انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

سیما علی

لائبریرین
ہم ہمہ تن گوش ہیں آپا جی۔ اور بتائیں چائے لیں گی یا ٹھنڈا؟ یہ صوفہ کمفرٹیبل ہے؟ پہلے زندگی میں انٹرویوز دے رکھے ہیں/ لیتی رہی ہیں؟ یا یہ بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پہ رکھ چھوڑے تھے؟ :D
🤩🤩🤩🤩🤩🤩🤩🤩🤩
 
سیما علی

لائبریرین
ایک کمرشل بریک لے لیں۔
ریونیو بھی بن جائے گا، سیما جی بھی فریش ہو جائیں گی۔
ہم باہر گئے تھے میکائیل اور اپنی بیٹی رباب کے ساتھ رات کاُکھانا کھانے بس آتے ہی اردو محفل ہے اور ہم ہیں دوستوں
یا یوں کہنا بجا ہو گا
باوفا اردو محفل ہے اور ہم ہیں دوستوں
😊😊😊😊😊😊😊😊😊😊
 
سیما علی

لائبریرین
ہم ہمہ تن گوش ہیں آپا جی۔ اور بتائیں چائے لیں گی یا ٹھنڈا؟ یہ صوفہ کمفرٹیبل ہے؟ پہلے زندگی میں انٹرویوز دے رکھے ہیں/ لیتی رہی ہیں؟ یا یہ بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پہ رکھ چھوڑے تھے؟ :D
صوفہ اردو محفل کا ہے اور بے حد کمفر ٹیبل ۔۔۔
زندگی میں بڑے انڑویوز دئیے کیونکہ جب ہم نے بینک جوائن کیا تو یہ سرکاری بینک اور جنرل ضیا الحق کا زمانہ تھا تو انٹری ٹیسٹ بھی تھا اور وہ کلیر کرنے بعد انٹرویوبھی کوئی دو یا تین ہوئے تھے ۔ پہلے متعلقہ ڈپاڑمنٹ کے ہیڈ لیتے تھے انٹرویو اسکے بعد ایچ آر اور پھر جو بھی اس ڈپاڑمنٹ کا گروپ ہیڈ ہوتا فائنل انٹرویو وہ کرتے تب کہیں جاکہ آپکی گلو خلاصی ہوتی ۔۔۔
اسکے بعد ہر پروموشن پر بھی ایک لمبے پروسس سے گزرنا ہوتا پہلی مرتبہ کے پرو موشن پر رٹن ٹیسٹ بھی تھا اور انٹر ویو بھی اسکے بعد صرف دو سے تین انٹر ویو ہوتے پروموشنز پر ۔۔۔پھر ایک اسٹیج پر ہم اس گروپ میں آگئے جو انٹرویو لیتے ہیں ۔۔
ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی کہ سامنے والے کو پہلے کمفرٹ زون میں لایا نہ کہ پریشان کیا جائے جب انسان سکون میں ہوتا ہے تو بہتر جوبات آتے ہیں اور گھبراہٹ میں جو آتا بھئ ہے وہ بھی دماغ سے فیوزکی طرح اُڑ جاتا ہے ۔۔۔زیادہ
انٹرویولینے اپنی بارہا ناکامیوں کا نزلہ نئے امیدوار وں پر گراتے ہیں جو کہ بڑی حد تک درست نہیں
لائٹ موڈ میں دونوں سکون میں رہتے ہیں پروموشن اور نوکری دونوں منجانب اللہ ہے یہ ہمارا زندگی کاسب سے بہترین موٹو رہا ہے اور کامیابی بھی محنت کے بعد اللہ پاک کی عطا ہےجو اسکی جانب سے عطا ہونا اس میں دیر سویر ہوسکتی ہے مگر آپ کا رزق آپکو ضرور مل کے رہتا ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ریٹائیر منٹ کے بعد اتنے مصروف ہوجائیں گے یہ ہرگز سوچا نہ تھا ۔ایک سال کے قریب
Manzil Educational Organization
سے منسلک رہے اور ابھی بھی والنٹیر فنڈ رئیزنگ میں اُنکے ساتھ ہیں
بہت سکون ملتا ہے منزل کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے یہاں پسماندہ علاقوں سے بچے آتے
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے قاصر ہیں منزل
انکے تعلیمی اخراجات کے علاوہ
انکو ہنر مند بھی بنانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ یہ بچے معاشرے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنیں
منزل کا اصل مقصد ہے کہ یہ بچے جو زرخیز سرمایہ بنجر نہ رہ جائے۔
اللہ پاک اس مقصد کو کامیاب کرے ۔
کیونکہ تعلیم ہی کسی معاشرے کو پرکھنے کا پیمانہ ہے ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
2003
میں دوبارہ انڈونیشا گئے تو اس مرتبہ بالی سنگاپور اور ملائشیا دوبارہ جانا ہو
ملائشیا ہمیں بہت پسند آیا
Genting Highlands
کوالالامپور گئے۔اس ٹرپ میں رضا ہمارے بیٹے ہمارے ساتھ تھے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
2) زندگی کیا ہے؟ اگر آپ کی بائیوگرافی لکھیں تو کیا عنوان رکھیں گے؟
چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
اس شعر میں ہماری زندگی پنہاں ہے
اگر آپ بیتی تحریر کروں تو عنواں ہو
؀

ایک ایسی زندگی جو اسطر ح مشکل نہ ہو
زندگی کو بڑی سنجیدگی سے گزارنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں پر اللہ تعالیٰ آپ پر وہی مشکلات ڈالتا ہے جن کے بارے میں وہ جانتا ہے انکو اُٹھانے کا ضبط اور حو صلہ آپ میں ہے ۔۔
ایک بار منیر نیازی صاحب کے بارے میں پڑھ رہی رہی تھی کہ کراچی آئے تو جون صاحب کہنے لگے منیر کیا ہوا کہ آپ سارے بال سفید ہوگئے جواب میں منیر صاحب کہنے لگے ؀میرے صرف بال سفید ہوئے تم پر گزرتی تو خون سفید ہو جاتا؎
گِلے شکوے بغیر کئے ہوئے زندگی بسر کرنا لازم ہے

بس کوشش یہ ہونا چاہیے
کہ ہم نے زندگی کو آسان بنانے والے تمام وسائل کو مشکلات ختم کرنے والے میں تبدیل کرلیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
زندگی کسی بھی انسان کے لیے دردِ سر ہے نہ صرف مشکل خود آسانیا ں تلاش کرنا پڑتیں ہیں
کسی بھی اچھے موقع کو شناخت کرنا ہوتا ہوتا ہے ۔
ہر برے سے برے حالات میں سب کچھ خراب نہیں ہوتا ہے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
3) خوشی اور غم کا آپس میں کیا بندھن ہے؟ حساسیت اور جذباتیت مترادف ہیں یا کہیں کہیں ان کا انٹرسیکشن ہوتا ہے
ماحول چاہے جیسا بھی ہو غم اور خوشی ساتھ ساتھ ہیں
کبھی سب کچھ بُرا نہیں ہوتا۔ خرابی سے تعمیر کی صورت بھی نکلتی ہے۔ ہمیشہ دنیا میں

آج تک یہی ہوتا آیا ہے۔یہی ہوتا آیا ہے۔
غم اور تکلیف پر صبر کرنا اور برداشت کرنا ہی بڑائی ہے اور بندے بیشک بندے کو چھوڑ دیں میرا مالک اپنے بندے کو نہیں چھوڑتا وہی رب جو بے تحاشہ
اپنے بندے سے پیار کرتا ہے بے انتہا غم میں وہ ایسی کوئی خوشی یا امید پیدا کرتا ہے انسان کی توجہ وقتی طور پہ اُس غم سے ہٹ جاتی ہے ۔۔۔
ہماری اماں کے انتقال پر ہم سب غم سے نڈھال تھے آٹھ نومبر کو انکا انتقال ہوا اور بارہ نومبر کو ہمارے بھائی کا بیٹا پیدا یعنی پروردگار نے ہمیں اُس عطا میں وقتی طور پر مصروف کردیا ۔۔۔تو ہمیں ان صبر آزما حقیقتوں کے ساتھ ہی زندگی گذارنا ہے۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
حساسیت اور جذباتیت
مترادف ہیں یا کہیں کہیں ان کا انٹرسیکشن ہوتا ہے

حساسیت انسان کو صرف اپنے اندر کی حقیقت کو دریافت کرنے کی طرف نہیں لے جاتی، بلکہ وہ دوسروں کے دکھ درد کو بھی اپنی ذات کا حصہ سمجھنے کی طرف لے جاتی ہے۔
دوسری طرف
جذبات کی گہرائی سے انسانوں کے درمیان گہرا تعلق قائم کیا جاتا ہے اور ایسے جذبات رکھنے والے کی خواہش دنیا کو بہتر بنانے کی
ہوتی ہے ۔۔۔
عام طو پر حساسیت کو کمزوری سمجھا جاتا ہے مگر دراصل یہ طاقت ہے جو دوسروں کا احساس کرنے کی صلاحیت ہے
جو آیک مضبوط تعلق پیدا کرتی جو انسان ہونے کی پہچان ہے اورانسانیت کی پہچان ہے ۔
زندگی امید کے ساتھ اس طرح وابستہ ہے جیسے جان جسم سے۔ امید ہے تو سب ہے مقصد ہے۔جوش ہے اور اگر یہ
نہیں تو زندہ ہوتے ہوئے بھی جذبات سے عاری انسان
کا تصور مشکل ہے اور پریشانی کی بنیاد ہی جذبات سے دور انسان ہے ۔۔۔

دل ہو حساس تو جینے میں بہت گھاٹا ہے
میں نے خود اپنے ہی زخموں کا لہو چاٹا ہے

مجھ پہ احساں ہے مری تیشہ بکف سانسوں کا
زندگی تجھ کو پہاڑوں کی طرح کاٹا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ایک عورت کے لیے ورک لائف بیلنس کتنا آسان ہے اور کتنا مشکل؟ کیا عورتیں کبھی خود اپنا انتخاب اور خود سے محبت کر پاتی ہیں یا وہ خود مہاجر کے طور پر خود کو انصار کی نظر سے ہی دیکھنے لگتی ہیں؟
وہ خواتین
جو ورکنگ وومین کہلاتی ہیں‘ وہ نسبتاً زیادہ
organized
ہوتی ہیں اور اپنی زندگی کو زیادہ مفید اور خوشگوار طریقے سے گزارنے کے قابل ہوتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ انکا (exposure) زیادہ ہوتا ہے، ان کو زندگی کو بہتر ۔
اور خوبصورت بنانے کے انداز زیادہ سمجھ میں آجاتے ہیں
البتہ یہ گھر کے ماحول پر منحصر ہے کہ صنفی برابری کیسی ہے
البتہ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی کہ دونوں کو متوازن رکھا جائے اب اس میں کہاں تک کامیاب و ناکام رہے یہ متعلقین سے دریافت کرنا پہاڑ ہوگا،۔
لاکھ کوشش کے باوجود فیلنگ آف گلٹ رہتا ہے کہ بچے نظر انداز ہوئے کہں نہ کہیں گھر بھی ۔مگر کوئی اور آپشن نہ ہونے کی صورت میں آپکو میدان میں اترنا ہی ہوتا اور اپنی تمام انرجی بیلنس کرنے میں صرف کرنا ہوتی ہے کہں خود کو مہاجر اور کہیں انصار کی صورت اختیار کر نا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
ان شاء اللہ کل بات ہوتی ہے اس پر ۔
ضرور، ہمیں انتظار رہے گا۔ امید ہے آج آپ کمفرٹیبل رہیں اور مزا آیا۔ ہمیں تو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ان سوالات کے جوابات ہو جائیں تو مزید سوالات بھی کریں گے۔ ھیو آ نائس ڈے اہیڈ!
 
جزاک اللہ خیرا کثیرا
 
یاز

محفلین
وہ خواتین
جو ورکنگ وومین کہلاتی ہیں‘ وہ نسبتاً زیادہ
organized
ہوتی ہیں اور اپنی زندگی کو زیادہ مفید اور خوشگوار طریقے سے گزارنے کے قابل ہوتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ انکا (exposure) زیادہ ہوتا ہے، ان کو زندگی کو بہتر ۔
اور خوبصورت بنانے کے انداز زیادہ سمجھ میں آجاتے ہیں
البتہ یہ گھر کے ماحول پر منحصر ہے کہ صنفی برابری کیسی ہے
البتہ ہماری کوشش ہمیشہ یہی رہی کہ دونوں کو متوازن رکھا جائے اب اس میں کہاں تک کامیاب و ناکام رہے یہ متعلقین سے دریافت کرنا پہاڑ ہوگا،۔
لاکھ کوشش کے باوجود فیلنگ آف گلٹ رہتا ہے کہ بچے نظر انداز ہوئے کہں نہ کہیں گھر بھی ۔مگر کوئی اور آپشن نہ ہونے کی صورت میں آپکو میدان میں اترنا ہی ہوتا اور اپنی تمام انرجی بیلنس کرنے میں صرف کرنا ہوتی ہے کہں خود کو مہاجر اور کہیں انصار کی صورت اختیار کر نا ہے
بہت خوب سیما جی۔ نہایت عمدہ انداز میں سب صورتحال کا نقشہ کھینچا ہے آپ نے۔
 
ظفری

لائبریرین
میرے اور زیک کے انٹرویو کے علاوہ جتنے بھی انٹرویوز ابھی جو ہیڈلائینز کے طور پر چلائے جا رہے ہیں ۔ وہ سب میری اردو محفل سے گوشہ نیشنی کے دوران وجود پذیر ہوئے ۔ اس لیئے معذرت خواہ ہوں کہ میں تمام اوراق نہیں پڑھ سکا ۔ :notworthy:
 
ہو سکتا ہے یہ ہیڈلائنز چلائی ہی ہم نے آپ کے اعزاز میں ہوں!
 
Top