مبارکباد محب علوی کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ


بہت خیر مبارک ہو وارث ویسے یہ جملہ رسمی تھا یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

بھائی آپ کو ایک پیغام بھیجا تھا ذاتی آپ نے کمال مہربانی سے لطف و کرم کی انتہا کرتے ہوئے اس کا جواب تک نہ دیا۔

کچھ آپ ہی اپنی اداؤں پر غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی :cool:
 
بہت بہت مبارک ہو!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب بھائی ہی نے مجھے بھی اردو محفل کی راہ دکھائی تھی۔ بہت شکریا محب بھائی!

بہت بہت شکریہ شوبی اور کہو خوش ہو نہ اس عمدہ محفل میں آکر ویسے تمہیں راہ دکھا کر میں نے بڑا شکر ادا کیا کہ اتنے قابل اور ذہین شخص کو صحیح جگہ لے آیا ہوں۔

تم نے بہت کام کیا ہے اور انشاءللہ اور کرتے رہو گے۔ میں دل کی گہرائیوں سے تمہاری محنت اور صلاحیتیوں کا قائل ہوں۔

جیتے رہو شوبی
 
محب ۔۔۔ ! میں تمہیں ، تمہارے دو سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔ سنا ہے ، تم نے اب گھٹنوں گھٹنوں چلنا شروع کر دیا ہے ۔ ;)

تمہاری مبارک کا بڑا انتظار تھا ظفری ۔

ارے دیر سے سنا تم نے گھٹنوں گھٹنوں تو میں نے پچھلے سال ہی سیکھ لیا اس سال تو میں نے تھوڑا تھوڑا بولنا سیکھا ہے ۔

اگلے سال قیامت ڈھاؤں‌گا دیکھتے رہنا ;)
 
السلام علیکم حق گو ، بہت مبارک باد ۔ آپ کی محفل میں موجودگی سے بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا۔

وعلیکم سلام حق شناس ،

خیر مبارک

یہ جملہ تو مجھے لکھنا تھا سیکھنے والا :(

ویسے کہاں ہیں اب تو نظر ہی نہیں آ رہیں آپ ۔
 
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی محب، آپ کو محفل پر دوسال مکمل ہونے پربہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے (آمین ثم آمین)

بھائی محب، آپ نے جسطرح محفل کی سالگرہ پر اس کالب لباب لکھاتھاتوکچھ اپنے بارے میں ان دوسالوں کانچھوڑلکھیں تاکہ ہم مستفیدہوسکیں۔

والسلام
جاویداقبال

وعلیکم السلام ورحمۃ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ جاوید ، آپ کی اس پرخلوص محبت اور مبارکباد کا۔ اللہ آپ کو بھی اطمینان اور سکون بخشے اور آپ کی مشکلات دور فرمائے (‌آمین ثم آمین (

آپ کی فرمائش ہے تو ضرور کوشش کروں گا وگرنہ میرا خیال ہے میں نے کچھ ایسا کیا نہیں جس کو نچوڑ کر لکھو اور اس سے کوئی مستفید ہو جائے ۔ آپ شاید ہو جائیں گے کہ کیونکہ آپ نے مستفید ہونے کی قسم کھا رکھی ہے :)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائي محب، یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے چلو آپ نے یہ توکہہ کہ آپ کچھ نہ کچھ تحریرکریں گے اس محفل پر اپنی کارگزاری پر یہ تولوگوں کی دانش پر منحصرہے کہ وہ اس سے کچھ نچوڑتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔؟


والسلام
جاویداقبال
 
ہاہاہا آپ نے تو حد ہی کردی جاوید

ویسے آپ کہاں ہیں‌ آجکل اور کیا کر رہے ہیں

ایم ایس این پر بھی نہیں آئے کبھی
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خیر مبارک ہو وارث ویسے یہ جملہ رسمی تھا یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

بھائی آپ کو ایک پیغام بھیجا تھا ذاتی آپ نے کمال مہربانی سے لطف و کرم کی انتہا کرتے ہوئے اس کا جواب تک نہ دیا۔

کچھ آپ ہی اپنی اداؤں پر غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی :cool:



نہیں محب رسمی نہیں تھا بلکہ دل و جان سے کہا تھا بھائی۔

رہی پیغام کی بات تو اس میں مہلت بھی تھی جس کو پورا کر ہی رہا تھا کہ خدا نے مہلت نہ دی اور ایک ایسا مسئلہ آن پڑا کہ محفل پر بھی دو دن نہ آسکا۔

ویسے "سیانے" لوگ تو خاموشی کو نیم رضا سمجھتے ہیں ;)
 
بھائی صاحب فاتح بڑا مایوس لوٹا اور اس نے تین چار فون کیے مجھے کہ تمہارا نمبر لے کر دوں مگر میں کیا کرتا تم نے تو اپنا نمبر حسیناؤں سے بڑھ کر صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے اور اردو ویب میں ڈھونڈے سے بھی کوئی ایسا نہیں ملتا جسے تمہارا نمبر پتہ ہو۔

اب سزا کے طور پر فاتح کے ساتھ میں بھی آؤں گا اور ایک چھوڑ‌ دو دو بندوں کی میزبانی کرنی پڑے گی تمہیں اور مل کر تمہاری کلاس تو جو لے گے سو لے گے ساتھ میں اس کلاس کا مفصل حال بھی یہاں لکھیں گے۔
 

محسن حجازی

محفلین
حضور ہماری طرف سے بھی مبارکباد قبول کیجیے۔ کل کے ایف سی میں تو یاد نہ رہا ادھر ادھر کی باتوں میں پڑے رہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بھائی صاحب فاتح بڑا مایوس لوٹا اور اس نے تین چار فون کیے مجھے کہ تمہارا نمبر لے کر دوں مگر میں کیا کرتا تم نے تو اپنا نمبر حسیناؤں سے بڑھ کر صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے اور اردو ویب میں ڈھونڈے سے بھی کوئی ایسا نہیں ملتا جسے تمہارا نمبر پتہ ہو۔

اب سزا کے طور پر فاتح کے ساتھ میں بھی آؤں گا اور ایک چھوڑ‌ دو دو بندوں کی میزبانی کرنی پڑے گی تمہیں اور مل کر تمہاری کلاس تو جو لے گے سو لے گے ساتھ میں اس کلاس کا مفصل حال بھی یہاں لکھیں گے۔



محب یہ تمھاری زیادتی ہے، تم نے مجھے بالکل نہیں بتایا کہ یہ فاتح تھے، اب فاتح کی ناراضگی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، تمھاری ناراضگی کی کس کافر کو پرواہ ہے ;)

اور دوسری اصول کی بات یہ ہے کہ تمھارے سمیت محفل کے کسی رکن نے آج تک مجھ سے میرا فون نمبر دریافت نہیں کیا سو علم کس کو ہوتا۔
 
Top