محبت میں رہتے رہے ہم

خوبی تب ہو جب خوب ترین ہو جائے۔۔۔۔میری باتیں میری ذات سے قرین ہو جائیں
دل کو کیوں ہلکان کرتی ہو لڑکی
تو عمدہ تیری باتیں عمدہ
آنکھوں میں خوابوں کا محل
اور خوابوں کو تعبیر کی جستجو
تیری جستجو تیری عبادت ہے

اور بس
 
نور وجدان

لائبریرین
دل کو کیوں ہلکان کرتی ہو لڑکی
تو عمدہ تیری باتیں عمدہ
آنکھوں میں خوابوں کا محل
اور خوابوں کو تعبیر کی جستجو
تیری جستجو تیری عبادت ہے

اور بس
یہ خیال۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اچھا خیال ہے۔۔۔۔۔کیا خیال شاعری نہ شروع کروائی جائے آپ سے ؟ واہہہہہہہہہہ اعلی کہا ہے ۔۔۔۔اللہ میاں ایسے کرے ،،،،،، دعا دیتی رہنا پلیز
 
محبت میں رہتے رہے ہم ۔۔ رہتے بھی اور رہے بھی ؟ ( زبان کے اعتبار سے بالکل غلط)
محبت میں جیتے رہے ہم

دلِ تشنہ کا حال پوچھو ۔ حال مت پوچھو کے معانی میں بات کیجئے تو بات بنتی ہے۔ یعنی ۔۔۔۔ نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
صاحبہ کچھ اس طرح کی دل کو لگنے والی کاٹ پیدا کریں تو لطف ہو
نہ پوچھو دلِ تشنہ لب کا
غم ِ عشق پیتے رہے ہیں

صاحبہ میری ان گزارشات کو اپنی سبکی یا کلام کی ہتک نہ سمجھنا
 
آخری تدوین:

مجھے دل کی کاٹ والی بات بھلی معلوم ہوئے ہے۔ اچھی صلاح ہے جناب مگر رہتے رہنا سے مراد ایک جمود تھا ۔ اس جانب )(زبان کے معاملے ) تفصیل تو عنایت فرمائیں ۔رہتے رہنا۔۔۔۔۔۔۔اک محاورہ بھی تو ہے ؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ مجھےنہ یہ رباعی لگی ہے اور نہ قطعہ، غزل کے دو اشعار لگ رہے ہیں۔ اگرچہ قوافی تب بھی گڑبڑ ہیں۔
رہتے رہے بھی درست ہے۔ لیکن ’محبت میں ‘ کیسے رہا جاتا ہے، یہ مجھے نہیں معلوم۔
دوسرے شعر میں واقعی حال مت پوچھو کا محل تھا۔
 
ناصر رانا

محفلین
اتنا ٹکا سا جواب:eek:
انکل جی اردو ادب پر اتنے عظیم مظالم بھی تو ہوتے ہی رہے ہیں، ایک چھوٹی سی رباعی کا پوسٹ مارٹم نہ بھی کرتے تو کیا ہوتا :p

نور سعدیہ شیخ خود ہی دعوت دی تھی آپ نے، یعنی آ بیل مجھے مار :rollingonthefloor:
 
بابا جانی کے بتانے سے ہی سیکھا گر کچھ سیکھا وگرنہ کچھ نہ سیکھا۔۔۔۔مظالم کہاں ۔۔۔یہ تو بابا جان کا حسن ظن ہے اور ان کا مخلصانہ مشورہ جن کو میں ذہن میں محفوظ کرتی جاتی ہوں کہ جب میں اہنی غزل یا کوئی منظوم دوبارہ مرمت کرسکوں تو کیے جاؤں ۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
محمد وارث نے کہا:
کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ منافقت آج کل اردو محفل میں بھی ہو رہی ہے :)
صحیح کہا وارث بھائی ...اسی لئے ہماری کم ہی بنتی ہے کہیں بھی ...

ایک جگہ ہم محفل میں بیٹھے تھے اور سب سے آگے ...لوگ سن سن کے واہ واہ کے نعرے لگا رہے تھے اور ہم حیران پھر ان صاحب نے ہماری طرف رخ کر کے کہا آپ کو آواز آرہی ہے میں نے سر ہلا دیا تو کہنے لگے آپ کی طرف سے کوئی رسپونس نہیں آیا .....میں کہا سچ کہوں تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا ...:LOL:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/جوش-کی-منافقت.14193/#post-1749644
 
Top