محفل پر فیس‌بک اکاؤنٹ سے لاگ‌ان کریں

زیک

مسافر
محفل پر اب فیس‌بک کنکٹ انسٹال کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آپ اپنے فیس‌بک اکاؤنٹ کے ذریعہ محفل پر لاگ‌ان ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو محفل کے لاگ‌ان فارم کے نیچے یہ بٹن نظر آئے گا:

connect_light_medium_long.gif


اس پر کلک کرنے سے ایک ونڈو کھلے گی جس میں آپ فیس‌بک پر لاگ‌ان کریں گے اور ساتھ ہی محفل پر بھی لاگ‌ان ہو جائیں گے۔

اگر آپ محفل کے موجودہ رکن ہیں تو فیس‌بک میں لاگ‌ان کرنے کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اپنا موجودہ نک اور یوزرنیم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا جواب ہاں میں دیں اور اپنا موجودہ یوزرنیم بتا دیں۔ اب آپ کا موجودہ محفل کا اکاؤنٹ اور فیس‌بک کا اکاؤنٹ آپس میں لنک ہو جائیں گے اور آئیندہ آپ محفل کے یوزرنیم یا فیس‌بک دونوں کے ذریعہ لاگ‌ان ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ محفل کے رکن نہیں ہیں تو فیس‌بک کنکٹ کے ذریعہ لاگ‌ان کرنے کے بعد آپ کو محفل کے لئے اپنا کوئ نام رکھنا پڑے گا۔ محفل پر آپ کی پوسٹس وغیرہ اسی نام سے ظاہر ہوں گی۔

فیس‌بک اور محفل کو آپس میں یوں کنکٹ‌کرنے سے آپ کے فیس‌بک اکاؤنٹ‌ پر محفل پر آپ کی پوسٹس اور تھریڈز کے بارے میں نیوز سٹوری پبلش کرنے کی اجازت فیس‌بک مانگا کرے گا اور آپ چاہیں تو آپ کی تھریڈز سے متعلق سٹوری آپ کی فیس‌بک میں پبلش ہو گی۔ اس کے علاوہ جب آپ کی سبسکرائب‌کردہ تھریڈ میں کوئ پوسٹ‌کرے تو آُ کو فیس‌بک نوٹیفیکیشن بھی ملے گی۔ اسی طرح آپ کو جب کوئ ذاتی پیغام محفل پر آئے تو اس کی فیس‌بک پر بھی نوٹیفیکیشن ملے گی۔

یہ تمام انٹیگریشن فی الحال صرف Imagination Crimson اور Default Style میں کی گئ ہے۔ باقیکافی سارے سٹائلز میں آپ فیس‌بک کے ذریعہ لاگ‌ان تو ہو سکتے ہیں مگر نیوز سٹوری اور نوٹیفیکیشن کا کام ابھی نہیں کیا گیا۔

اگر آپ کو اس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے کوئ مسئلہ ہو تو اس تھریڈ میں پوسٹ کریں یا ذاتی پیغام کے ذریعہ مجھے بتائیں۔
 

زیک

مسافر
مزید چیک کیا ہے تو Default Alvi Nastaleeq اور Default Jameel Nastaleeq دونوں میں تمام فیچر کام کرنے چاہئیں کہ یہ Default Style سے ٹمپلیٹس inherit کر رہی ہیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
میرا تو اکاؤنٹ‌ ہے نہیں‌فیس بک میں بناتا ہوں تو دیکھتا ہوں اس کا کیا فائدہ ہے لیکن بناؤں کیسے ؟

مع السلام
 

فہیم

لائبریرین
اگر محفل اور فیس بک کے اکاؤنٹز کا آپس میں بنایا گیا رابطہ ختم کرنا ہو تو یہ کیسے ہوگا؟
 

زیک

مسافر
اگر آپ فیس‌بک سے لاگ آؤٹ ہوں اور محفل پر اپنے عام اکاؤنٹ سے لاگ‌ان کریں تو اس وقت یہ دونوں اکاؤنٹ ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں ہوں گے۔
 

زیک

مسافر
اگر فیس بک کے اکاونٹ سے لوگ ان ہونگے تو کیا مبتدی کی حیثیت سے ہونگے یا ؟؟؟

اگر آپ محفل کے موجودہ رکن ہیں تو فیس‌بک میں لاگ‌ان کرنے کے بعد آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اپنا موجودہ نک اور یوزرنیم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا جواب ہاں میں دیں اور اپنا موجودہ یوزرنیم بتا دیں۔ اب آپ کا موجودہ محفل کا اکاؤنٹ اور فیس‌بک کا اکاؤنٹ آپس میں لنک ہو جائیں گے اور آئیندہ آپ محفل کے یوزرنیم یا فیس‌بک دونوں کے ذریعہ لاگ‌ان ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ محفل کے رکن نہیں ہیں تو فیس‌بک کنکٹ کے ذریعہ لاگ‌ان کرنے کے بعد آپ کو محفل کے لئے اپنا کوئ نام رکھنا پڑے گا۔ محفل پر آپ کی پوسٹس وغیرہ اسی نام سے ظاہر ہوں گی۔
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ بھیا۔ اب فیس بک پر بھی محفل جمانے میں آسانی رہے گی انشاء اللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو صحیح ہے لیکن جناب آپ ہیں کہاں؟ کئی ایک جگہ پر آپ کی گمشدگی کا ڈھنڈورہ پیٹ چکا ہوں۔
 

اکبر لاکھو

محفلین
جناب اعلی
انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 میں محفل پر فیس بوک اکائونٹ سے لاگ ان نہیں ہو رہا۔
جب ہم فیس بوک کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو کوئی لاگ ان ونڈو نہیں کھل رہی ہے۔
جب کہ فائر فوکس برائوزر سے صحیح کام ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا کیا مسئلا ہے۔؟؟؟
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جب محفل کی زبان انگلش میں تبدیل کرتا ہوں تو فیس بوک پر لاگ ان ہو رہا ہے، لیکن اردو کے ساتھ پرابلم ہے،
میرے فورم پر بھی یہی مسئلا پیش آرہا ہے۔
 

زیک

مسافر
اکبر آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ دیکھتا ہوں کیا معاملہ ہے۔ جب میں نے فیس‌بک کنکٹ شامل کیا تھا تو اس وقت انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 پر کام کرتا تھا۔ اب معلوم نہیں کیا ہوا۔
 

زیک

مسافر
محفل پر فیس‌بک کنکٹ کا سسٹم کچھ تبدیل کیا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم میں کئ نئے فیچر ہیں جیسے جواب کے باکس کے نیچے فیس‌بک پر اس تھریڈ بارے پوسٹ‌کرنے کا چیک باکس۔ اسی طرح ہر پوسٹ کے ساتھ فیس‌بک پر شیئر کرنے کا بٹن بھی ہے۔

آپ کے یوزر کنٹرول پینل میں بھی فیس‌بک کنکٹ سے متعلق کچھ آپشنز ہیں۔
 
Top