محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اب وہی بات ہو گئی کہ نماز بخشوانے گئے تھے روزے بھی گلے پڑے۔۔۔ ۔! میں نے شمشاد بھائی کی شکایت کی تھی تو اب وارث صاحب ہاتھ دھو کر میرے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔۔۔ !
ابھی ان سے جان چھوٹی نہ تھی کہ چھوٹے غالبؔ نے گردن ناپ لی

اب ذیشان کہے گا آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا

لیکن جو مرضی کر لو ذیشان ۔ نقار خانے میں طوطی کی کون سنتا ہے :p
 
شمشاد

لائبریرین
جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے اس دھاگے کو شروع ہوئے، اور کتنے پیغام ہو جائیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی۔۔۔۔! نہ لوگ یہاں آئیں گے نہ یہ لڑی آگے بڑھے گی۔ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔ :D
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب
محاوروں کی ایسی مار ماری ہے کہ صاحبِ دھاگہ کے دانت کھٹے ہو گئے
کہاں گم ہو ذیشان؟ (اب بندہ گدھے کا سینگ لکھتا اچھا تو نہیں لگتا نا)
 
محمداحمد

لائبریرین
آ جائیں گے ذیشان بھائی بھی ۔ ہم سب ہی خمِ زلفِ روز گار کے اسیروں میں شامل ہیں۔ مصروف ہوں گے۔
 
اگر مجھ پر اپنے منہ میاں مٹھو بننے کا الزام نہ لگے تو کہنے دیں کہ اپنی جان پر کھیل کر یہ دھاگہ پڑھا ہے۔

ویسے ایک پنتھ دو کاج کے مصداق پوچھتا چلوں کہ اعجاز صاحب یہ محاورے اور کہاوت میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

شارق بھائی خوش آمدید۔
 
الف عین

لائبریرین
اگر مجھ پر اپنے منہ میاں مٹھو بننے کا الزام نہ لگے تو کہنے دیں کہ اپنی جان پر کھیل کر یہ دھاگہ پڑھا ہے۔

ویسے ایک پنتھ دو کاج کے مصداق پوچھتا چلوں کہ اعجاز صاحب یہ محاورے اور کہاوت میں کیا فرق ہوتا ہے؟
ایک لفظ اور جوڑا جا سکتا ہے، ضرب المثل۔ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، فارسی۔ محاورہ، ہندی کہاوت، عربی ضرب المثل
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تھیلیاں بھی عجیب ہوتی ہیں کہ ہوتے تو اس میں چٹے بٹے ہیں لیکن باہر ہمیشہ بلی آتی ہے، اب اس بلی کے گلے میں کون گھنٹی باندھے، کچھ سجھائی نہیں دیتا۔
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب
محاوروں کی ایسی مار ماری ہے کہ صاحبِ دھاگہ کے دانت کھٹے ہو گئے
کہاں گم ہو ذیشان؟ (اب بندہ گدھے کا سینگ لکھتا اچھا تو نہیں لگتا نا)
بس چھوٹے غالب صاحب کچھ دنوں کے لئے نیٹ کی سہولت میسر نہیں تھی ۔۔۔ اسی لئے یہاں قدم رنجہ نہ فرما سکا۔۔۔ خیردیر آید درست آید کے مصداق اب آ ہی گیا ہوں ۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
یہ تھیلیاں بھی عجیب ہوتی ہیں کہ ہوتے تو اس میں چٹے بٹے ہیں لیکن باہر ہمیشہ بلی آتی ہے، اب اس بلی کے گلے میں کون گھنٹی باندھے، کچھ سجھائی نہیں دیتا۔
احمد بھائی میں تو بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے سے رہا ۔۔۔! اگر یہ کارِ خیر آپ اپنے دستِ مبارک سے فرما دیں تو بیچارے چوہوں کا بھی بھلا ہو جائے ۔۔۔!
 
برگ حنا

محفلین
ہم بھی " مان نہ مان میں تیرا مہمان " بن کر یہاں آگئے،اب جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے" ان بن بلائے مہمانوں کے ساتھ۔
ویسے ہم مہمان تھوڑی ہیں یہ تو ہماری اپنی محفل ہے بالکل اپنے گھر جیسی اور " اپنا گھر اپنی جنت" ہی تو ہوتا ہے سو اپنے گھر بن بلائے ہی آتے ہیں۔
 
Top