لیتی ہیں اور ان سے تمہیں ضرور ضرور دوستی کرنی چاہیے۔

عینی شاہ بہت ہی ہنس مکھ اور باغ و بہار طبیعت کی نٹ کھٹ شخصیت ہے اور تم دوستی کر لو تو کبھی بور نہ ہو گی۔

تمہارے لیے کئی چیزیں میں نے سوچ رکھی ہیں مگر تم ذرا مستقل ہو جاؤ اور یہ ڈر ختم ہو جائے کہ پھر سے لمبی چھٹی پر نہ چلی جاؤ تو بتاؤں گا۔ :)

محب علوی ۔۔آپ کا بھی بہت بہت بہت شکریہ۔۔میں نے کافی بارایک تھریڈ گمشدہ اراکین کے بارے میں لکھنے کا سوچا پھر رہنے دیا کہ ایسے موضوع اکثر متنازع بن جاتے ہیں لیکن آپ کی پوسٹ سے کچھ نہ کچھ تسلی تو ہوئی ہے۔منصور بھائی کا اس لیے نہیں لکھا تھا کہ جب میں شادی کے بعد یہاں آئی تھی تو وہ بھی بیچ کا بہت سارا عرصہ غائب رہے۔۔آپ اورشمشاد چاء ہمیشہ مجھے یہاں ملے اور دعا ہے کہ منصور بھائی،آپ اور شمشاد چاء ہمیشہ ملتے ہی رہیں۔
محب حجاب سے تو میری ای میل کے ذریعے کچھ بات ہوئی تھی۔ماؤ پتہ نہیں کیوں اور کیسے اور کس حوصلے سے یہ محفل چھوڑ گئیں۔۔مجھے تو سسرال میں یہ محفل اپنے میکے کی طرح لگتی ہے۔

جی تعبیر اور قرۃالعین سے ذپ میں بھی بات ہوئی ہے۔۔دونوں بہت بہت ہی اچھی لگی ہیں۔۔۔میں نے تو بلکہ اپنی اور تعبیر کی ملاقات کا ایک فرضی فنی سا انٹرویو بھی لکھنا تھا پر ہائے یہ مصروفیت۔۔۔اب لطیف خیالات تو فرصت ملنے پر آتے ہیں یا نیند میں:atwitsend:
رہی عینی شاہ تو وہ تو شریر سی نٹ کھٹ سی پہلی ملاقات میں ہی اپنی اپنی لگی :) پکی والی دوستی بھی ہوہی جائے گی اگرچہ وہ دوستی کم کم ہی کرتی ہے۔

اوو ہااااااااااااں ابھی اگلا مہینہ تو میں بسلسلہ اپنے پیارے ذاتی والے بھائی کی شادی میں مصروف رہوں گی۔۔۔عنیزہ کی چھٹیاں ہوجائیں تو لاہور جارہی ہوں۔۔۔انشاءاللہ فرصت ملنے پر پھر سے یہاں فعال ہوجاؤں گی اور جب تک میرے بیٹا جی بھی اسکول گوئنگ نہیں ہوجاتے تب تک تو آپ نے مجھ سے کسی کام کی توقع نہیں رکھنی اچھاااااااااا (اففف اتنا لمبا جواب،میں تھک گئی:whew:
 
محب علوی ۔۔آپ کا بھی بہت بہت بہت شکریہ۔۔میں نے کافی بارایک تھریڈ گمشدہ اراکین کے بارے میں لکھنے کا سوچا پھر رہنے دیا کہ ایسے موضوع اکثر متنازع بن جاتے ہیں لیکن آپ کی پوسٹ سے کچھ نہ کچھ تسلی تو ہوئی ہے۔منصور بھائی کا اس لیے نہیں لکھا تھا کہ جب میں شادی کے بعد یہاں آئی تھی تو وہ بھی بیچ کا بہت سارا عرصہ غائب رہے۔۔آپ اورشمشاد چاء ہمیشہ مجھے یہاں ملے اور دعا ہے کہ منصور بھائی،آپ اور شمشاد چاء ہمیشہ ملتے ہی رہیں۔
محب حجاب سے تو میری ای میل کے ذریعے کچھ بات ہوئی تھی۔ماؤ پتہ نہیں کیوں اور کیسے اور کس حوصلے سے یہ محفل چھوڑ گئیں۔۔مجھے تو سسرال میں یہ محفل اپنے میکے کی طرح لگتی ہے۔

جی تعبیر اور قرۃالعین سے ذپ میں بھی بات ہوئی ہے۔۔دونوں بہت بہت ہی اچھی لگی ہیں۔۔۔ میں نے تو بلکہ اپنی اور تعبیر کی ملاقات کا ایک فرضی فنی سا انٹرویو بھی لکھنا تھا پر ہائے یہ مصروفیت۔۔۔ اب لطیف خیالات تو فرصت ملنے پر آتے ہیں یا نیند میں:atwitsend:
رہی عینی شاہ تو وہ تو شریر سی نٹ کھٹ سی پہلی ملاقات میں ہی اپنی اپنی لگی :) پکی والی دوستی بھی ہوہی جائے گی اگرچہ وہ دوستی کم کم ہی کرتی ہے۔

اوو ہااااااااااااں ابھی اگلا مہینہ تو میں بسلسلہ اپنے پیارے ذاتی والے بھائی کی شادی میں مصروف رہوں گی۔۔۔ عنیزہ کی چھٹیاں ہوجائیں تو لاہور جارہی ہوں۔۔۔ انشاءاللہ فرصت ملنے پر پھر سے یہاں فعال ہوجاؤں گی اور جب تک میرے بیٹا جی بھی اسکول گوئنگ نہیں ہوجاتے تب تک تو آپ نے مجھ سے کسی کام کی توقع نہیں رکھنی اچھاااااااااا (اففف اتنا لمبا جواب،میں تھک گئی:whew:

حجاب کو میں نے محفل پر لانے کی بڑی کوشش کی ہے پر وہ پکی فیس بک کی ہو کر رہ گئی ہے۔ :)

تعبیر اور @قرۃ العین دونوں بہت اچھی اور خوش مزاج محفلین ہیں۔

کبھی کبھی آپ زندگی میں کچھ ایسے مسائل میں الجھ جاتے ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ بہت عزیز چیزیں چھوڑنی پڑتی ہیں۔ مجھے بھی دو سال تک محفل سے دور رہنا پڑا تھا بہت مشکل حالات تھے وہ۔

فرضی انٹرویو ضرور لکھنا ، اس سے بہت اچھا لگے گا تمہیں بھی اور ہم سب کو بھی۔

عینی شاہ سے دوستی ہو جائے گی کیونکہ وہ دل کی بہت اچھی ہے اور شاید اس لیے اس نے دوستی میں غم زیادہ اٹھائے ہوں گے اور پھر تہیہ کیا ہو گا کہ اب آسانی سے کوئی نئی دوست نہیں بناؤں گی۔

اچھا ذاتی بھائی کی شادی ہو رہی ہے ، پیشگی مبارک ہو۔ لاہور سے امید ہے کہ پیغامات ملیں گے۔

میری حوصلہ شکنی نہیں کرنی ہے امن ایمان ، تم سے امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اس لیے وقت دے رہا ہوں مگر جب کچھ کہوں گا تو امید ہے کہ انکار نہیں ہوگا ۔ :)
 
Top