محفل اور محفلین ،اللہ حافظ

غ۔ن۔غ

محفلین
سبھی محترم اور معزز محفلین کی خدمت میں میرا آخری سلام
میں جب سے اس محفل میں آئی ہوں مجھے اس محفل اور محفلیں کے بیچ رہ کے گھرکا سا احساس ملا ہے
یہاں جتنا بھی وقت گزرا بہت اچھا گزرا
میں تہہ دل سے ممنوں ہوں آپ سب کی کہ آپ سے بہت اپنائیت کا احساس ملا اور ہماری ہر خوشی،غمی میں سب نے ہمارا ساتھ دیا
ہماری خوشی میں خوش اور دکھ پہ مغموم ہوئے
ہمیں اپنی بہت ہی قیمتی دعاؤں سے نوازا،اور ایک گھر کا سا احساس دیا جہاں سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں
میں اپنی کم کم آمد کے باعث کئی بہن ،بھائیوں کا کئی لڑیوں میں مختلف اوقات میں لکھی جانے والی پوسٹس پہ ان کا بروقت شکریہ بھی ادا نہیں کر سکی
جس پہ میں ان سب سے بہت شرمندہ ہوں امید ہے آپ ناراض نہیں ہونگے۔
میں نہ تو کسی بہن بھائی سے خفا ہوں نہ کسی سے کوئی شکوہ ہے
میں اپنی ذاتی وجوہ کی وجہ سے محفل کو خیرآباد کہہ رہی ہوں
میں پیشگی معافی چاہوں گی کہ اگر یہاں کسی بہن ،بھائی نے کچھ لکھا تو چونکہ میں یہاں ہونگی نہیں تو ریپلائی نہ کر سکوں گی
اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ سب ہمیشہ خوش و خرم رہیں
ہو سکے تو مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا اور اگر میری ذات سے کسی کو کبھی کوئی دکھ کوئی تکلیف پہنچی ہو تو پلیز مجھے
کھلے دل سے معاف کر دیجئیے گا۔
اللہ نگہبان
 
عسکری

معطل
یہ آجکل سب الوداع کیوں کر رہے ہیں کیا محفل پر کوئی خطرناک وائرس پھیل گیا ہے جو لوگ ہجرت کر رہے
 
ہمم جی انکل ۔۔یہ سب لوگ جو جو بھی گئے ہیں اللہ انکو بہت خوش خوش رکھیں ۔۔ہم سب انہیں بہت مس کریں گے ۔۔کر رے بھی ہیں ۔
بس بیٹا اللہ صبر کرنے والے کو پسند کرتا ہے
جانے والوں کی کمی تو کوئی پوری نہیں کر سکتا ہے
بس دل کو بہلانا پڑتا ہے :)
بیٹا بچوں کے اور بڑوں کے جذبات اور احساسات ایک جیسے ہوتے ہیں
بس فرق یہ ہے کہ بچے اپنے جذبات کا اظہار فوراََ کر دیتے ہیں
جب کہ بڑوں میں صدمات برداشت کر کے صبر کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے
دکھ بڑوں کو بھی اتنا ہی ہوتا ہے جتنا بچوں کو
مگر بڑے اس لئے اپنے دکھ چھپا لیتے ہیں کہ ان کو دکھی دیکھ کر بچے اور دکھی نہ ہو جائیں
 
عینی شاہ

جی انکل بہت اچھی بات کی اپ نے :)
 
Top