ساتویں سالگرہ محفل پر گزرے سات سال

نایاب

لائبریرین
محترم محب علوی بھائی
آپ کی تحریر گویا ٹائم مشین جس کی وساطت سے
جہاں نئے اراکین نے محفل کے گزرے وقت سے آگہی پائی
وہیں پرانے ارکان نے اپنی یادیں تازہ کرتے گزرے وقت کو اپنے سامنے مجسم دیکھا ۔
بہت خوب سفر کرایا ماضی کا آپ کی تحریر نے
گزرا کل مجسم ہو گیا بلا شبہ
بہت شکریہ
 
پوسٹ آف دا ڈے۔
اور شگفتہ کی مذکورہ پوسٹ کو 'پوسٹ آف دا ڈیکیڈ' کا ایوارڈ جانا چاہئیے :openmouthed:

سیدہ شگفتہ کی نظر نہیں پڑی ورنہ اس کا اصل احوال تو وہی بیان کرتیں۔ ویسے شگفتہ نے ایسی بے شمار شگفتہ تحریریں چھوڑی ہیں محفل پر جن سے شگفتگی کا مسلسل احساس ہوتا رہتا ہے۔

نوٹ : Damage Control کا آسان ترجمہ درکار ہے۔
 
محترم محب علوی بھائی
آپ کی تحریر گویا ٹائم مشین جس کی وساطت سے
جہاں نئے اراکین نے محفل کے گزرے وقت سے آگہی پائی
وہیں پرانے ارکان نے اپنی یادیں تازہ کرتے گزرے وقت کو اپنے سامنے مجسم دیکھا ۔
بہت خوب سفر کرایا ماضی کا آپ کی تحریر نے
گزرا کل مجسم ہو گیا بلا شبہ
بہت شکریہ

بہت شکریہ نایاب بھائی

چند پرانے اراکین ایسے جفا کش اور باکمال تھے کہ ان کے تذکرے کے بغیر محفل ادھوری رہتی ہے ۔ ان کا ذکر خودبخود تحریر میں آ جاتا ہے ان کی خدمات اور قابلیت کی وجہ سے ، ویسے بھی آج ان کا ذکر ہوگا تو کل کوئی ہمارا بھی ذکر خیر کرے گا۔ :)
 
میں تو ویسے کوشش کی کہ ذرا تیز رفتار سفر ہو پر وائے افسوس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
آپ ایک بار زمانہ حال تک پہونچے تو پھر سے آپ کو پچھلے کا کے اعادہ کے لئے ماضی میں دھکیل دیا جائے گا تاکہ درمیان میں جہاں کہیں خلا رہ گیا ہو اس کی خانہ پری ہو جائے۔ :) :) :)
 
Top