سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تجدید وفا کی بات نہیں یہ دوبارہ جوتا چھپائی کی بات ہے ۔:ROFLMAO:

کسی جھانسے سے امین بھائی کو لے آئیں باقی کا کام ہمارے ذمہ
اور پھر دیکھئیے گا کہ ہم دونوں بہن بھائی مل کر کس خوبی سے ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ بس آپ انھیں ہر گھنٹے بعد چائے یا کافی۔۔۔ حسبِ ڈیمانڈ دیتی رہئیے گا۔ بس ایک بار لے آئیے۔
جوتا چھپائی تو ہو گی باقی والا بعد میں آپ کے ذمہ۔
 
صابرہ امین

اچھا غوروفکر کرتے ہیں ۔ اپنا نفع نقصان دیکھنا پڑے گا بھئی ۔ :p
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا غوروفکر کرتے ہیں ۔ اپنا نفع نقصان دیکھنا پڑے گا بھئی ۔ :p
نفع ہی نفع۔۔۔ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا آپا۔۔۔ پھر دیکھئیے گا کہ بھائی صاحب کیسے کہیں گے۔۔۔
چائے کے ساتھ ساتھ ایک غذل نہ ہو جائے۔
آپ کو لکھنا کم پڑ جائے گا آپا۔ :laughing:
 
صابرہ امین

لائبریرین
نفع ہی نفع۔۔۔ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ہو گا آپا۔۔۔ پھر دیکھئیے گا کہ بھائی صاحب کیسے کہیں گے۔۔۔
چائے کے ساتھ ساتھ ایک غذل نہ ہو جائے۔
آپ کو لکھنا کم پڑ جائے گا آپا۔ :laughing:
ویسے ہماری کافی شاعری ان پر ہے ۔ فیس بک پر لگائی تو پڑھ کر اچھے ریمارکس بھی دیے ۔ بس شوق نہیں ہے زیادہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
واہ ۔۔واہ ، ، ، محترم صابرہ بہن ۔ کیا خوب شعر ہے ۔
نجانے ' زبردست ' کی درجہ بندی اس شعر کے ساتھ انصاف کرتی ہے کہ نہیں !
مابدولت اپنی معزز بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔:):)
خوشی ہوئی کہ آپ کو اچھا لگا ۔ یہی سب سے بڑی چیز ہے ۔ ریٹنگ کی کوئی پرواہ نہیں بھائی ۔ :redrose::redrose::redrose:
 
صابرہ امین

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کچھ دن بعد آپ پوچھیں گی

"وہ یہاں سے جائیں گے کیسے اب "

ہے نا روؤف بھائی۔
بس اسی بات کا تو ڈر ہے ۔ ۔

ان پر ایک بند کہا تھا کہ "رقیب سے مکالمہ"

اس نے پوچھا میں کون ہوں ان کی
"میں ہوں ان کا میاں اور بیوی بھی"

ہے پریشانی یک نہ شد دو شد
ان کا موبائیل اور ٹی وی بھی

(اور اب آپ تیسری پریشانی کو بھی دعوت دے رہی ہیں):D
 
بس اب ایک دن کی بھی دیر مت لگائیے گا آپا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی
رکھتے ہیں عاشقانِ حسنِ سخن
لکھنوی سے نہ دہلوی سے غرض

محترم ظہیراحمدظہیر بھائی کے لیے

کیسے بتائیں کچھ نہیں ہم کو سجھائی دے
سورج بھی اس کے سامنے مدھم دکھائی دے

صابرہ امین

معزز خواتین ! آپ کا بہت بہت بہت بہت شکریہ! لیکن اس قدر تعریف و تحسین سے کام مت لیجئے ۔ آپ کو معلوم نہیں کہ شاعر لوگ پھول کر کُپّا ہوجاتے ہیں ۔ نئی شیروانی بہت مہنگی سِلتی ہے آج کل ۔
 
درزن سمجھئیے یا گُل ہی ۔مگر شیروانی سلنا جوئے شیر کھودنے کے برابر تو نہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلئے درزن کا انتظام تو ہوگیا ۔ اب کسی اچھے سے کپڑے کا انتظام بھی ہوجائے تو ہماری شیروانی تو پکّی ۔ :D
کون سا کلر۔۔۔ کپڑا کس ٹائپ کا ہو؟ بالکل پلین یا سیلف ڈئزائن؟
چونکہ درزن کا بندوبست ہو چکا تو آپ کہہ دیجئیے کہ جتنے چاہیں تعریفی اشعار پوسٹ کر سکتے ہیں
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
معزز خواتین ! آپ کا بہت بہت بہت بہت شکریہ! لیکن اس قدر تعریف و تحسین سے کام مت لیجئے ۔ آپ کو معلوم نہیں کہ شاعر لوگ پھول کر کُپّا ہوجاتے ہیں ۔ نئی شیروانی بہت مہنگی سِلتی ہے آج کل ۔
خوب ۔ لگتا ہے کہ یہ لکھنؤ اور دلی کا ذکر خیر تھا جس نے آپ سے کپا کو اعراب کے لیے منتخب کروایا۔ :)
 
Top