محبت کی شادی، بیٹے پر ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

تہذیب

محفلین
انڈیا میں ایک تعلیم یافتہ اور برسرروزگار بیٹا ایک لاٹری سے کم حیثیت نہیں رکھتا۔ باپ کو اس بات کا بھی رنج ہوگا کہ کہ بیٹے نے محبت کی شادی کرکے ایک کروڑ کے جہیز پر لات مار دی ہے ۔اس لیے اس نے اپنا نقصان پورا کرنے کے لیے بیٹے پر ہرجانہ کردیا ہے ۔ ہر دیس کا اپنا اپنا رنگ ہے
 

عثمان

محفلین
میں زیک کے پہلی مرتبہ پوچھنے پر ہی سمجھ گیا تھا لیکن میں اتمام حجت کیلئے آپ سے پوچھ رہا تھا۔ وہ سروے یہ رہا،
bDIdNWB.jpg

آپ خود ہی دیکھ لیجئے یہ سروے کیا پوچھ رہا ہے؟
کیا (کیا شادی سے پہلے) محبت شادی کیلئے (ضروری بنیاد یا) لازمی ہے؟
اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی سرے سے ہی محبت کی شادی کے خلاف ہیں۔
جہاں تک ذات پات کی بات ہے ۔ میں پہلے ہی کہ چکا ہوں ذات پات کی بنیاد پر کسی کو حقیر سمجھنا چاہے کہیں بھی ہو بھارت یا پاکستان یا کہیں اور گھٹیا پن اور لعنت ہے۔

اگر تو الفاظ ہی کریدنے ہیں تو سروے چارٹ کے الفاظ ہی کو دیکھیے۔
7٪ فیصد پاکستانی محبت کو شادی کی اہم ترین بنیاد سمجھتے ہیں۔

اس حقیقت سے کوئی نظریں نہیں چرا سکتا کہ پاکستان میں لو میریج کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ اچھی خاصی اکثریت ارینج میریج کو ہی جائز سمجھتی ہے۔
اب پاکستان کے اس معاشرتی پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے ہوئے چارٹ دوبارہ پڑھیے۔ آپ اسی نتیجہ پر پہنچیں گے جس طرف زیک نے اشارہ کیا ہے۔
 
عثمان بھائی اس دھاگے کا موضوع ذات پات کی بنیاد پر ، دوسری ذات کو گھٹیا سمجھتے ہوئے شادی سے انکار ہے۔
پاکستان میں لو میرج یا پسند کی شادی سے روکنے کی وجہ عموما ذات برادری وغیرہ نہیں ہوتی۔ اسکی مخالفت کی وجہ بے حیائی اور اسکی وجہ سے ممکنہ رسوائی کا خوف ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔جہاں تک ذات پات کی بات ہے ۔ میں پہلے ہی کہ چکا ہوں ذات پات کی بنیاد پر کسی کو حقیر سمجھنا چاہے کہیں بھی ہو بھارت یا پاکستان یا کہیں اور گھٹیا پن اور لعنت ہے۔
لئیق احمد بھائی آپ اپنے مراسلے لفظ "نہیں" لکھنا بھول گئے تھے اور دیکھ لیں مطلب کیا سے کیا ہو گیا۔
 

x boy

محفلین
اگر گدھوں کے سروں پر سینگ ہوتے تو باربرداری کے علاوہ دوسرے کام بھی آسکتے تھے۔
 
لئیق احمد بھائی آپ اپنے مراسلے لفظ "نہیں" لکھنا بھول گئے تھے اور دیکھ لیں مطلب کیا سے کیا ہو گیا۔
نہیں حضور یہاں "نہیں " کی ضرورت نہیں۔
جہاں تک ذات پات کی بات ہے ۔ میں پہلے ہی کہ چکا ہوں ذات پات کی بنیاد پر کسی کو حقیر سمجھنا چاہے کہیں بھی ہو بھارت یا پاکستان یا کہیں اور گھٹیا پن اور لعنت ہے۔
یہاں حقیر سمجھنا کے بعد "، " کی ضرورت تھی۔ اب تدوین کر رہا ہوں
 

x boy

محفلین
ابلس نے قسم کھائی تھی کہ انسانوں میں س ایسے لوگوں کو بگاڑ کر تیرے خلاف کام کرواؤنگا۔ ہم اس لڑی میں دیکھ سکتے ہیں کہ ابلس نے کتنوں معصوموں کو اپنے قبضے میں کیا ہوا ہے اور ذات پات برادری کی لڑائی میں بھی یہی شامل ہیں
 
Top