مبارکباد محب علوی سالگرہ بہت بہت مبارک

بہت بہت شکریہ سیما علی جی۔
خوشگوار حیرت ہوئی جب محفل پر سالگرہ مبارکباد کا پیغام چسپاں ملا۔

اچھا کیا آپ نے یہ دھاگہ کھول لیا ورنہ اردو محفل کی آخری یادگار کے طور پر یہ دھاگہ کھول کر خود کو مبارکباد دینے کا مصمم ارادہ تھا۔ ☺️
 
سیما علی

لائبریرین

جیتے رہیے خوش رہیے
پروردگار ایسی ہزاروں سالگرہ کی مبارکبادیں ملیں آپکو۔
خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے
اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے
 
سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما علی جی۔
اب دل اداس ہے کہ اگلے سال سے اردو محفل میسر نہ ہو گی۔
سچ ہے ہمارا بھی دل بہت اداس ہےکہ کیسے ہماری صبح کا آغاز ہی نماز کے بعد اردو محفل پہ حاضری سے ہوتا ہے۔یہ سوچ ہی عجیب سی کیفیت میں مبتلا کررہی ہے کہ یہ محفل نہ ہوگی
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
 
بہت بہت مبار ک ہو محب علوی ۔۔۔۔۔ اور کہاں ہوتے ہو آج کل ۔ اور کیا مصروفیات ہیں۔
تم تو ایسے گئے کہ "اُس" کی طرح لوٹ کر کبھی خبر ہی نہیں لی ۔ :ROFLMAO:
خیر مبارک ظفری ۔ میں لاہور ہی ہوں جب سے انگلینڈ اور امریکہ سے دربدر ہوا ہوں۔ :LOL:
مصروفیت وہی کمپیوٹر کی مزدوری ہے جس میں اب ڈیٹا سائنس اور اے آئی پر زور ہے۔ پائتھون کبھی سکھانے کی کوشش تھی اب تو سب کے لیے کافی آسان ہو گئی ہے اے آئی سے سیکھنا۔

میں گیا کب تھا، مجھے تو بھیجا گیا اور بھیجنے والے جب تک نہ بلائیں کوئی واپس کیسے آ سکتا ہے۔ :giggle:
 
محب علوی بھائی، سالگرہ کی مبارک ہو۔
خیر مبارک محمد عبدالرؤوف لائبریرین ۔

آہ، جس کسی کے ساتھ لائبریرین لکھا دیکھتا ہوں تو بے کل ہوتا ہوں کہ اتنی محنت سے بنائے لائبریرین اب کہاں کتابوں کے لیے جمع ہوں گے؟

اب کون کتابیں لکھنے کو کہے گا
اب کہاں پروف خوانی کا بازار سجے گا
کہاں برقی کتابوں کی اشاعت پر محفل سجے گی!!!
 
ظفری

لائبریرین
خیر مبارک ظفری ۔ میں لاہور ہی ہوں جب سے انگلینڈ اور امریکہ سے دربدر ہوا ہوں۔ :LOL:
مصروفیت وہی کمپیوٹر کی مزدوری ہے جس میں اب ڈیٹا سائنس اور اے آئی پر زور ہے۔ پائتھون کبھی سکھانے کی کوشش تھی اب تو سب کے لیے کافی آسان ہو گئی ہے اے آئی سے سیکھنا۔

میں گیا کب تھا، مجھے تو بھیجا گیا اور بھیجنے والے جب تک نہ بلائیں کوئی واپس کیسے آ سکتا ہے۔ :giggle:
یہ تو اچھی خبر ہے کہ تم لاہور میں ہو۔ میں بھی کراچی آیا ہوا ہوں ۔ کوشش کروں گا کہ لاہور چکر لگ سکے ۔ تمہیں کراچی آنا ہو تو بغیر کسی تکلف کے بتا دینا ۔
ذپ میں اپنا نمبر سینڈ کردو میں کال کرلوں گا ۔ زمانہ ہوا تم سے بات ہوئے ۔
 
Top