تعارف محفلین کو سلام

حمید

محفلین
مومن خان مومن میں اور مجھ میں کچھ چیزیں مشترک ہیں - پیشہ طب، شوق شاعری اور جمال پرستی، پھر دونوں خان بھی ہیں- :)
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
محفل والوں کی طرف سے وعلیکم السلام
مجھے آپکے مراسلے ڈبو کی شکل کے نظرآرہے ہیں
کوشش کیجیے ڈبو سے باہر آنے کی۔:)
اھلا و سہلا
مجھے تو نہیں پتہ میں بھی نوزائیدہ ہوں محفل میں کسی پرانے کھلاڑی سے پوچھ لیجئے کہ ڈبے کیسے ختم ہوں
 

حمید

محفلین
اوھو سر منڈاتے ہی ڈبے پڑے- ویسے ایکسپلورر پر کام نہیں بن رہا تھا- کروم پر یہ لکھا ہے- ویسے اگر یہ اب بھی ڈبے ہیں تو بتا دیں ;) مگر کیسے آپ تو پڑھ نہیں پا رہے ہوں گے-لا حول-
 

حمید

محفلین
نیلم شکریہ ویسے آپ کو ڈبے نظر نہیں آئے توقادر علی صاحب کو مقامی علماء سے رجوع کرنا چاہیے-
 
شکریہ جناب- آپ بہت بندہ نواز معلوم ہوتے ہیں- من ترا حاجی بگویم----------:cool:
شکریہ جناب۔ہم کہاں کے بندہ نواز؟
ویسے یہ بندہ نواز کا مطلب کیا ہوتا:rolleyes:
من ترا حاجی بگویم۔۔۔۔۔یہ فقرا کئی بار سن رکھا ہے لیکن یقین مانیے ترجمے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا:eek:
 

حمید

محفلین
شکریہ شمشاد بھیا- پرانے زمانے میں طبیب ساتھ والے کمرے میں بیٹھی پردہ دار خواتین کی نبض نہیں بلکہ کلای سے باندھے دوپٹے کو چھو کر مریض کی حالت بتا دیتے تھے---بس آپ سمجھ لیں ہم اس سے ذرا کم رومانوی ماحول میں کام کرتے ہیں-
 

حمید

محفلین
حسیب صاحب آپ نے بندہ پروری سے انکار پہلے کیا اور پھر پوچھا کہ یہ ہے کیا:) کو ئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا-
 
حسیب صاحب آپ نے بندہ پروری سے انکار پہلے کیا اور پھر پوچھا کہ یہ ہے کیا:) کو ئیبتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا-
دیکھا صاحب کتنی نادانی جھلک رہی ہے ہمارے مراسلے میں اب خود حساب لگا لیں:p
آپ بس بندہ نواز کا بتا دیں
 

حمید

محفلین
شکریہ نیرنگ خیال-
حسیب صاحب- "بندہ پرور" اس شعر کے الٹ کام کرتا ہے-
"پالتے ہیں نہ پوستے ہیں ہمیں
پانی پی پی کے کوستے ہیں ہمیں"
اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ بندہ پرور ٹحہرے-
 

حمید

محفلین
ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ هي کوئی حسیب نزیر گل

چلیں اب تو علامہ نے بھی فرما دیا-
 
Top