محفل میں آپکی کم اورزیادہ پسندیدہ شخصیت

شمشاد

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
یہ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ویسے تو معذرت کہ محفل پر زیاد وقت نہیں دے پاتا لیکن جب بھی موقع ملتا ہے۔ آپ لوگوں کی باتیں، تحریریں پڑھ کر ہی دل شاد کر لیتا ہوں۔ بس شروع میں کچھ تھوڑا بہت حصہ ڈالتا تھا اب وہ بھی مفقود ہو گیا ہے۔ تحریریں‌ پڑھ کر جو لوگ اس محفل پر اچھے لگے وہ درج ذیل ہیں۔

محترم اعجاز عبید صاحب۔
ان کا انٹرویو پڑھا بہت چھا لگا اور اب مجھے اس ماہنامے کا نام یاد نہیں‌ آرہا انڈیا سے پاکستان آتا تھا ان میں‌ ان کی تحریریں پڑھ کر اور اردو محفل پر ان سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔

شمشاد بھائی
جو اس محفل پر چار چاند لگائے رکھتے ہیں۔

جویریہ جی
ان کا برمحل، برجستہ اور عین موقع کی مناسبت سے شاعری کا استعمال بہت اچھا لگا۔ (جو اب ان کے پیغامات میں نظر نہیں‌ آتا)۔

منھاجین بھائی
جو کہ پتا نہیں کیوں اب محفل سے ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ

اور اس کے بعد فرزوق، بے بی ہاتھی (قیصرانی)، محب علوی اور نبیل بھائی اچھے لگے۔

ثناء اللہ بھائی آپ کی تحریر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

میں مانتا ہوں کہ غمِ روزگار کے ساتھ ساتھ شادی کے بعد مصروفیات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ (مزید اضافے کی آپ نے آج تک کوئی خبر ہی نہیں دی، کہ کہیں باجو آ کر مٹھائی ہی نہ مانگ لیں، خیر)، لیکن ایسی بھی کیا مصروفیت کہ محفل کو پانچ دس منٹ بھی نہ دی سکیں۔

کوشش کر کے ایک دو خطوط لکھ دیا کریں تا کہ حاضری لگتی رہے۔
 
ثناءاللہ

محفلین
جی ان شاءاللہ کوشش کریں گے۔

اور مٹھائی کھانے کے لیے۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
 
qaral

محفلین
میں نے کم اور زیادہ پسندیدہ شخصیت والے اس ٹاپک میں کم والا حصہ اس لئے شامل کیا ہے کہ میرے خیال میں جس کی کوئی سند نہیں آج کل ہمارے ہاں اخلاقی جرات کی شدید کمی ہے ہم اپنوں سے بھی گلہ کرتے ڈرتے ہیں اگر کسی شخص سے بہت زیادہ گہرا تعلق بن جائے اور پھر کبھی اس کی کوئی بات پسند نہ آئے اور آپ وہ شکایت زبان پر نہ لایئں اور آہستہ آہستہ وہ رشتہ کمزور ہو جائے تواس سے بہتر ہے کہ آپ اس سے شکایت کریں تو پتہ چلے کہ آپ سے سمجھنے میں میں غلطی ہوئی یا کم از کم اس کو پتہ تو چلے کہ آپ اس کو کی بات بری لگی اور اس سے اس کیلئے آپ کے دل میں جگہ کم ہوئی مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج ہم سے زیادہ اہل مغرب میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنا گلہ دوسرے کے سامنے رکھتے ہیں نا کہ دلوں میں کدورت پالتے ہیں باقی فتنے کی آپ نے خوب کہٰٰٰٰٰٰٰی میری اتنی اوقات کہاں کم پسندیدہ شخصیت کا یہ مطلب تھوڑی کہ آپ اس کو نا پسند کرتے ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے پہلے سے کم پسند کرتے ہیں کسی وجہ سے
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
میری پسندیدہ لوگوں کی لسٹ میں وہ لوگ شامل ہیں جو مجھے بلکل بھی پسند نہیں ۔
icon17.gif
۔۔۔۔۔ :lol:

یہ فلسفہ اپنی سمجھ میں نہیں آیا۔ کچھ وضاحت کریں۔
 
ثناءللہ آپ کے لیے کافی کچھ لکھا تھا مگر مٹ گیا ۔ ابھی فی الحال اتنا ہی کہوں گا کہ آپ نے اپنی شادی شدہ مصروف زندگی سے کچھ نکال ہی لیا اور یہاں پوسٹ کردی اور جاتے جاتے مجھ پر بھی پسندیدگی کی پھوار برساتے گئے جس کے لیے آپ کا دوبارہ انتظار رہے گا :) مانا ازدواجی زندگی آسان نہیں پر دوسروں کے سامنے اتنی مشکل مثال بھی قائم نہ کریں۔

قرال تمہاری فرمائش پر اب کم پسندیدہ افراد کے نام لکھ رہا ہوں جو گوناگوں وجوہات سے اب اپنی پسندیدگی میں کمی لا چکے ہیں۔

جیہ
قیصرانی
شمیل
ماورا
حجاب

استفسار پر وجہ بیان کی جا سکتی ہے۔ :lol:
 
جیہ

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
جویریہ جی
ان کا برمحل، برجستہ اور عین موقع کی مناسبت سے شاعری کا استعمال بہت اچھا لگا۔ (جو اب ان کے پیغامات میں نظر نہیں‌ آتا)۔

ثناء اللہ صاحب خوش آمدید۔ آپ کو عرصے کے بعد دیکھ کر واقعی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ پتہ آپ جب نہیں تھے تو میں نے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ کسی رکن محفل کی شادی نہ ہو اور اگر ہو تو ثناء اللہ جیسی نہ ہو کہ ہم سب کو بھلا دیا انہوں نے۔

میرے بر محل اشعار آپ کو اب نظر نہیں آتے۔ اس کا میں کیا کہوں؟ بقول غالب

یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاق نسیاں ہو گئیں
 
جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ثناءللہ آپ کے لیے کافی کچھ لکھا تھا مگر مٹ گیا ۔ ابھی فی الحال اتنا ہی کہوں گا کہ آپ نے اپنی شادی شدہ مصروف زندگی سے کچھ نکال ہی لیا اور یہاں پوسٹ کردی اور جاتے جاتے مجھ پر بھی پسندیدگی کی پھوار برساتے گئے جس کے لیے آپ کا دوبارہ انتظار رہے گا :) مانا ازدواجی زندگی آسان نہیں پر دوسروں کے سامنے اتنی مشکل مثال بھی قائم نہ کریں۔

قرال تمہاری فرمائش پر اب کم پسندیدہ افراد کے نام لکھ رہا ہوں جو گوناگوں وجوہات سے اب اپنی پسندیدگی میں کمی لا چکے ہیں۔

جیہ

استفسار پر وجہ بیان کی جا سکتی ہے۔ :lol:

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الہی یہ ماجرا کیا ہے

کم از کم میں وجہ معلوم کرنا چاہوں گی :(
 
او ہو ، واہ پسند آیا جواب 8) میں پانچویں نمبر پر کیوں ہوں ، ہونا تو پہلے نمبر پر چاہیئے تھا :p
 
جیہ

لائبریرین
حجاب یہ تو خوشی کی بات ہے کہ آپ محب کی ناپسندیدہ شخصات میں آخر میں ہیں۔ میں تو ان کی پہلی ناپسنیدہ شخصیت ہوں۔
 
حجاب

محفلین
جیہ محب اگر ناپسند کرتے بھی ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے، مجھے کونسا محب سے سرٹیفیکٹ لینا ہے ،میں نے تو اس لیئے پوچھا کہ مجھے پہلے نمبر پر ہونا تھا ، میں نے لغت نہیں لکھی نا :wink: اور آپ بھی غم نہ کریں ۔
 
جیہ

لائبریرین
غم؟؟؟؟؟؟؟؟؟

غالب نے کیا خوب کہا

وہ میری چینِ جبیں سے غمِ پنہاں سمجھا
 
تیشہ

محفلین
animated0137.gif

میں تو آل ریڈی سلیکٹڈ دوستوں سے گپ شپ رکھتی ہوں اور جن سے ہے سب اچھے ہیں ۔ باقیوں کا پتا نہیں ۔
Dancing_Doll.gif
 
ثناءاللہ

محفلین
جیہ نے کہا:
ثناء اللہ صاحب خوش آمدید۔ آپ کو عرصے کے بعد دیکھ کر واقعی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ پتہ آپ جب نہیں تھے تو میں نے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ کسی رکن محفل کی شادی نہ ہو اور اگر ہو تو ثناء اللہ جیسی نہ ہو کہ ہم سب کو بھلا دیا انہوں نے۔

میرے بر محل اشعار آپ کو اب نظر نہیں آتے۔ اس کا میں کیا کہوں؟ بقول غالب

یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاق نسیاں ہو گئیں

جی اب ہوئی نا بات! شکر ہے اب بر جستہ شعر پڑھنے کوملیں‌گے۔
چلیں آپ کو تو خوشی ہوئی ہمارے آنے کی بقول غالب
“خوشی تو ہے آنے کی برسات کے“
اور یہ محفل اور اہل محفل ہمیں کبھی نہیں بھولے اور اس میں شادی کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ آپ نے کہیں تمام اہل محفل کو کنوارہ رکھنے کا منصوبہ تو نہیں‌بنا لیا :lol:

اور محب علوی صاحب آپ نے جو اتنا کچھ لکھا تھا ہمیں وہ پڑھنے کا انتظار رہے گا۔
 
qaral

محفلین
چلیں محب نے لکھا تو مجھے بھی حوصلہ ہوا کچھ لکھنے کا میری بہت زیا دہ لوگوں سے تو ابھی بات نہیں ہوئی مگر جن سے ہوئی ان میں میں قیصرانی سے کافی بحث ہوئی بلکہ تھوڑی بہت تلخ کلامی بھی ھوگئی حا لانکہ ان کی پوسٹ دیکھکر (عمران سریز والی) میں نےیہ فورم جوائن کیا تھا مگر گزرتے وقت کے ساتھ ان کے رویے کو دیکھکر اور خاص طور پر ان کے سوچنے کا انداز کا جو میرے متعلق کافی منفی رہا بات پہلے جیسے نہیں رہی جہاں نک میرا خیال ہے ان کو دوسروں کو سمجھنا چاہیئے اور دوسرے اعجاز صاحب اگر ان کو آپ کی بات سے اتفاق نہ ہو اور آپ ان کو اپنی بات سمجھانے کیلئے کوئی دلیل دو تو وہ اس پر سوچیں گہ بھی نہیں اور انتہائی سختی سے رد کر دیں گیں
 
محب علوی نے کہا:
ثناءللہ آپ کے لیے کافی کچھ لکھا تھا مگر مٹ گیا ۔ ابھی فی الحال اتنا ہی کہوں گا کہ آپ نے اپنی شادی شدہ مصروف زندگی سے کچھ نکال ہی لیا اور یہاں پوسٹ کردی اور جاتے جاتے مجھ پر بھی پسندیدگی کی پھوار برساتے گئے جس کے لیے آپ کا دوبارہ انتظار رہے گا :) مانا ازدواجی زندگی آسان نہیں پر دوسروں کے سامنے اتنی مشکل مثال بھی قائم نہ کریں۔

قرال تمہاری فرمائش پر اب کم پسندیدہ افراد کے نام لکھ رہا ہوں جو گوناگوں وجوہات سے اب اپنی پسندیدگی میں کمی لا چکے ہیں۔

جیہ
قیصرانی
شمیل
ماورا
حجاب

استفسار پر وجہ بیان کی جا سکتی ہے۔ :lol:

:oops: :( :(
محب بھائی : کیا محفل میں کم آنا کم پسندیدگي کی علامات ہے ؟
 
F@rzana

محفلین
محفل کے سبھی ارکان بہت اچھے ہیں، جس طرح دنیا میں ایک ہی شخص کو ایک ہی وقت میں دو انسان اچھا اور برا کہتے ہیں، کسی کو خامی نظر آتی ہے تو کسی کو خوبی، تمام بات اس پر منحصر ہے کہ آپ کس کے ساتھ اپنا برتاؤ کیسا رکھتے ہیں، لہذا میرے خیال کے مطابق یہ ایک بے مصرف دھاگہ ہے جہاں ایک دوسرے کے خلاف دل برے ہونے کا چانس ہے، جس کے متعلق اچھا لکھا وہ تو خوش، جس کے متعلق کچھ برخلاف لکھا وہ ناخوش اور جس کے متعلق نہیں لکھا وہ بھی ناخوش کہ انہیں توجہ کے قابل نہیں سمجھا گیا۔۔۔۔۔!

:roll: :roll: :roll:
 
جیہ نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ثناءللہ آپ کے لیے کافی کچھ لکھا تھا مگر مٹ گیا ۔ ابھی فی الحال اتنا ہی کہوں گا کہ آپ نے اپنی شادی شدہ مصروف زندگی سے کچھ نکال ہی لیا اور یہاں پوسٹ کردی اور جاتے جاتے مجھ پر بھی پسندیدگی کی پھوار برساتے گئے جس کے لیے آپ کا دوبارہ انتظار رہے گا :) مانا ازدواجی زندگی آسان نہیں پر دوسروں کے سامنے اتنی مشکل مثال بھی قائم نہ کریں۔

قرال تمہاری فرمائش پر اب کم پسندیدہ افراد کے نام لکھ رہا ہوں جو گوناگوں وجوہات سے اب اپنی پسندیدگی میں کمی لا چکے ہیں۔

جیہ

استفسار پر وجہ بیان کی جا سکتی ہے۔ :lol:

ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
یا الہی یہ ماجرا کیا ہے

کم از کم میں وجہ معلوم کرنا چاہوں گی :(

یہ اچھا کیا تم نے پوچھ لیا ویسے وضاحت میں نے کی ہے پہلے ہی کہ یہ سب پسندیدہ لوگ ہیں مگر اب ان کی پسندیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے چند وجوہات کی وجہ سے جس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ناپسند ہیں ہاں پہلے جتنے پسند تھے اب اتنے نہیں ہیں۔

جیا تمہارے لیے دو وجوہات ہیں:

ایک تو یہ کہ تم بار بار محفل چھوڑ جاتی ہو جس سے دکھ ہوتا ہے اور بار بار کہنے پر بھی تمہارا یہی اصرار ہوتا ہے کہ تمہیں تو جانا ہی ہے اس لیے پہلے ہی کمی کر رہا ہوں تاکہ زیاں کا احساس نہ ہو۔

دوسرا تم کبھی کبھی بات نہیں مانتی اور پھر ضدی ہو جاتی ہو۔
 
Top