محفل فورم پر پندرہ لاکھ پیغامات پورے ہونے پر مبارکباد

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

بہت مبارک ہوں
bulandi%2Bper%2Bor%2Bneechye%2Batye%2Bwakt%2Bki%2Bdua.jpg
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد اور تمام فعال محفلین کو خصوصی مبارکباد، جن کے دم سے یہ رونقیں ہیں۔ :) :) :)
ہماری اسکرین شاٹ یوٹلیٹی نے کام کرنا ترک کر دیا تھا لیکن ہم نے صفحے کو روک کر رکھا تھا اور تھوڑی دیر بعد اس صفحے کا اسکرین شاٹ لے سکے تھے۔ :) :) :)

View attachment 1272
خیر مبارک بھیا جی :p:daydreaming:
 

نبیل

تکنیکی معاون
مطلب اس مرتبہ بازی نبیل بھائی لے گئے۔۔۔
خیر ہے 20 لاکھواں مراسلہ میرا ہی ہوگا۔۔۔

جی مجھے یاد تھا اور آن لائن ممبران پر میری نظر بھی تھی کہ آپ ان میں شامل ہیں کہ نہیں۔ اگر ہوتے تو اسی طرح لگاتار مراسلات ارسال کرکے تاریخ میں اپنا نام رقم کروا لیتے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب کو بہت مبارک ہو جی۔ مجھے زیادہ خوشی قبلہ نبیل کو دیکھ کر ہو رہی ہے :)

جزاک اللہ خیر برادرم۔ کچھ بے محل سہی، لیکن قبلہ سے مجھے یہاں مذکور شعر یاد آگیا۔۔

ہر قوم راست راہے دینے و قلبہ گاہے
من قبلہ راست کردیم بر سمت کج کلاہے
:hatoff:
 
بہت مبارک ہو اور یقینا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

میرا خیال ہے اب محفل کے ڈیٹا کے تجزیہ کو آسان بنانے کے لیے بھی سوچنا چاہیے کیونکہ اتنا مواد ہو چکا ہے کہ کسی بھی محقق کے لیے کافی دلچسپی کا سامان موجود ہے اور بہت سے کارآمد نتائج اس ڈیٹا سے نکالے جا سکتے ہیں۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
بھائی جان آجکل ہر مہم میں ناکامی ہو رہی ۔بس مت پوچھئے کیا
چھوٹے بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناکامی کو خود پر کیا طاری کرنا ۔ ہمارے بس میں صرف جہد و کوشش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
زندگی کی جنگ میں کسی بھی محاذ پر صف آرا ہوتے گر دعائے نوح علیہ السلام (ربی انی مغلوب فا نتصر ) اور درود شریف کے ذکر پاک سے دل و زبان کو تر رکھا جائے ۔ تو بالیقین کوئی بھی جائز مہم ناکام نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر ساتھ میں صبر اور نماز کو اختیار کر لیا جائے ۔ تو حق اپنے پکارنے والوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ خیر برادرم۔ کچھ بے محل سہی، لیکن قبلہ سے مجھے یہاں مذکور شعر یاد آگیا۔۔

ہر قوم راست راہے دینے و قلبہ گاہے
من قبلہ راست کردیم بر سمت کج کلاہے
:hatoff:

:):):)

اور آپ کی اس آمد سے مجھے آپ کی آمد اور زیادہ اچھی لگی

بہ یک آمدن ربودی دل و دین و جانِ خسرو
چہ شود اگر بدینساں دو سہ بار خوہی آمد

:):):)
 
تقریباً ایک برس اور ساڑھے سات ماہ کی مدت میں محفلین نے محفل میں پانچ لاکھ مراسلوں کا اضافہ کیا۔ یوں ابتدائی ساڑھے سات برسوں میں جس قدر پیغامات شامل کیے گئے، پونے دو برس سے بھی کم مدت میں اس کو ڈیڑھ گنا کر دیا گیا۔ 2012 کے اواخر اور 2013 کے اوائل میں سب سے زیادہ فعالیت درج کی گئی۔ آج کل تقریباً 600 مراسلے یومیہ کی اوسط دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :) :) :)
یعنی ابتدائی ساڑھے سات برسوں کی بہ نسبت اب محفلین پچھلے پونے دو برسوں سے زیادہ 'ویلے' اور 'نکمے' ہو گئے ہیں ;)
۔۔۔۔۔
تمام محفلین کو اس سنگ میل کی مبارکباد۔ :)
 
Top