محفل لیکس اور افواہیں

جاسمن

لائبریرین
بہنا جیل میں تو ان کو ڈالنا چاہیے جنہوں نے مجھے سر عام اور پرائیوٹ میسیجز میں ہراساں کیا ۔
میں نادان تھی کہ ہر ایک سے گھل مل جاتی تھی ۔ بہت سو نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ۔ ایک صاحب تو مجھ سے عقد ثانی بھی کرنا چاہتا تھا ۔
میں کبھی بھی محفل سے گئی نہیں جانے پر مجبور کیا گیا ۔ ایک صاحب نے نہ جانے کیسے بابا کے آفس کا فون نمبر معلوم کیا تھا ۔ اور بوچھی/تیشہ باجو کو دیا تھا
انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت۔
لیکن جیہ! یہ صرف محفل میں ہی نہیں ہوتا، ہمارے ارد گرد کتنے ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں۔
بہرحال اب تو محفل ہی نہیں۔
اور محفل کی جیل تو اپنے پیاروں کے لیے ہے، جن سے پیار بھرے شکوے ہیں۔
ایسے لوگوں کے لیے تو اور طرح کی سزائیں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ نے لکھا، سرِ عام۔۔۔ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے۔
لیکن منتظمین نے یقیناً کچھ نہ کچھ کیا ہو گا۔
آپ نے انھیں آگاہ کیا تھا؟
 
جاسمن

لائبریرین
عارف کریم نام تھا
معطل بھی ہوا مگر وہ بار بار نت نئی آئی ڈی آ جاتا تھا
اللہ اکبر!
ان کے بارے میں کم از کم اس طرح کی بات میرے علم میں نہیں تھی نہ ہی مجھے اندازہ تھا کہ وہ ایسے بھی ہو سکتے ہیں!
لیکن ہم کسی کے بارے میں مکمل جانتے ہی کہاں ہیں۔
آپ نے جو کچھ سہا، اللہ پاک آپ کو ان تمام تکالیف کے بدلے ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آپ کا اور آپ کے بیٹے کا مقدر اچھا کرے۔ ہمیشہ شاد و آباد رہیں۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
فسادیوں کو بحال کرنے کی بات ہو تو رہی ہے لیکن ایسے لوگوں کو بالکل بھی نہیں آنا چاہیے۔
محفل کا ماحول کتنا اچھا رہا۔ صاف ستھرا۔ سلجھی باتیں، سلجھے لوگ۔ روشن خیال۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہم خواتین تو پہلے ہی محتاط رہتی ہیں پھر بھی ایسے لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ بہت غصہ آتا ہے۔
مجھے تو عارف کریم پہ رہ رہ کے غصہ آ رہا ہے۔ کس قدر پریشان کیا اور بار بار۔ اللہ کرے سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ بین ہو جائیں۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
یہ رویے عام زندگی میں بھی سامنے آتے ہیں۔ ملازمت کی جگہ پہ یا کہیں بھی۔ جگہ چھوڑ دینا حل نہیں ہوتا۔ ہم کیوں چھوڑیں، انھیں کیوں نہ بھگائیں۔
ایسے ظالم کوؤں کو ہم کیوں نہ مار بھگائیں
 
علی وقار

محفلین
یہ رویے عام زندگی میں بھی سامنے آتے ہیں۔ ملازمت کی جگہ پہ یا کہیں بھی۔ جگہ چھوڑ دینا حل نہیں ہوتا۔ ہم کیوں چھوڑیں، انھیں کیوں نہ بھگائیں۔
ایسے ظالم کوؤں کو ہم کیوں نہ مار بھگائیں
معاملہ چونکہ گھر تک پہنچ گیا تھا تو اس تناظر میں محترمہ کا فیصلہ مجھے درست معلوم ہو رہا ہے۔ یہاں سے کس کو کہاں بھگایا جائے، اور کب تک؟

یہ پڑھ کر سچ مچ بہت رنج ہوا۔
 
رانا

محفلین
عارف کریم نام تھا
معطل بھی ہوا مگر وہ بار بار نت نئی آئی ڈی آ جاتا تھا
مجھے اس بات کو ماننےمیں تامل ہے کہ اتنے بڑے الزام کے جب تک شواہد سامنے نہ ہوں، میں یکطرفہ آپ کی بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ یہ میسج لکھنے کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن یہ دیکھ کر کہ آپ کے میسج کےبعد سب نے ہی ایک طرف کے موقف پر عارف کو برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے یہ سوچے بغیر کہ دوسری طرف کا موقف تو ہمارے سامنے ہے نہیں نہ ہی کوئی ثبوت سامنے ہے۔
 
منافق انسان سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جاسکتی
منافق؟ ہم میں سےکم و بیش ہر شخص نے عمر کے ایک خاص حصے میں بہت ساری غلطیاں اور نادانیاں کی ہیں، اور غلطیاں شاید عمر کے تمام ادوار میں جاری رہتی ہیں لیکن ان کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ان سے لاکھ اختلاف سہی، لیکن میری دانست میں وہ ایک اچھا شخص ہے۔انسان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ساتھی انسان کو سمجھنے سے زیادہ جج کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور بالخصوص مذہبی لوگوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیلف رائٹیئس نس کے خمار میں دوسروں کو لیبلائز کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
میں نے پہلی آئی ڈی رانا خان کے نام سے بنائی تھی۔لیکن شائد دو تین میسج ہی کئے ہوں گے۔پھر کافی عرصے بعد محفل پر باقاعدہ فعال ہونے کے ارادے سے یہ موجودہ آئی ڈی بنائی کیونکہ پرانی آئی ڈی یا تو بھول گیا تھا یا اس کا پاسورڈ بھول گیا تھا۔ اس کے بعد ایک بار سوچا کہ اپنے اصل نام سے آئی ڈی بناؤں اور انتظامیہ سے کہہ کر اس آئی ڈی کے ساتھ مرج کرالوں۔ اصل نام سے آئی ڈی تو بنا لی لیکن محفل کے جہادیوں کا رویہ دیکھ کر اصل نام سے مرج کرانا حماقت ہی لگا اس لئے اصل نام والی آئی ڈی بے چاری بن کھلے مرجھاگئی۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے اس بات کو ماننےمیں تامل ہے کہ اتنے بڑے الزام کے جب تک شواہد سامنے نہ ہوں، میں یکطرفہ آپ کی بات تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ یہ میسج لکھنے کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن یہ دیکھ کر کہ آپ کے میسج کےبعد سب نے ہی ایک طرف کے موقف پر عارف کو برا بھلا کہنا شروع کردیا ہے یہ سوچے بغیر کہ دوسری طرف کا موقف تو ہمارے سامنے ہے نہیں نہ ہی کوئی ثبوت سامنے ہے۔
آپ کی بات اصولی طور پر درست ہے۔ میرے خیال میں، اس ایشو کو چھیڑنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

یہ معاملہ محفل کی انتظامیہ کے سامنے ہی رکھا جانا چاہیے تھا اور شاید ایسا ہی ہوا ہو گا۔

ممکن ہے اسی وجہ سے وہ معطل ہوئے ہوں۔
 
رانا

محفلین
میں نے پہلی آئی ڈی رانا خان کے نام سے بنائی تھی۔لیکن شائد دو تین میسج ہی کئے ہوں گے۔پھر کافی عرصے بعد محفل پر باقاعدہ فعال ہونے کے ارادے سے یہ موجودہ آئی ڈی بنائی کیونکہ پرانی آئی ڈی یا تو بھول گیا تھا یا اس کا پاسورڈ بھول گیا تھا۔ اس کے بعد ایک بار سوچا کہ اپنے اصل نام سے آئی ڈی بناؤں اور انتظامیہ سے کہہ کر اس آئی ڈی کے ساتھ مرج کرالوں۔ اصل نام سے آئی ڈی تو بنا لی لیکن محفل کے جہادیوں کا رویہ دیکھ کر اصل نام سے مرج کرانا حماقت ہی لگا اس لئے اصل نام والی آئی ڈی بے چاری بن کھلے مرجھاگئی۔
مجھے شک پڑتا ہے کہ ان دو کے علاوہ بھی میں نے کسی نام سے آئی ڈی بنائی تھی۔ ٹھیک سے یاد نہیں آرہا لیکن کچھ تاثر ضرور ہے زہن میں کہ بنائی تھی البتہ کس نام سے تھی اور کیا سوچ کر بنائی تھی یہ سب وقت کی گرد میں دب گئے ہیں۔
 
رانا

محفلین
مجرموں پر سخت گرفت سے مزید اعترافات اور انکشافات کا سلسلہ رک سکتا ہے۔ :)

خاموشی ہی بھلی ہے۔ :)
بھائی جان ،اعترافات تو خیر لوگ اپنی مرضی سے ہی کریں گے جتنا کسی کا دل گردہ ہوگا۔ البتہ انکشافات کے لئے میں تو کہتا ہوں کہ دھڑادھڑ سب کو کرنے چاہییں بغیر کسی لگی لپٹی کے اور کسی کا لحاظ کئے۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
بہت افسوس ہوا یہ جان کر کہ موصوف ان قبیح کاموں میں بھی ملوث تھے۔
بد دیانتی ہوگی اگر اس بات کی وضاحت نہیں دی کہ موصوف نے براہ راست مجھے کچھ نہیں کہا مگر سوات اور پٹھانوں کے حوالے سے میرے ایک دھاگے میں انہوں نے سوات کے لوگوں اور پٹھانوں پر گالیوں کی حد تکاور بہتان آمیز تبصرے کے تھے
بعد میں میرے اور دوسرے دوستوں کے احتجاج پر انہوں نے اپنے ریمارکس حذف کر دئے مگر انہیں معطل کیا گیا
 
Top