محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

  • پرانے سے کچھ ہی بہتر ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانے جیسا ہی ہے

    Votes: 0 0.0%
  • پرانا سٹائل زیادہ بہتر تھا

    Votes: 0 0.0%
  • خدا کے لیے پرانا سٹائل واپس لے آئیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    110

پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پاکستانی نے کہا:
ایک اور بات جو میں نے ابھی محسوس کی ہے وہ یہ کہ ‘آپ کی آخری آمد سے بعد کے خطوط (0)‘ یہ ہمیشہ 0 ہی شو کرتا ہے اس کی طرف بھی توجہ دیجئے گا۔
جب آپ اپنے خطوط دیکھئے پر کلک کریں گے تو پھر سارے صفحات پوری تعداد دکھانے لگ جائیں گے

جی یہ تو ہے مگر یہ خامی بھی صرف پورٹل والے صفحہ پر ہے اندرونی صفحوں پر تعداد ظاہر ہو رہی ہے۔


دوسری بات یہ کہ آن لائن ممبر بھی نظر نہیں آ رہے اندرون صفحوں پر
 

سندباد

لائبریرین
پرانے سے قدرے بہتر ہے لیکن اس میں جو مسئلے آ رہے ہیں، ان کو جلد از جلد حل کرنا ضروری ہیں۔ مسئلوں کی نشان دہی دوستوں نے کردی ہے۔
 

حجاب

محفلین
میرے پاس تو سب کچھ ویسا ہی ہے کل کچھ دیر کے لئے ایک خوبصورت کلر نظر آیا تھا پھر وہی سب کچھ سوائے اس کے کہ آن لائن افراد غائب ہیں بس۔
 

الف عین

لائبریرین
24 اور 48 گھنتوں کے پیغامات دیکھنے کے لئے کلک کرنے پر اب بھی تلاش کی طرف لے جاتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی استاد محترم، اس صورتحال میں‌آپ پچھلے پیج پر واپس جائیں اور دوبارہ کلک کرنے سے وہ درست پیج پر لے جاتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھائ۔ اب تک تو کامیابی نہیں ہوئ پچھلے 24 یا 48 گھنتوں کے پیغامات دیکھنے کی۔ واپس دس دس بار بھی جا کر دیکھ لیا، وہی تلاش کا صفحہ سامنے آ جاتا ہے۔ وہاں وائلڈ کارڈ بھی ڈال کر دیکھا ہے مگر کوئ افاقہ نہیں۔
اور یہ فائل اٹیچمینٹ کی سہولت کب برقرار ہوگی۔ میرے محفل فانٹس کے چاروں ورژنس کئ دن سے تیار ہیں لیکن یہاں‌پوسٹ نہیں کر پا رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
آپ انھیں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ڈال کر ربط دے دیں نا۔
زکریا بھائی وہاں تو منظور کردیں گے یہ۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں شاکر داؤن لوڈ میں تو ممکن نہیں ہے کہ اپ لوڈ کا وہاں کوئ آپشن ہی نہیں کسی بھی رکن کے لئے۔
 

AMERICAN

محفلین
ForumAdmin نے کہا:
میں اس پوسٹ کے ذریعے محض محفل فورم کے نئے لے آؤٹ کے بارے میں آپ کی رائے دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔
میں پہلی دفعہ آپ کے اس فورم پر آیا ہوں لیکن اس کو دیکھ اچھا لگا لیکن اس میں ابھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ کوشش کرتے رہیں اللہ تعالیٰ کامیابی دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے فورم اپگریڈ کرنے کے بعد سے مہلت ہی نہیں ملی کہ اس کے بارے میں بات کرسکوں۔ فی الحال صرف اتنا کہنا چاہ رہا ہوں کہ فورم کے موجودہ مسائل اس نئے سٹائل کی وجہ سے نہیں ہیں۔ سائیڈ بار میں آن لائن یوزرز اور نئے خطوط کی تعداد والے بلاکس پرانی سب سلور ٹمپلیٹ میں بھی ایسے ہی ظاہر ہوں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ ان خامیوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔ فورم کا نیا سٹائل (ptifo) ہی فی الحال اس کا ڈیفالٹ سٹائل رکھا جائے گا۔ صرف شعروشاعری کی آن لائن کلاس والے زمرے کی تھیم کو ایچ ٹی ایم پوسٹنگ کے مسائل کے باعث سب سلور پر سیٹ‌کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال ڈیفالٹ سٹائل ہی سب کو نظر آ رہا ہے۔ کچھ دنوں میں یہ پابندی ہٹا لی جائے گی اور یوزر اپنے پروفائل میں جا کر سب سلور یا نیا ptifo سٹائل منتخب کر سکیں گے۔
 

wahab49

محفلین
السلام علیکم:

کیا ھی اچھا ھو کہ نفیس ویب پاکستانی فونٹ ڈیفالٹ فونٹ بن جائے اور مزید بہتر نظر آئے سب کچھ۔
گزارش ھے۔
ویسے جنگ اردو سے نمونہ دیکھا جاسکتا ھے۔

وسلام
دعاگو
وھاب49
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، تجویز کا شکریہ۔ جنگ کی سائٹ تو کچھ اچھی نہیں دکھائی دیتی۔ میں فورم کے سٹائل میں نفیس ویب نسخ کے تجربات کر چکا ہوں لیکن یہ کچھ جچا نہیں۔ اگر اس کی ڈیمانڈ ہوئی تو میں اس فونٹ کو شامل کرکے الگ سے ایک سٹائل بنا دوں گا۔ جو یوزر چاہیں، اسے اپنا ڈیفالٹ سٹائل بنا سکیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آن لائن یوزرز کی لسٹ کے نیچے جہاں‌سب سے زیادہ آن لائن افراد کا درج ہوتا ہے، اس کو درست کردیں۔ الفاظ آگے پیچھے ہیں

141 کو سب سے زیادہ بدھ اگست 30, 2006 11:12 pm یوزر آن لائن تھے
 

AMERICAN

محفلین
ماشاء اللہ آپ کا یہ لے آؤٹ نیلے کلر اور دوسرا سبز کلر میں بہت ہی زبردست ہے۔ میرے خیال میں آپ اسی کو قائم رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 
Top