مبارکباد محفلین کا شکریہ

ہم تمام محفلین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہماری بے وقعت کاوشوں کو اپنی نگہِ التفات سے بیش قیمت بنادیا۔ یہ چھ ہزار پسندیدگیاں اور اس سے زیادہ پسندیدگی کے مراسلے ہمارے لیے بیش قیمت سرمایہٗ حیات ہیں۔ خوش رہیے

sixthousand_zpsb70cabf3.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تمام محفلین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہماری بے وقعت کاوشوں کو اپنی نگہِ التفات سے بیش قیمت بنادیا۔ یہ چھ ہزار پسندیدگیاں اور اس سے زیادہ پسندیدگی کے مراسلے ہمارے لیے بیش قیمت سرمایہٗ حیات ہیں۔ خوش رہیے

جن کو دیکھ دیکھ کر قلم تراشتے ہیں۔ تختی پر مٹی لگاتے ہیں۔ کہ پچھلا لکھا دب جائے۔ وہ اٹھ کر جب اتنی انکساری اور عجز سے بات کرتے ہیں۔ تو اپنا آپ اور بھی چھوٹا محسوس ہونے لگتا ہے۔ خلیل سر کیسی باتاں کرتے ہیں آپ بھی۔۔۔۔ آپ حقیقتاً اس سے کہیں بہت زیادہ کے حقدار ہیں۔ ہم بھی دریا میں ڈوئی ہلاتے آرہے ہیں آپ کے پیچھے۔ ذرا چپو آہستہ چلائیں۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
دلی دعاؤں بھری مبارک باد محترم خلیل بھائی
بلا شبہ آپ کے مراسلے کسی بھی ریٹنگ سے بالاتر ہوتے ہیں ۔
بہت مفید اور معلوماتی مراسلے ہوتے ہیں آپ کے ۔۔۔ بلا شک
 
Top