محفل فورم کی واپسی

یاسر شاہ

محفلین
کبھی اردو محفل چائنا ہیک کر دیتا ہے۔کبھی کچھ مخصوص اردو پوسٹس چائنا سے ہیک ہو جاتی ہیں۔ابھی میری انٹرنیٹ آئی پی چائنا سے ہیک ہو گئی ہے۔وائی فائی کی بجائے سپر کارڈ کے انٹرنیٹ سے آیا ہوں۔

بھائی زیک کریں ڈبل چیک
کیوں چین کر رہا ہے سب ہیک

میں تو کہتا ہوں پاکستان سے کچھ لوگ ہمت کریں اور ایک اور ادبی محفل قائم کریں۔چائنا پاکستان کا دوست ہے انشاء اللہ کچھ ہیک نہیں ہوگا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں تو کہتا ہوں پاکستان سے کچھ لوگ ہمت کریں اور ایک اور ادبی محفل قائم کریں۔چائنا پاکستان کا دوست ہے انشاء اللہ کچھ ہیک نہیں ہوگا۔
پاکستانیوں میں اتنی ہمت ہوتی تو کیا ہی بات تھی لیکن وہ تو صرف اپنے اپنے مسلک کے فورم ہی بنا سکتے ہیں۔
 
پاکستانیوں میں اتنی ہمت ہوتی تو کیا ہی بات تھی لیکن وہ تو صرف اپنے اپنے مسلک کے فورم ہی بنا سکتے ہیں۔
درست کہا آپ نے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی بس فرقہ پرستی پر بحث مباحثہ ہی کر سکتے ہیں،ان کا پسندیدہ ٹاپک ہے۔
 
میں تو کہتا ہوں پاکستان سے کچھ لوگ ہمت کریں اور ایک اور ادبی محفل قائم کریں۔چائنا پاکستان کا دوست ہے انشاء اللہ کچھ ہیک نہیں ہوگا۔
سرور کے اخراجات پورے کرنا اور ساتھ میں نگہداشت بھی کرتے رہنا بہت مشکل ہے۔
 
سرور کے اخراجات پورے کرنا اور ساتھ میں نگہداشت بھی کرتے رہنا بہت مشکل ہے۔
ٹھیک کہا برادر ... پاکستان میں رہتے ہوئے اس قسم کے اخراجات کے لیے رقم پس انداز کرنا ایک بڑی اکثریت کے لیے نہایت مشکل ہوتا ہے کہ آمدن ہی اتنی نہیں ہوتی.
 
علی وقار

محفلین
کیا آپ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں؟ وزی وگ ایڈیٹر میں براہ راست اردو ٹائپنگ کافی سالوں سے کام نہیں کر رہی ہے۔ فورم اپگریڈ کے بعد یہ صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔
ہیکرز کو روکنے کے لئے کچھ مزید سیٹ اپ کیا ہے۔ اگر کوئی محفلین بلاک ہو جائے تو پلیز رابطہ کرے۔
آج Avastاینٹی وائرس پر جا کر دیکھا کہ شاید اس نے ویب سائٹ کو بلاک کر رکھا ہو تو یہ خدشہ درست ثابت ہوا۔
نوٹیفکیشن میں گیارہ پیغامات منتظر تھے۔
We've safely aborted connection on www.urduweb.org because it was infected with URL:TechScam.
ایکسیپشن لسٹ میں اردو ویب کو ڈالنے پر فورم تک رسائی ہو گئی۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کبھی اردو محفل چائنا ہیک کر دیتا ہے۔کبھی کچھ مخصوص اردو پوسٹس چائنا سے ہیک ہو جاتی ہیں۔ابھی میری انٹرنیٹ آئی پی چائنا سے ہیک ہو گئی ہے۔وائی فائی کی بجائے سپر کارڈ کے انٹرنیٹ سے آیا ہوں۔

بھائی زیک کریں ڈبل چیک
کیوں چین کر رہا ہے سب ہیک

میں تو کہتا ہوں پاکستان سے کچھ لوگ ہمت کریں اور ایک اور ادبی محفل قائم کریں۔چائنا پاکستان کا دوست ہے انشاء اللہ کچھ ہیک نہیں ہوگا۔
یاسر بھائی، آئی ٹی کی ایک ادنی طالبعلم کے طور پر اتنا کہنا چاہوں گی کہ ہیکرز دنیا بھر کی ویب سائٹس یا ویب فورمز کو ہیک کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ زیادہ تر تو پیسے بٹورنے کے لیے کی جاتیں ہیں یا پھرسیکیورٹی کا توڑ کرنے کی کوششیں ہوتی ہیں۔ جیسے فوجی مشقیں وغیرہ۔ جتنی کمزور سیکیورٹی ہو گی اتنا ہی وائرس زدہ ہونے کے مواقع ہوں گے۔ بعض اوقات ویب سائٹ وائرس زدہ دوسرے لوگوں کے سسٹمز یا سروس پرووائیڈرز کے سسٹمز کو تباہ کرنے کے لیے بھی کی جاتی ہے۔ ہمارے لوکل ادارے کی ویب سائٹ بھی پچھلے دنوں ہیک کی گئی کہ ان کی سیکیورٹی کے مسائل تھے۔ ایس ایس ایل سرٹیفیکیشن وغیرہ۔
اگر آپ کے کنکشن میں کچھ مسئلہ ہے تو اپنا اینٹی وائرس چیک کیجیے۔ یہ DoS (denial of service) کا شاخشانہ معلوم ہوتا ہے جو کہ یوزر کی رسائی متعلقہ وائرس زدہ ویب سائٹس سے روک دیتا ہے۔
جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ یہ فورم تو پاکستانیوں نے ہی بنایا ہے۔ اور اب پاکستانی ہی چلا رہے ہیں۔ دنیا کے تقریبا دو سو مملک میں سے فری لانسنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کا حصہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ تو ایسے ادبی فورمز بنانا کوئی مسئلہ نہیں۔ اصل مشکل ان کو چلانا ہے۔ پاکستان میں ایک مضبوط خاندانی نظام لوگوں کو سوشل میڈیا کی طرف کم ہی راغب کرتا ہے۔ لوگ اپنے والدین، شریک حیات اور بچوں میں مگن ہیں۔ اگر وہ بھی مغربی معاشرے کی طرح ہو جائیں یعنی والدین اولڈ ہومز میں اور گھر والے اپنی اپنی زندگی میں مگن تو پھر وہ ورچوئل دنیا میں پائے جائیں گے۔
ہاں آخری بات، چائنا کے ہیکرز ہوں یا دنیا میں کہیں کے بھی، وہ کسی پر بھی رحم نہیں کھاتے۔
 
Top