انٹرویو محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
چراغ پشاور ہوں کیا کیا چاہتا ہوں!!!

آپ اگر مجھ پر سٹڈی کرتےکرتے یہاں تک پہنچ گئے ہیں تو بتاتی چلوں کہ محفل کے آخری ایام میں میں ایسی سی ہوگئی تھی۔ (پہلے سنجیدہ اس لیے تھی کیونکہ مجھے لگامحفل ایک سنجیدہ پلیٹ فارم ہے، مگر اب آ کر احساس ہوا یہ تو روٹھی ہوئی محبوبہ ہے جو اتنے عرصے سے ہمارے قصور نوٹ فرما رہی تھی اور اب کہہ رہی ہے جاؤ میں نہیں بولتی!!!!! اب میں کوئی حسرت نہیں رہنے دوں گی کہ اسے کسی اور طریقے سے منا لیتی تو یہ نہ جاتی وغیرہ وغیرہ)
 
اے خان

محفلین

ہمممممم
 
زیک

ایکاروس

مجھے جب کچھ سمجھ نہیں آرہا تو میں ہمممم لکھ لیتا ہوں

میں گہری سوچ کے آخر میں یہ الفاظ ادا کرپاتی ہوں!

وہ تو میں بھی ادا کر تا ہوں لیکن فرق یہ کہ جب میں سوچ کر بھی نا سمجھ آئے
ہمارے ہاں ہممم کوئی نہیں کہتا/لکھتا اس لئے کبھی سمجھ نہیں آئی کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ مثبت یا منفی
 
اے خان

محفلین
ہمارے ہاں ہممم کوئی نہیں کہتا/لکھتا اس لئے کبھی سمجھ نہیں آئی کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ مثبت یا منفی
مجھے بھی ہم کی زیادہ سمجھ نہیں تھی، پہلے پہل اللہ معاف کرے میں اسے پیار والے ایموجی کا لفظی شکل سمجھتا تھا، پھر اسی محفل کی کسی لڑی میں سمجھ آیا کہ یہ تو گہری سوچ پر کہا جاتا ہے ،ہم سے تو کبھی گہری سوچ زیادہ نہیں ہوئی، بس کچھ سمجھ نہ آوے تو ہمم لکھ لیتے ہیں.
 
یاز

محفلین
اور اس ایک مراسلے نے ہمیں "ممتاز" کر دیا!
ہم یہ کامیابی ان لوگوں کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہیں جنہوں نے محفل کی کچھ ریٹنگز کبھی استعمال نہیں کیں!!!
ارے واہ۔
اس پہ تو سنیل گواسکر والی سیلیبریشن بنتی ہے (جب اس نے 10000 ٹیسٹ رنز مکمل کئے).
بہت مبارک ہو۔
اگلا ہدف 11111 ہونا چاہئے ۔
 
Top