قیصرانی

لائبریرین
کس طرح ملوث ہیں؟
مطلب پڑھاتے ہیں کیا؟؟
پڑھاتا تو ہوں، لیکن گرمیوں میں کلاسز آف ہوتی ہیں تو شارٹ ٹرم کورسز چلتے ہیں۔ ان میں صرف مینجمنٹ کی حد تک ہی کام ہوتا ہے یا پھر کبھی کبھار کور آر ڈینیشن، جیسا آج کے ٹرپ کے لئے بس کا انتظام کرنا، میوزیم اور نمائش کی ٹکٹیں خریدنا، انہیں لے جانا، واپس لانا وغیرہ مجھ پر لاد دیا گیا تھا :(
 
ماہی احمد

ہمم۔۔۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
امجد میانداد ۔۔۔۔ بہت شاندار اور لاجواب کاوشیں ہیں
محفلین کے ناموں کو خوبصورت انداز میں پیش کرکے سالگرہ کے رنگ کو مزید خوبصورت بنادیا ہے
گو کہ یہ دھاگہ ایک سال پرانا ہے مگر معذرت چاہتی ہوں کہ پچھلے سال بھی کچھ مصروفیات کی وجہ سے محفل پر ریگولر نہیں تھی اس لئے شاید یہ نظر سے نہیں گزرا
اللہ اس فن میں امجد کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور وہ یونہی محفلین میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹنے کا کام کرتے رہیں آمین
 
آنییییی آپ آ گئیں :)
 
عثمان

محفلین
پڑھاتا تو ہوں، لیکن گرمیوں میں کلاسز آف ہوتی ہیں تو شارٹ ٹرم کورسز چلتے ہیں۔ ان میں صرف مینجمنٹ کی حد تک ہی کام ہوتا ہے یا پھر کبھی کبھار کور آر ڈینیشن، جیسا آج کے ٹرپ کے لئے بس کا انتظام کرنا، میوزیم اور نمائش کی ٹکٹیں خریدنا، انہیں لے جانا، واپس لانا وغیرہ مجھ پر لاد دیا گیا تھا :(
کالج کا نام؟ اگر بتانا چاہیں تو. :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کالج کا نام؟ اگر بتانا چاہیں تو. :)
Päivölän Opisto :)
پہلے یہ فوک لور کالج کے طور پر 1894 میں قائم ہوا اور آج کل Adult Education Institute کے طور پر کام کر رہا ہے۔ بیسک سکول کے بعد (دس سے بارہویں سال) ہمارے ہاں دو سال کا ایڈوانسڈ میتھیمٹکس کا کورس ہے جو عام کالجز میں تین سال میں پڑھایا جاتا ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ اس کے بارے ایک تفصیلی مضمون کسی دن لکھ دوں :)
 
سکول کے بعد ریاضی یونیورسٹی میں پڑھانا چاہیے۔ سکول ہی میں ایڈوانس کورس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
خیر تفصیلی مضمون کے منتظر ہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سکول کے بعد ریاضی یونیورسٹی میں پڑھانا چاہیے۔ سکول ہی میں ایڈوانس کورس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
خیر تفصیلی مضمون کے منتظر ہیں۔ :)
فننش نظام تعلیم میں ڈے کیئر کے بعد ایک سال پری سکول ہوتا ہے اور اس کے بعد نو سال کا سکول۔ عموماً سٹوڈنٹس 15 سال کی عمر میں بنیادی سکول سے فارغ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد جس نے تعلیم جاری رکھنی ہو، وہ پولی ٹیکنیک یا کالج کا رخ کرتا ہے۔ تین سال کی پڑھائی کے بعد پھر گریجوائیشن کے لئے یونیورسٹی کا رخ کیا جاتا ہے۔ تو یہ تین سال جو ہوتے ہیں، وہ ہمارے ہاں دو سال میں مکمل کرائے جاتے ہیں اور پروگرامنگ کے تجربہ کے لئے (جو کہ ریاضی کی اس فیلڈ میں لازمی حصہ ہے) قریبی شہر میں نوکیا کے ٹیسٹنگ سینٹر جاتے ہیں۔ اس کورس کے لئے پورے ملک سے سٹوڈنٹس آتے ہیں اور سخت مقابلے کے بعد محض 20 سٹوڈنٹس کو ہی چنا جاتا ہے۔ خیر تفصیلی مضمون کا انتظار کیجئے :)
 
ہمارے ہاں سکول ابتدائی دو سال کے پری سکول کے بعد بارہ سال کا ہوتا ہے۔ ہائی سکول گریجویشن (بارہویں جماعت پاس) کے بعد یونیورسٹی کا رخ کیا جاتا ہے۔ :)
 
تمام صفحات کو ملاحظہ کرنے کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہچے ہیں کہ واقعی امجد میاں ”داد“ کے مستحق ہیں۔ اس لئے بغیر کسی لالچ کے تعریف کرنے پہ مجبور ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ ایسے ہی خوبصورت خؤشی کے رنگوں سے آپکی زندگی کوسجا دے۔ مقرر عرض ہے کہ یہ ”توجہ دلاؤ نوٹس“ نہیں ہے۔ کیونکہ نام کے اوپرسونے پہ سوہاگا یعنی شخصیت کی ترجمانی کرتا آپ کا جملہ ہونا بھی ضروری ہے۔ اور آپ کی ہماری تو ابھی شناسائی ہی نہیں ہے۔
:) ہماری اکثر لوگوں سے نہیں دلوں سے شناسائی ہوا کرتی ہے :)
اس لیے عین ممکن ہے معاملہ آپ کے بیان کے بالکل برعکس ہو۔ :)
 
فننش نظام تعلیم میں ڈے کیئر کے بعد ایک سال پری سکول ہوتا ہے اور اس کے بعد نو سال کا سکول۔ عموماً سٹوڈنٹس 15 سال کی عمر میں بنیادی سکول سے فارغ ہوتے ہیں۔ اس کے بعد جس نے تعلیم جاری رکھنی ہو، وہ پولی ٹیکنیک یا کالج کا رخ کرتا ہے۔ تین سال کی پڑھائی کے بعد پھر گریجوائیشن کے لئے یونیورسٹی کا رخ کیا جاتا ہے۔ تو یہ تین سال جو ہوتے ہیں، وہ ہمارے ہاں دو سال میں مکمل کرائے جاتے ہیں اور پروگرامنگ کے تجربہ کے لئے (جو کہ ریاضی کی اس فیلڈ میں لازمی حصہ ہے) قریبی شہر میں نوکیا کے ٹیسٹنگ سینٹر جاتے ہیں۔ اس کورس کے لئے پورے ملک سے سٹوڈنٹس آتے ہیں اور سخت مقابلے کے بعد محض 20 سٹوڈنٹس کو ہی چنا جاتا ہے۔ خیر تفصیلی مضمون کا انتظار کیجئے :)
ہمارے ہاں سکول ابتدائی دو سال کے پری سکول کے بعد بارہ سال کا ہوتا ہے۔ ہائی سکول گریجویشن (بارہویں جماعت پاس) کے بعد یونیورسٹی کا رخ کیا جاتا ہے۔ :)
اور ہمارے ہاں -----------------------------------------
 
زیک

مسافر
پڑھاتا تو ہوں، لیکن گرمیوں میں کلاسز آف ہوتی ہیں تو شارٹ ٹرم کورسز چلتے ہیں۔ ان میں صرف مینجمنٹ کی حد تک ہی کام ہوتا ہے یا پھر کبھی کبھار کور آر ڈینیشن، جیسا آج کے ٹرپ کے لئے بس کا انتظام کرنا، میوزیم اور نمائش کی ٹکٹیں خریدنا، انہیں لے جانا، واپس لانا وغیرہ مجھ پر لاد دیا گیا تھا :(
کئی سوالات ذہن میں ہیں مگر یہ لڑی مناسب نہیں۔ علیحدہ تھریڈ اب کھول ہی لیں یا انتظامیہ سے اس موضوع پر اس لڑی میں ڈسکشن کی نئی تھریڈ بنوا لیں
 
Top