انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

یاز

محفلین
میرے اور زیک کے انٹرویو کے علاوہ جتنے بھی انٹرویوز ابھی جو ہیڈلائینز کے طور پر چلائے جا رہے ہیں ۔ وہ سب میری اردو محفل سے گوشہ نیشنی کے دوران وجود پذیر ہوئے ۔ اس لیئے معذرت خواہ ہوں کہ میں تمام اوراق نہیں پڑھ سکا ۔ :notworthy:
پھر وہی جگت ذہن میں آ رہی، لیکن زیادہ نشرِ مکرر سے پرہیز بہتر۔
اینی ویز۔ اگر کچھ عرصے میں محفل کو حنوط کر دیا گیا تو پھر سکون سے پڑھ سکتے ہیں سب اوراق وغیرہ۔
 
پھر وہی جگت ذہن میں آ رہی، لیکن زیادہ نشرِ مکرر سے پرہیز بہتر۔
اینی ویز۔ اگر کچھ عرصے میں محفل کو حنوط کر دیا گیا تو پھر سکون سے پڑھ سکتے ہیں سب اوراق وغیرہ۔
شاید حنوط کرنے کی وجہ بھی یہی ہو کہ یہ کوچہ آلکساں والوں کی سپیڈ سے میچ کر جائے۔
 
آداب آداب ورنہ بندی کس قابل
آپا جی ہم تو آپ کو جانتے ہیں، اتنی انکساری اچھی نہیں!
ابھی بہت کچھ آپ سے سیکھنا ہے جو ہمارے ذہن میں ہے۔ ابھی چونکہ وقت کافی ہوگیا ہے اس لیے آپ کی جان عارضی طور پر چھوڑ رہے ہیں۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
ہو سکتا ہے یہ ہیڈلائنز چلائی ہی ہم نے آپ کے اعزاز میں ہوں!
اس اعزازکی تقریب میں ظہرانہ یا عشائیہ کا کیا مینو ہے ۔ ؟ :D
اور
دراصل میرے اور @ زیک کے انٹر ویوز کا سلسلہ پرانا ہے ۔ باقی میں دیکھ رہا ہوں کہ سب انٹرویوز 2018 سے جاری ہیں ۔ اور یہ وہ دور ہے جب ہماری اردو محفل سے بات چیت بند تھی ۔ :praying:
 
@سیما علی آپا تو پہلے سے اکیلی ہی فعال تھیں ۔ مگر جب سے یاز اور مریم افتخار نے پنڈال سنھبالا ہے ۔ پارٹی جب سے عروج پر ہے ۔ :D
ہم نے درون خانہ منصوبہ بنایا ہے جی آپ سب کو گھیر کے رکھنے کا۔ تبھی ایسی رونقیں ہیں کہ سالگرہوں پہ بھی کم تھیں۔ لڑیاں آگے آگے جا رہی اور ہم کہہ رہے ہیں بہن تھم جا، تھم جا!
 
اب یہ کہنے سے قاصر وغیرہ ہیں کہ۔۔۔۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔
پارٹیاں وہی تھیں جو دریاں سمیٹ کے کوچ کیں۔ اب پیچھے بس ایک ایک فرد بچا ہے کوئی جرمنی سے، کوئی یو کے سے،
کوئی امریکہ تے کوئی سنگاپور سعودی عرب فن لینڈ وغیرہ۔۔۔۔

(شیخوپورے کا ذکر سہوا رہ گیا!!)
 
Top