محب حاضر ہو

ساجداقبال

محفلین
محترم محب علوی صاحب،
اکبر الہ آبادی نے آپکے متعلق بالکل ٹھیک کہا تھا کہ “کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے”۔ ویسے بھی علوی اور عشرتی ملتے جلتے الفاظ ہیں، ممکن ہے انہوں نے آخری عمر میں ضعیف حافظے کے ساتھ یہ شعر کہے ہوں۔ خیر، امریکہ جانے کے بعد آپ نے بتایا نہیں کہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں؟ آپ چپکے سے آتے ہیں اور کچھ چھوٹے چھوٹے پیغامات لکھ کر یہ جا وہ جا۔ آپ نے یہ تک نہ پوچھا کہ میریٹ دھماکے کے بعد مرکز کا کیا حال ہے۔ مجھے تو شک ہے کہ دھماکے میں آپکا(امریکی) ہاتھ ہے۔ :twisted:
ذرا آئیں اپنا حال سنائیں کہ امریکہ پہنچنے کے بعد آپ پر کیا بیتی؟
 
ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ امریکہ پہنچنے کے بعد کتنے خواتین و حضرات نے آپ سے اردو کی اہمیت اور فروغِ‌اردو کے لیے کوششوں کی ضرورت پر لیکچر سنا اور کتنی بار آپ نے خطبات ارشاد فرمائے اور کہاں کہاں؟ ;)
 
اچھا بھلا چھپ چھپا کر بیٹھا ہوا تھا کہ تم نے آخر پکڑ ہی لیا ساجد۔ لندن کی ہواؤں کے متعلق اکبر الہ آبادی بالکل صحیح فرما گئے ہیں اور اگر اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی ہوائیں بھی لگ جائیں تو بے وفائی دو آتشہ ہو جاتی ہے۔ امن کی صورتحال وطن میں میرے ہوتے ہوئے بھی بہت اچھی نہیں تھی مگر میرے جاتے ہی جیسے کوئی روک ٹوک نہ رہی اور ہفتہ وار بم دھماکے ہونے لگے حالانکہ ساجد میں نے تمہیں اسلام آباد کی سیکوریٹی کے متعلق خاص تاکید کی تھی مگر تم نے اتنی لاپرواہی کا ثبوت دیا کہ اپنی بغل میں اتنا بڑا دھماکہ کروا لیا حالانکہ ٹرک جیسی ٹریفک تو عام حالات میں بھی میریٹ‌ کے سامنے سے نہیں گزرتی مگر تمہاری غفلت سے اتنے اہم دن پر بے دھڑک ٹرک گزر رہے تھے۔
دھماکے میں امریکی ہاتھ نہیں پورا ایک بندہ تھا جو ہوٹل کی کسی منزل پر تھا ، ظالموں تم نے اسے بھی نہ چھوڑا اور یہاں بش نے مجھے کئی دن لائن حاضر کیے رکھا:mad: وہ تو اللہ بھلا کرے اوبامہ کا جس نے بش کی ہجو ہر محفل اور ہر بزم میں ایسی ترنم بھری آواز میں پڑنی شروع کی کہ بش کو آخری ایام گزارنے مشکل ہو گئے اور خود کو وائٹ‌ ہاؤس میں مقید کر لیا۔

امریکہ پہنچتے ہی معاشی پگھلاؤ شروع ہو گیا جس سے حالات دگرگوں ہوگئے اور تمام ہی لوگوں کو اس سے نقصان ہوا ما سوا اوبامہ کے جس کے لیے یہ الیکشن جیتنے کا سامان بن گیا اور معاشی بحران نے امریکیوں کو سیکوریٹی سمیت تمام بلائیں بھلا دی اور معیشت معیشت کروادی۔
جب سے امریکہ آیا ہوں اوبامہ کو جتوانے کے لیے بھرپور تگ و دو کر رہا ہوں کہ اوبامہ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اسے صدر بنوا دوں تو وہ بہت سے مسائل حل کر دے گا۔ پوچھو مت کہ سی این این ، فاکس نیوز اور ایم ایس این بی سی دیکھ دیکھ کر کتنی جان کھپائی ہے اوبامہ جو جتوانے کے لیے ۔ پہلے تو اوبامہ کو ڈیموکریٹس کا امیدوار بنوایا اور پھر ہیلری کو ہروایا پھر جو بائیڈن کو نائب صدر منتخب کروایا پھر مکین سے سارہ پیلن کو نائب صدر منتخب کروانے کی رنگین غلطی کروائی پھر سارہ پیلن کے بارے میں رپبلکن پارٹی سے کبھی اسے پارٹی کا کینسر ، بے کار مغنیہ ، دیوانی پگلی کہلوایا اور مکین کی پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ سٹاک مارکیٹ کئی بار اوپر نیچے کرنی پڑی اور ضمانتی بل لا کر بھی اوبامہ کی مدد کی۔ پوچھو مت کہ کیا کیا پاپڑ بیلے ہیں اوبامہ کو جتونے کے لیے اب دیکھو اوبامہ اپنی بات پر قائم رہتا ہے کہ نہیں۔

اپنا حال دیکھو تم میں نے سفر کے دوارن مشرف کا پتہ صاف کر دیا اور تم سے اس کے بعد بھی ملکی صورتحال میں بہتری نہ لائی گئی۔
 
ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ امریکہ پہنچنے کے بعد کتنے خواتین و حضرات نے آپ سے اردو کی اہمیت اور فروغِ‌اردو کے لیے کوششوں کی ضرورت پر لیکچر سنا اور کتنی بار آپ نے خطبات ارشاد فرمائے اور کہاں کہاں؟ ;)

ابھی تک خطبات اور ارشادات کی نوبت ہی نہیں آئی اور لگتا نہیں کہ مستقبل قریب میں کوئی سنے گا۔
 
میرے جاتے ہی جیسے کوئی روک ٹوک نہ رہی اور ہفتہ وار بم دھماکے ہونے لگے حالانکہ ساجد میں نے تمہیں اسلام آباد کی سیکوریٹی کے متعلق خاص تاکید کی تھی مگر تم نے اتنی لاپرواہی کا ثبوت دیا کہ اپنی بغل میں اتنا بڑا دھماکہ کروا لیا حالانکہ ٹرک جیسی ٹریفک تو عام حالات میں بھی میریٹ‌ کے سامنے سے نہیں گزرتی مگر تمہاری غفلت سے اتنے اہم دن پر بے دھڑک ٹرک گزر رہے تھے۔
دھماکے میں امریکی ہاتھ نہیں پورا ایک بندہ تھا جو ہوٹل کی کسی منزل پر تھا ، ظالموں تم نے اسے بھی نہ چھوڑا اور یہاں بش نے مجھے کئی دن لائن حاضر کیے رکھا:mad: وہ تو اللہ بھلا کرے اوبامہ کا جس نے بش کی ہجو ہر محفل اور ہر بزم میں ایسی ترنم بھری آواز میں پڑنی شروع کی کہ بش کو آخری ایام گزارنے مشکل ہو گئے اور خود کو وائٹ‌ ہاؤس میں مقید کر لیا۔

امریکہ پہنچتے ہی معاشی پگھلاؤ شروع ہو گیا جس سے حالات دگرگوں ہوگئے اور تمام ہی لوگوں کو اس سے نقصان ہوا ما سوا اوبامہ کے جس کے لیے یہ الیکشن جیتنے کا سامان بن گیا اور معاشی بحران نے امریکیوں کو سیکوریٹی سمیت تمام بلائیں بھلا دی اور معیشت معیشت کروادی۔

مختصر یہ کہ یہاں سے آپ کا جانا تباہی کا سبب بنا اور وہاں آپ کا آنا تباہی کا سبب بنا۔۔۔ اللہ خیر کرے، قدم ایک اور ۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:
 
ساجداقبال

محفلین
محب میں نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلیے دن رات ایک کر دئیے تھے(ٹائم ایک گھنٹہ آگے کر کے)، لیکن کیا کروں کہ دھماکے کے وقت میں مرکز میں افطاری کے بعد پیٹ پر ہاتھ پھیر رہا تھا۔ اور ہاں، وہاں سفید بکرے(کہ کالے اب اقتدار میں ہیں)، صدقہ دینا کیونکہ دھماکہ میرے جانے کے دو منٹ پہلے ہو گیا۔ اللہ کا شکر بچت ہوگئی، ورنہ اس تحریر کی آرزو لیے کسی ہسپتال میں تسبیح پھیر رہا ہوتا۔ تمہاری کمپنی کے آفس ایریا کے زخم بھرے کچھ ہی دن ہوئے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ فی الوقت کسی متبادل جگہ کام ہو رہا ہے۔ آپکا شکریہ کہ آپ نے جواب تحریر فرمایا۔ امید ہے جلد ہی آپکے بلاگ شریف واقع اردو ٹیک پر آپکا باتصویر سفرنامہ محب مفتی کے نام سے پڑھیں گے۔
 
Top