محبت کے موضوع پر اشعار!

اسرار محبت را ہر دل نہ بود قابل
در نیست بہر دریا زر نیست بہرکانے


محبت کے لئے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں‌
یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں‌ جاتا
 

سارہ خان

محفلین
محبت میں ڈوبا ہو اسے ساحل سے کیا لینا
کسے اس بحر میں جا کر کنارہ یاد رہتا ہے
بہت لہروں کو پکڑا ڈوبنے والے کے ہاتھوں نے
یہی بس ایک دریا کا نظارہ یاد رہتا ہے ۔۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
خواب کی مسافت سے
وصل کی تمازت سے
روز و شب ریاضت سے
کیا ملا محبت سے
ایک ہجر کا صحرا
ایک شام یادوں کی
اِک تھکا ہوا آنسو
 

حجاب

محفلین
محبت کیا ہے بتاؤ
ہمیں یہ سمجھاؤ
کوئی کہتا ہے
خوشبو ہے ستارہ ہے
اشارہ ہے
کوئی جذبہ ہے یا خواہش
کسی کے نام مٹنے کا
ہر ایک پل
سانس دل دھڑکن
کسی کے نام لکھنے کا
مسلسل بے قراری ہے
مسلسل درد کا موسم
کسی کے دل کی راحت ہے
کسی کی یاد کا ماتم
یہ کیسی آہ و زاری ہے
ہمیں خواہش تمھاری ہے
محبت میں جدا ہوکر
کبھی ایک شب گزاری ہے
یہ ایک بے نام سا جذبہ
ہزاروں نام رکھتا ہے
ہر ایک دل کے لئے
ایک نیا پیغام رکھتا ہے
کبھی خوشبو کے موسم میں
کبھی ساون کی گھاتوں میں
کہیں یہ چاندِ تنہائی
کبھی تاروں کی راتوں میں
ہمیں ایک بات کہتا ہے
ہمارے ساتھ رہتا ہے
تمہاری آنکھ سے اکثر
یونہی دن رات بہتا ہے
کسی کے مسکرانے کو
کسی کے گنگنانے کو
کسی کے یاد رکھنے کو
کسی کے بھول جانے کو
کسی کے روٹھ جانے کو
کسی کے مان جانے کو
سنو جب تم سمجھ جاؤ
ہمیں یہ بات بتاؤ
محبت کیا ہے سمجھاؤ۔(ڈاکٹر سکندر علی شیخ )
(ان کی کوئی کتاب میرے پاس نہیں ہے چند نظمیں ہیں بس لہذٰا کتاب کا نام نہیں پتہ۔)
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

الف عین

لائبریرین
مِرا ذوقِ محبت دیکھیے کیا گل کھلاتا ہے
خوشی پر ڈوبتا ہے دل، غموں پر مسکراتا ہے!
سرور عالم راز
 

ظفری

لائبریرین

اس طرح رنج میں آنکھوں میں نمی کا ہونا
ایسا ہوتا ہے محبت میں کسی کا ہونا
تیرا سورج کے قبیلے سے تعلق تو نہیں
کہاں سے تجھے آیا ہے سبھی کا ہونا​
 
Top