محفل فورم پر پندرہ لاکھ پیغامات پورے ہونے پر مبارکباد

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ سب کو محفل فورم کا ایک اور سنگ میل مبارک ہو۔ محفل فورم پر یہ سطور مکمل ہونے تک پیغامات کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ فورم پر چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر میں اس تاریخی موقعے کا سکرین شاٹ نہیں لے پایا ہوں۔ بہرحال آپ سب کو اس موقعے پر بہت مبارک ہو۔ :)
والسلام
 
بہت بہت مبارکباد اور تمام فعال محفلین کو خصوصی مبارکباد، جن کے دم سے یہ رونقیں ہیں۔ :) :) :)
ہماری اسکرین شاٹ یوٹلیٹی نے کام کرنا ترک کر دیا تھا لیکن ہم نے صفحے کو روک کر رکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد اس صفحے کا اسکرین شاٹ لے سکے تھے۔ :) :) :)

mehfil-1500000.png
 
نایاب

لائبریرین
ہم سب کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا سدا رونق سے بھرپور رکھے ہماری اس اردو محفل کو
سدا سجی رہے یہ محفل اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 
ساقی۔

محفلین
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

sl7nkp.png

e6atue.png

تقریباً ایک برس اور ساڑھے سات ماہ کی مدت میں محفلین نے محفل میں پانچ لاکھ مراسلوں کا اضافہ کیا۔ یوں ابتدائی ساڑھے سات برسوں میں جس قدر پیغامات شامل کیے گئے، پونے دو برس سے بھی کم مدت میں اس کو ڈیڑھ گنا کر دیا گیا۔ 2012 کے اواخر اور 2013 کے اوائل میں سب سے زیادہ فعالیت درج کی گئی۔ آج کل تقریباً 600 مراسلے یومیہ کی اوسط دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :) :) :)
 
حاتم راجپوت

زبردست ۔ ۔ :)
ایک برس اور ساڑھے سات ماہ کی اوسط 847 مراسلے یومیہ بنتی ہے۔ شاندار :)
 
عثمان

محفلین
تقریباً ایک برس اور ساڑھے سات ماہ کی مدت میں محفلین نے محفل میں پانچ لاکھ مراسلوں کا اضافہ کیا۔ یوں ابتدائی ساڑھے سات برسوں میں جس قدر پیغامات شامل کیے گئے، پونے دو برس سے بھی کم مدت میں اس کو ڈیڑھ گنا کر دیا گیا۔ 2012 کے اواخر اور 2013 کے اوائل میں سب سے زیادہ فعالیت درج کی گئی۔ آج کل تقریباً 600 مراسلے یومیہ کی اوسط دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :) :) :)
کیا فعالیت کا گراف دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
تقریباً ایک برس اور ساڑھے سات ماہ کی مدت میں محفلین نے محفل میں پانچ لاکھ مراسلوں کا اضافہ کیا۔ یوں ابتدائی ساڑھے سات برسوں میں جس قدر پیغامات شامل کیے گئے، پونے دو برس سے بھی کم مدت میں اس کو ڈیڑھ گنا کر دیا گیا۔ 2012 کے اواخر اور 2013 کے اوائل میں سب سے زیادہ فعالیت درج کی گئی۔ آج کل تقریباً 600 مراسلے یومیہ کی اوسط دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :) :) :)

اسپیمنگ کو نکال کر مراسلوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
؏
افراد گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

آخرکار ہمیں بھی علامہ صاحب کا مصرع بے محل کوٹ کرنے کا موقع مل گیا۔ :grin:

مذاق برطرف، ایک اہم سنگ میل پر سب محفلینز اور انتظامیہ کو مبارکباد!
 
Top