محبت کا الارم

سید عمران

محفلین
جان کی امان پاؤں تو عرض گزاروں کہ محفل جس کا نام اردو محفل ہے پر لایعنی باتوں کو طول دینے کا رواج بڑھ رہا ھے جبکہ تخلیقی گفتگو گھٹنے لگی ہے. اگر ہر ممبر سنجیدگی سے اردو ادب کی خدمت کا جذبہ رکھ لے تو بہتری کے امکان ہیں ورنہ اگر صرف چیٹنگ یو گپ شپ ہی اردو محفل کا خاصہ رہ گیا ہے تو کیا اردو اور ادب سے محبت رکھنے والے مر جائیں؟
بات تو آپ کی سولہ آنے درست ہے...
لیکن یہ بھی دھیان رہے کہ سب آخر انسان بھی ہیں...
کبھی کبھار رو میں آکر تھوڑی شوخی کرلی یا ہنس بول لیے تو اسے درگزر کرلیں یا برداشت...
یہ کوئی گناہ کرتے ہیں نہ جرم...
پریشانی کے سمندر میں خوشی کے جزیرے پر چند لمحات گزار کر واپس لوٹ جانے والوں کو لمحاتی مسرتیں سمیٹنے دیں...
 
آپ

آپکو لڑی کے تبصرے پڑھنے کی کیا ضرورت ہے ؟ لڑی کا عنوان بتا دیتا ہے کے وہ آپ کے معیار کی ہے کہ نہیں، آپ محتاط رہ سکتی ہیں :)
 
بڑی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اگر کوئی نوارد جسے محفل کے آداب کا علم.نہیں محفل کے پائے کی بات نہ کہے تو سینئیر ممبران کو اچھے انداز سے رہنمائی کرنی چاہیئے نہ کہ نوارد کے رنگ میں خود کو رنگ لے. اور الامان الحفیظ نوارد اگر خاتون ٹہریں اور ہونق حرکات میں کمال درجے کی ٹہریں تو لگتا ہے محفلین کی چاندی ہوگئی. پھکڑپن عروج کو چھونے لگتا ہے. شدید دکھ اور معذرت کے ساتھ یہ الفاظ ادا کئیے گئے ہیں. گو میرا یہ مزاج نہیں.
لیکن آخر کب تلک اور کہاں تلک
آپ تو تلخ ہی ہو گئیں :D کوئی بات نہیں ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں :p
 
جان کی امان پاؤں تو عرض گزاروں کہ محفل جس کا نام اردو محفل ہے پر لایعنی باتوں کو طول دینے کا رواج بڑھ رہا ھے جبکہ تخلیقی گفتگو گھٹنے لگی ہے. اگر ہر ممبر سنجیدگی سے اردو ادب کی خدمت کا جذبہ رکھ لے تو بہتری کے امکان ہیں ورنہ اگر صرف چیٹنگ یو گپ شپ ہی اردو محفل کا خاصہ رہ گیا ہے تو کیا اردو اور ادب سے محبت رکھنے والے مر جائیں؟

بڑی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اگر کوئی نوارد جسے محفل کے آداب کا علم.نہیں محفل کے پائے کی بات نہ کہے تو سینئیر ممبران کو اچھے انداز سے رہنمائی کرنی چاہیئے نہ کہ نوارد کے رنگ میں خود کو رنگ لے. اور الامان الحفیظ نوارد اگر خاتون ٹہریں اور ہونق حرکات میں کمال درجے کی ٹہریں تو لگتا ہے محفلین کی چاندی ہوگئی. پھکڑپن عروج کو چھونے لگتا ہے. شدید دکھ اور معذرت کے ساتھ یہ الفاظ ادا کئیے گئے ہیں. گو میرا یہ مزاج نہیں.
لیکن آخر کب تلک اور کہاں تلک
ویسے اس سے مجھے فیس بُک کی یاد آ رہی ہے ۔ جہاں کسی خاتون کے بات کرنے کی دیر ہوتی ہے تو بس الامان ۔محفل پہ بھی اس کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے ۔
یہاں کسی کو ٹارگٹ کرنا مُراد نہیں ہے لیکن میں آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں ۔
 
ایک تو یہ نو وارد ہونے کا نیا طعنہ سننے کو مل رہا ہے۔ کوئی بتائے کا سن بلوغت کو پہچنے کے لیے عرصہ درکار ہے یا خاص تعداد میں مراسلے؟
فورم پر جو پرانے حضرات ہیں وہ اگر گفتگو کا سلیقہ بھی یہاں اہل علم سے نہیں سیکھ پائے تو نئے آنے والوں کو کیوں طعنے دے رہے ہیں۔ اس طرح کیجیے انتظامیہ سے کہہ کر سب نئے ممبران پر پابندی لگوا دیجیے۔ یا فورم پر ایک پلے گروانڈ بنوا کر نئے ممبران (چھوٹے نا سمجھ بچوں) کو وہاں چھوڑ دیجیے (محدود کر دیجیئے) تاکہ بڑے حضرات کی سنجیدگی میں مخل نہ ہوں۔
 
با ادب

محمد عظیم صاحب آپ انتہائی ادبی اور علمی شخصیت ہیں. پوری تحریر میں ایک لفظ جو کہ عمومی طور پہ کہا گیا ہے ک پکڑ کے اسے ہی موضوع کا حاصل.مت سمجھئیے.
میرا مقصد کسی پہ طنز کرنا یا طعنہ دینا ہر گز نہیں تھا نہ ہے. مراد فقط یہ تھی بات چیت ایک طرف لیکن ادب کے حوالے سے بھی کوئی تنقید تعریف رائے ہونی چاہیئے. نہ کہ فقط جملے کسے جائیں ..اس لڑی میں فقط ایک آپ ہی موجود نہ تھے. سب کی بات چیت چل رہی تھی مجھے جو احساس ہوا میں نے بیان کر دیا .. آپ پوری لڑی اٹھا کے دیکھیئے اور فقط یہ ایک لڑی نہیں میں کئی لڑیاں دکھا سکتی ہوں جہاں اصل موضوع کو ترک کر کے ہنسی مذاق پہ زیادہ توجہ دی گئی ہے. بحیثیت ایک بزرگ نصیحت ہمارا کام ہے اور بحیثیت نوجوانان وطن ماننا نہ ماننا آپکا کام.
پھر بھی اگر میری کسی بات سے آپکی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت
 
با ادب

محفلین
بات تو آپ کی سولہ آنے درست ہے...
لیکن یہ بھی دھیان رہے کہ سب آخر انسان بھی ہیں...
کبھی کبھار رو میں آکر تھوڑی شوخی کرلی یا ہنس بول لیے تو اسے درگزر کرلیں یا برداشت...
یہ کوئی گناہ کرتے ہیں نہ جرم...
پریشانی کے سمندر میں خوشی کے جزیرے پر چند لمحات گزار کر واپس لوٹ جانے والوں کو لمحاتی مسرتیں سمیٹنے دیں...
تھوڑی شوخی کرنا بری بات نہیں اگر میری بات کے ڈکشن کو سمجھ لیا جائے تو شاید مثبت پہلو دیکھنے کا موقع ملے ..نہ ہی میں نے کسی کو برا کہا. مزید بات کرنا فقط اپنی بات گنوانا ہے.
خوش رہیئے.
 
عثمان

محفلین
ایک تو یہ نو وارد ہونے کا نیا طعنہ سننے کو مل رہا ہے۔ کوئی بتائے کا سن بلوغت کو پہچنے کے لیے عرصہ درکار ہے یا خاص تعداد میں مراسلے؟
فورم پر جو پرانے حضرات ہیں وہ اگر گفتگو کا سلیقہ بھی یہاں اہل علم سے نہیں سیکھ پائے تو نئے آنے والوں کو کیوں طعنے دے رہے ہیں۔ اس طرح کیجیے انتظامیہ سے کہہ کر سب نئے ممبران پر پابندی لگوا دیجیے۔ یا فورم پر ایک پلے گروانڈ بنوا کر نئے ممبران (چھوٹے نا سمجھ بچوں) کو وہاں چھوڑ دیجیے (محدود کر دیجیئے) تاکہ بڑے حضرات کی سنجیدگی میں مخل نہ ہوں۔
گوشہ اطفال کا زمرہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ ممبران کا پتا نہیں البتہ تمام اراکین کو اجازت ہے۔
عموماً تحریر اگر گپ شپ وغیرہ کے زمرے میں ہو تو کوئی نہیں ٹوکتا کہ موضوع پر رہ کر بات کیجیے کہ وہ زمرہ اسی لیے ہے۔ اگر آپ عنوان کے اوپر دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ یہ دھاگہ محفل ادب اور اردو نامہ کے زمرہ جات میں کھولا گیا ہے۔ مخصوص زمروں میں بعض اوقات یہ شکایت رہتی ہے کہ بات موضوع سے ہٹ رہی ہے اس لیے موضوع پر واپس آئیے۔ اس تحریر میں چونکہ کچھ زیادہ مواد موجود نہیں تو مکالمہ کا موضوع سے ہٹنا قابل فہم ہے جس کے لیے اراکین کو قصوروار شائد نہ ٹھہرایا جا سکے۔
زمرہ جات کے اس گورکھ دھندے کے آپ آہستہ آہستہ عادی ہوجائیں گے۔ جب ہو جائیں تو اسے بلوغت سمجھیے۔ :)
 
محمد عظیم صاحب آپ انتہائی ادبی اور علمی شخصیت ہیں. پوری تحریر میں ایک لفظ جو کہ عمومی طور پہ کہا گیا ہے ک پکڑ کے اسے ہی موضوع کا حاصل.مت سمجھئیے.
میرا مقصد کسی پہ طنز کرنا یا طعنہ دینا ہر گز نہیں تھا نہ ہے. مراد فقط یہ تھی بات چیت ایک طرف لیکن ادب کے حوالے سے بھی کوئی تنقید تعریف رائے ہونی چاہیئے. نہ کہ فقط جملے کسے جائیں ..اس لڑی میں فقط ایک آپ ہی موجود نہ تھے. سب کی بات چیت چل رہی تھی مجھے جو احساس ہوا میں نے بیان کر دیا .. آپ پوری لڑی اٹھا کے دیکھیئے اور فقط یہ ایک لڑی نہیں میں کئی لڑیاں دکھا سکتی ہوں جہاں اصل موضوع کو ترک کر کے ہنسی مذاق پہ زیادہ توجہ دی گئی ہے. بحیثیت ایک بزرگ نصیحت ہمارا کام ہے اور بحیثیت نوجوانان وطن ماننا نہ ماننا آپکا کام.
پھر بھی اگر میری کسی بات سے آپکی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت
میں نے نہ تو کسی کے مراسلے کا اقتباس لیا ہے نہ ہی واضح طور پر کسی کا نام۔ اصل میں ان الفاظ کی طرف توجہ دلانا مقصود تھا جو کے نامناسب طریقے سے استعمال کیے گئے ہیں۔ میں ضروری نہیں سمجھتا کہ اس کی وضاحت بھی کی جائے، ظاہر ہے چھوٹے بچوں سے مخاطب تو ہوں نہیں۔ اصلاح کرنے کا اور سمجھانے کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ خاص کر پبلک پلیس پر۔ بچوں اور نوجوانوں کی ایگو کے بارے میں بڑوں کو زیادہ خیال کرنا چاہیے۔ رہی بات نصیحت کی تو اس سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوتی یہ فقط الفاظ ہوتے ہیں جو تکلیف پہنچاتے ہیں۔ میرے پچھلے تمام مراسلے اس ضمن میں اور یہ تازہ مراسلہ بھی اسی ایک بات کے متعلق ہے۔ دل آزاری کی بات کم از کم میرے متعلق ایسی ہے کے رات گئی بات گئی۔ ایسے ایسے بد ترین مخالفوں کو نہ صرف معاف کردیا ہے بلکہ ان کے حق میں دعا ہی کرتا ہوں کیونکہ اپنے خاتمہ بالخیر کا معلوم نہیں اور یہی ہم نے اپنے بزرگوں سے سیکھا ہے۔ لہذا معذرت کی ضرورت نہیں۔ آپ حضرات تنبیہ فرماتے رہیں فقط طریقہ کار پر نظر ثانی کرلیں۔ امید ہے اس بارے میں مزید بات کرنے کے بجائے مجھ سمیت ہم سب اپنے اپنے مراسلوں کو خود پڑھیں اور غور کریں کہ کیا غلطی سرزد ہوئی ہے جو بات کا بتنگڑ بن گیا ہے۔
گوشہ اطفال کا زمرہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ ممبران کا پتا نہیں البتہ تمام اراکین کو اجازت ہے۔
عموماً تحریر اگر گپ شپ وغیرہ کے زمرے میں ہو تو کوئی نہیں ٹوکتا کہ موضوع پر رہ کر بات کیجیے کہ وہ زمرہ اسی لیے ہے۔ اگر آپ عنوان کے اوپر دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ یہ دھاگہ محفل ادب اور اردو نامہ کے زمرہ جات میں کھولا گیا ہے۔ مخصوص زمروں میں بعض اوقات یہ شکایت رہتی ہے کہ بات موضوع سے ہٹ رہی ہے اس لیے موضوع پر واپس آئیے۔ اس تحریر میں چونکہ کچھ زیادہ مواد موجود نہیں تو مکالمہ کا موضوع سے ہٹنا قابل فہم ہے جس کے لیے اراکین کو قصوروار شائد نہ ٹھہرایا جا سکے۔
زمرہ جات کے اس گورکھ دھندے کے آپ آہستہ آہستہ عادی ہوجائیں گے۔ جب ہو جائیں تو اسے بلوغت سمجھیے۔ :)
آپ نے علم میں اضافہ فرما کر بڑا ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ انتظامیہ سے فرمائیے کہ ہم سب نونہالوں کو گوشہ اطفال تک محدود کردیں تاکہ بالغ حضرات کو مزید گورکھ دھندے مبتدیوں کو نہ سکھا نے پڑیں۔
 
عثمان

محفلین
آپ نے علم میں اضافہ فرما کر بڑا ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ انتظامیہ سے فرمائیے کہ ہم سب نونہالوں کے گوشہ اطفال تک محدود کردیں تاکہ بالغ حضرات کو مزید گورکھ دھندے مبتدیوں کو نہ سکھا نے پڑیں۔
مبتدی بالغوں کے ساتھ نہیں رہیں گے تو سیکھیں گے کیسے؟ :)
بہرحال یہ مبتدی اور بالغ والی بات محض مزاح کے ضمن میں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام محفلین ہی ایک دوسرے کو یاد دہانی کرواتے رہتے ہیں اور اسی طرح یہ نظم و ضبط رواں رہتا ہے۔ :)
 
بہت بہتر ہے، تکرار کا یہ طریقہ ہمارے لیے نیا ہے۔ شاید ابھی اور ستم جھیلنے باقی ہیں۔ خوش رہیے۔
 
Top