محفل فورم پر بارہ لاکھ پیغامات

قیصرانی

لائبریرین
پھر سب میری وجہ سے یہ ممکن ہوا:whistle:
king-julien1.jpg
اس پر بے ساختہ جملہ ذہن میں گونجا
جی اوے باندرا :rollingonthefloor:
محض تفننِ طبع کی خاطر لکھا ہے، برادرم عسکری کی شان میں ہرگز گستاخی نہیں کرنی۔ یہ تصویر کو سمجھ لیجیے :)
 

رانا

محفلین
تمام محفلین کو اردو محفل کا یہ نیا سنگ میل مبارک ہو۔:congrats:
بارہ لاکھ!!! ماشاء اللہ اب تو بہت بولنے لگی ہے محفل ہماری۔:)
 

مہ جبین

محفلین
ہم محفلین کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ماشاءللہ
ان بارہ لاکھ میں کہیں نہ کہیں ہم بھی کونے کھدرے میں چھپے ہوئے ہیں
اللہ اس محفل کو مزید ترقی و عروج نصیب فرمائے آمین
ہم سب ہی لائقِ تحسین ہیں ناں۔۔۔۔۔۔:)
سب کو بہت بہت مبارکباد
 

نوشاب

محفلین
زبردست تمام محفلین کو مبارک ہو۔

اردو مواد پر تحقیق کرنے والوں کے لیے ڈیٹا کا انتہائی قیمتی خزانہ مرتب ہو گیا ہے۔ مواد کھنگالی اور کھوج سے حیرت انگیز تحقیقی نتائج مرتب کیے جا سکتے ہیں۔

بلاشبہ اردو میں انٹرنیٹ پر شاید اس سے زیادہ مختلف النوع تحریری مواد اور کہیں میسر نہیں۔
محب علوی واقعی اور مزید کہ یہ کسی اکیلے شخص کا کام بھی نہیں تھا اجتماعیت کی ایک مخصوص سوچ کے عملی جامہ کا نتیجہ =Urdweb.org
 
Top