انٹرویو محسن حجازی

تعبیر

محفلین
ہائے اللہ رضیہ کا بھی پتہ چل گیا آپ کو؟؟ :grin:
غزل تو اتری اور بس دل سے ہی اتر گئی۔۔۔۔

مجھے بھی بتائیں۔ مجھے بھی بتائیں :) یہ کون ہین اور کونسے کونسے نمبروں والی ہیں

باقی تبصرہ اور سوالات بعد میں۔ شاید محسن آپ ہفتے اور اتوار کو نہیں آتے۔ اس لیے میں آج جلدی نہیں کر رہی :)
 

تعبیر

محفلین
* آپ کا سب سے پسندیدہ سیکشن اور آپ خود زیادہ تر کہاں پائے جاتے ہیں
کوئی خاص سیکشن نہیں، تازہ ترین پیغامات دیکھتا ہوں اور کہیں بھی گھس جاتا ہوں۔

خاموشی کی وجہ۔ کیوں کہ آپ کے جواب تو ہوتے ہی نہین ہیں کہیں

*ایسا کوئی ٹاپک جسے پڑھ کر آپ کو بہت مزا ایا ہو جسے آپ بار بار پڑھنا چاہیں
کبھی کبھی اپنے ہی پیغامات پڑھ کر مسکراتا ہوں۔

کچھ ہمارے ساتھ بھی شیئر کریں وہ پیغامات :)

*ہر ایک کی پہچان کا کوئی ذریعہ ہوتا ہے جس سے وہ مشہور اور لوگوں میں جانا پہچانا جاتا ہے ۔ یہاں ہماری پہچان ہماری کسی بات یا ٹاپک سے ہوتی ہے۔تو ایسا کوئی جملہ یا ٹاپک جو اپ کی وجہ شہرت بنا
پہلے پاک نسعلیق کی وجہ سے جانا جاتا تھا یہاں لیکن بعد میں شاید انداز تحریر کے سبب پہچانا جاتا ہوں اورشاید یہی حوالہ ہے لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا

چلیں جی ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا انداز تحریر واقعی شاندار ہے۔

*محفل کی تین شخصیات جن سے گفتگو کرنے مین مزا آتا ہے
شمشاد، تعبیر، ظفری

:eek: یہ تعبیر کون میں ۔ وہ بھلا کیوں۔

بس جی آپ کی ذرا سی نوازش ہے ورنہ ہم تو اس سے زیادہ کے لائق ہیں :grin: :grin: مذاق ایک طرف ، ویسے آپ کا شکریہ
اب تعریف کا جواب تو تعریف ہی ہو سکتا ہے تو مجھے بھی آپ سے بات کرنے مین مزا آتا ہے۔ :)
چلین ایسا کریں ان سب کو تین تین الفاظ مین بیان کریں
 

تعبیر

محفلین
پہلے کچھ اور سوالات آپ کے انتظار مین ہیں اس کے بعد یہ سوالات ۔شکریہ ڈیمسیل اتنے اچھے سوالات کا :)


* یہ بتائیں آپ ہیں تو یہان کے پرانے ممبر پھر اتنی کم پوسٹس کیوں ہیں؟


* کیا آپ اب بھی شاعری کرتے ہیں؟ کچھ اپنا لکھا اگر ہمارے ساتھ شیئر کریں تو؟


*آپ کی شاعری کے پیچھے کیا پس منظر/خیال یا کیا سوچ تھی؟

*شاعر بننے کے لیے کس خاص factor کا ہونا ضروری ہے؟ شاعری دل سے کی جاتی ہے یا دماغ سے ؟

*آپ کے پسندیدہ شاعر،اور سب سے پسندیدہشعر/ غزل ؟ ( یہ رضیہ والی غزل نہیں ہے :grin: )

*ادب سے دلچسپی ہے ؟ کس قسم کی کتابیں زیادہ تر پڑھتے ہیں اور آپکے پسندیدہ نثرنگار ؟

* کس طرح کے لوگ بہت پسند ہیں ؟

*کس طرح کے لوگ سخت ناپسند ؟

*کس طرح کی کمپنی آپ بہت انجوائے کرتے ہیں؟

*دوسروں کی کونسی بات آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہے ؟

*کوئی ایسا سوال جو آپ سے بار بار کیا جاتاہے ؟

* اپکی کس عادت سے گھر والے یا اپکے دوست بیزار رہتے ہیں؟

*اگر آپ ناراض ہو جائیں تو آپ کو منانے کا سب سے آسان طریقہ؟

*اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ اسے کیسے مناتے ہیں؟

*کیا بات/چیز آپ کو پریشان کر دیتی ہے



سوال زیادہ تو نہیں ہوگئے :confused: اگر ہاں تو آپ بےشک تھوڑے تھوڑے کر کے جوابات دے سکتے ہیں۔ جلدی کی کوئی جلدی نہیں :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
اسلام و علیکم۔
مجھے ہفتہ اتوار بخار رہا اوراس وقت بھی ہے، بادل نخواستہ آفس آیا ہوں کافی مشکل سے۔
جلد تفصیلی جواب دیتا ہوں۔
والسلام۔
محسن۔
 

محسن حجازی

محفلین
تینوں کو تین لفظوں میں بیان فوری کر دیتا ہوں کہ آنکھوں میں اتنا دم تو ہے پھر ساغر و مینا بھی آگے ہے۔
شمشاد:-
شفیق، با اخلاق، با مروت
تعبیر:-
ذہین، شوخ، حاضر جواب/باتونی (میری طرح :grin:)
ظفری:-
ذہین/دانشور، حساس، باذوق
 

تعبیر

محفلین
اسلام و علیکم۔
مجھے ہفتہ اتوار بخار رہا اوراس وقت بھی ہے، بادل نخواستہ آفس آیا ہوں کافی مشکل سے۔
جلد تفصیلی جواب دیتا ہوں۔
والسلام۔
محسن۔


وعلیکم اسلام


محسن :mad: اگر تو یہ وہی بخار ہے جو آپ کو مورخہ 05-26-2007 کو ہوا تھا (یعنی پچھلے انٹرویو جیسا) تو یہ بلکل ٹھیک نہیں :mad: اگر کسی سوال کو دیکھ کر ہوا ہے تو اسے آپ بغیر جواب کے جوں کا توں چھوڑ سکتے ہیں :) اگر رضیہ کی یاد میں ہے تو میری ہمدردیاں اپ کے ساتھ ہیں :grin: :grin: :grin:

اگر سچ مین بیمار ہیں تو میری پرخلوص دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ جلدی سے ٹھیک ہو کر آئیں کہ آپ کی وجہ سے باقی کے انٹرویوز بھی رہتے ہیں


1012-007-57-1068.gif
1012-007-62-1042.gif
 

damsel

معطل
یہ انٹرویو کا کیا ہوا محسن حجازی کہاں گئے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟جلدی آجائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ باقی "آئندہ ملاحظہ کیجیے" دیکھ دیکھ کر یہ دھاگہ دیکھنا ہی چھوڑ دیں
 

محسن حجازی

محفلین
بخدا ایسا نہیں کچھ روز کی مہلت دیجئے۔ یعنی کل اور پرسوں کی۔ انشااللہ جمعہ کے روز حاضر ہو جاؤں گا۔ تعبیر، آپ کے اندیشے بھی بے بنیاد ہیں۔;)
 

ابوشامل

محفلین
اللہ محسن صاحب کو صحت دے اور اس دھاگے پر جلد از دوبارہ آنے کی ہمت دے تاکہ اتنے شاندار انٹرویو کے لیے طویل انتظار نہ کرنا پڑ۔ے
 

شمشاد

لائبریرین
کون سا جمعہ؟ تاریخ تھوڑا ہی لکھی ہے انہوں نے، اس جمعے کے بعد اور بھی تو کئی جمعے آئیں گے۔:)
 

تعبیر

محفلین
شمشاد اگر اس دفعہ بھی ایسا ہوا نا تو میں اپ سے اور ظفری سے خوب جھگڑوں گی۔ یہ دونوں کا ہی فیصلہ تھا :(
محسن ابھی کچھ نہین کہ رہی ۔آپ روز دو دو سوالان کے جواب ہی دیا کرو نا
 

محسن حجازی

محفلین
damsel آپ کے سوالات کے جوابات:

* خواتین کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
نرم خو اور صلح جو ہوتی ہیں۔
* حضرات کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
سخت جان اور محنتی ہوتے ہیں
* آخری جھگڑا کس سے کیا اور کیوں؟
یہ یاد نہیں۔ شاید دفتری معاملہ رہا ہو ورنہ باہرتو لوگ بہت اچھے ہیں۔
* غصے میں ری ایکشن کیا ہوتا ہے؟؟
شدید ری ایکشن ہوتا ہے۔ کم آتا ہے لیکن جب آتا ہے ٹھیک ٹھاک آتا ہے سود و زیاں کے چکر میں نہیں پڑتا ایسی حالت میں۔
* کوئی ایسی عادت جس کو 'ویئرڈ'/عجیب کے زمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے؟
اچانک موڈ بدل لیتا ہوں مجھے خود بھی سمجھ نہیں آتی کہ کیوں ہوتا ہے ایسا۔ پرانے دوست بھی نالاں رہتے ہیں اس عادت سے۔ سیر و تفریح سے ڈرتا ہوں تضیع اوقات محسوس ہوتا ہے سمجھتا ہوں کہ اس کی جگہ اگر کوئی اور کام کر لیا جائے تو وہ بہتر ہے۔ میرے ایک دو قریبی دوستوں نے چند ماہ پہلے مری جانے کا پلان کیا اور مجھے لے جانے پر مصر تھے اور آپس میں شرطیں لگا چکے تھے کہ محسن نہیں جائے گا یا جائے گا۔ ان دنوں لاہور میں تیس پولیس والے مارے گئے تھے۔ مجھے جب انہوں نے چلنے کو کہا تو مجھے حد درجے کا لاابالی پن محسوس ہوا کہ ملک میں ایسے حالات ہوں اور انسان تفریح کے لیے گھومتا پھرے بے حس ہو کر۔ سو میں نے انکار کر دیا۔ لیکن بعد میں بے حد افسوس رہا کیوں کہ ان دوستوں کو مجھے سے بہت لگاؤ ہے اور ہمیشہ مشکل ترین حالات میں انہوں نے میرا ساتھ دیا لیکن میں ذرا بے مروتی سے پیش آیا۔ بس یہی ایک عادت خراب محسوس ہوتی ہے کہ اپنی عمر کے لحاظ سے نہیں سوچتا، یا واقعی سنجیدہ ہوں یا شاید بننے کی لاشعوری کوشش میں رہتا ہوں۔ اسلام آباد میں ایک عرصے سے ہونے کے باوجود دفتر اور گھر کے علاوہ کم ہی کہیں گیا ہوں۔
* آپ کی دستاویزات/کاغذات ترتیب سے رکھے ہوتے ہین یا بے ترتیبی سے؟
خاصی بے ترتیب طریقے سے۔ سابق ملازمت کے دوران میرے میز پر فائلوں کا انبار لگا رہتا تھا کمرے میں تین میز تھے اور سب پر کچھ نہ کچھ دھرا ہوا تھا کہیں یونی کوڈ سے مراسلت کے کاغذات، کہیں اوپن ٹائپ سے متعلق پرنٹ شدہ کاغذات۔ وقت ہی نہیں ملتا تھا پھر ہفتے کے روز آرام سے سارا sort out کیا کرتا تھا۔
* ایسی کونسی 3 مادی اشیاء ہیں جن کو آپ اپنے لیے بہت ضروری گردانتے ہیں؟(کمپیوٹر کو چھوڑ کر)
موبائل۔ چشمہ، بٹوہ۔
* کچھ ایسا جوکرنا چاہتےہیں لیکن کر نہیں پائے لوگوں کی وجہ سے؟
کلاسیکی موسیقی سیکھنا چاہتا ہوں۔
* دین آپ کی نظر میں؟
اہم ترین چیز۔ مذہبی خیالات رکھتا ہوں لیکن لکیر کا فقیر نہیں تقلید کا قائل نہیں۔
 
Top