مبارکباد محترم شاکر القادری صاحب مبارک ہو!

arifkarim

معطل
ہم سب کے دوست و محسن محترم شاکرالقادری صاحب کو ہماری طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ اور فانٹ سازی کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت بہت مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح اردو کیلئے مزید رضاکارانہ خدمت کی توفیق عطا کرے۔ اٰمین:)
 

مغزل

محفلین
مبارک مبارک یہ اعزاز صاحب
مبارک مبارک یہ مسند مبارک
مبارک مبارک م۔بارک مب۔ارک

شاکرالقادری صاحب
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور فونٹ سازی کا ایوارڈ مبارک
مالک و مولیٰ سلامت تا قیامت رکھے
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
شاکرالقادری صاحب

ہماری جانب سے بھی آپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور فونٹ سازی کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت سی مبارکباد!

اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے (آمین)
 

خرم

محفلین
ابرار بھائی آپ کو بہت مبارک اگرچہ یہ مقابلہ ہی یکطرفہ تھا کہ کوئی آپ سا ہے ہی کہاں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر بھائی۔۔۔ شکریہ ان انعامات کو زینت بخشنے کا۔۔۔۔
مجھے سب سے پہلے آنا چاہیے تھھا، آخر مقابلہ تا ان سے ہمارا۔۔۔ مذاق بر طرف۔۔ یہ پہلے بھی للکھ چکا ہوں کہ شاکر صاحب خطاط بھی ہیں، پبلشر بھی اور ان کی اردو کی سرگرمیاں مجھ سے کہیں زیادہ ہیں۔ میں تو بے حد محدود دائرے میں اردو کا خادم ہوں۔


اور خرم۔۔۔ابرار بھائی ؟؟؟ کون ہیں یہ؟
 

خرم

محفلین
اعجاز بھائی جیسے آپ الف عین ہیں محفل پر اسی طرح سید ابرار محفل پر شاکر القادری ہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں تاخیر سے آنے کی معافی چاہتا ہوں لیکن
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
کچھ مسائل کی وجہ سے آن لائن نہیں ہو سکا
اور اب میں شکر گزار ہوں ان محبتوں اور شفقتوں کے لیے جو مجھ جیسے ناکارہ شخص پر تمام اہل محفل نے نچھاور کیں ۔
میں سوچتا ہوں کہ میرے میدان تو بڑا محدود اور محفل پر میری سرگرمیاں ایک مخصوص دائرے میں مخصوص تھی اور میں اپنے آپ کو اہل محفل کے مابین اتنا ہر دلعزیز بھی نہیں پاتا تھا لیکن اس کے باوجود اہل محفل کے سلوک نے مجھے نہ صرف خوش گوار اور پر مسرت حیرت میں ڈال دیا بلکہ میرے حوصلوں اور عزائم کو مہمیز بھی دی میں سمجھتا ہوں کہ محترم اعجاز عبید صاحب مجھ سے زیادہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے حقدار تھے وہ محفل میں سبھی لوگوں میں یکساں مقبول بھی ہیں اور تمام لوگ انہیں جانتے بھی ہیں وہ کسی کے انکل ہیں تو کسی کے چاچو کسی کے استاد مخترم ہیں تو کسی کے لیے ایک بزرگ شفیق ہستی کی طرح ہیں وہ ہم سب کے لیے محترم ہیں مجھے اپنا نام ان کے مقابلہ میں دیکھ کر جو خفت اور ندامت محسوس ہوئی میں اسے بیان نہیں کر سکتا تاہم اہل محفل کی محبتوں پر ناز بھی کرتا ہوں اور مسرت و ندامت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ اپنے اس اعزاز کو محترم اعجاز عبید بلند اختر کے نام سے موسوم کرتا ہوں
انہی کے نام سے منسوب کر رہا ہوں اسے
کہ جن کے نام سے محفل بلند اختر ہے
//////////////////////////
 
Top