محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

آوازِ دوست

محفلین
بہت خوب! ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، ہم بھی خم ٹھوک کر میدان میں آ چُکے ہیں اور میدان بھی یہیں ہے اور گھوڑے بھی یہیں۔ لگتا ہے کسی نے اپنی شامت کو آواز دی ہے۔ جلد ہی پتا چل جائے کہ گا کہ کِس میں کتنا دم ہے پھر یہ تو اپنے بائیں ہاتھ کا کام ہے اگر دِن میں تارے نہ دِکھا دیے تو ہمارانام نہیں :) ارے آپ تو بُرا ہی مان گئے جناب غُصہ تھوک دیجیئے چلیں آپ کی ٹہل سیوا آج ہمارے ذمے۔ انسان کو بڑا بول نہیں بولنا چاہیے بھول ہو گئی ہم سے ایسے ہی بے پر کی اُڑا رہے تھے، اَب کیا ناک سے لکیریں نکلوائیں گے۔ بندے کو ایسا پتھردِل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا کل آپ کی بھی باری آ سکتی ہے، چار دِن کی زندگی میں یوں بات بے بات اُلجھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ آج ہیں کل نہیں ایسے قدم قدم پربات بے بات آپ کا پارہ چڑھتا رہا تو نصیبِ دُشمناں بیمار بھی پڑ سکتے ہیں آپ۔
 
آخری تدوین:

نجف ناجی

محفلین
بہت خوب! ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، ہم بھی خم ٹھوک کر میدان میں آ چُکے ہیں اور میدان بھی یہیں ہے اور گھوڑے بھی یہیں۔ لگتا ہے کسی نے اپنی شامت کو آواز دی ہے۔ جلد ہی پتا چل جائے کہ گا کہ کِس میں کتنا دم ہے پھر یہ تو اپنے بائیں ہاتھ کا کام ہے اگر دِن میں تارے نہ دِکھا دیے تو ہمارانام نہیں :) ارے آپ تو بُرا ہی مان گئے جناب غُصہ تھوک دیجیئے چلیں آپ کی ٹہل سیوا آج ہمارے ذمے۔ انسان کو بڑا بول نہیں بولنا چاہیے بھول ہو گئی ہم سے ایسے ہی بے پر کی اُڑا رہے تھے، اَب کیا ناک سے لکیریں نکلوائیں گے۔ بندے کو ایسا پتھردِل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا کل آپ کی بھی باری آ سکتی ہے، چار دِن کی زندگی میں یوں بات بے بات اُلجھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ آج ہیں کل نہیں ایسے قدم قدم پر آپ کا پارہ چڑھتا رہا تو نصیبِ دُشمناں بیمار بھی پڑ سکتے ہیں آپ۔
تعریف کے لیے الفاط کہاں سے لاوں۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب! ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، ہم بھی خم ٹھوک کر میدان میں آ چُکے ہیں اور میدان بھی یہیں ہے اور گھوڑے بھی یہیں۔ لگتا ہے کسی نے اپنی شامت کو آواز دی ہے۔ جلد ہی پتا چل جائے کہ گا کہ کِس میں کتنا دم ہے پھر یہ تو اپنے بائیں ہاتھ کا کام ہے اگر دِن میں تارے نہ دِکھا دیے تو ہمارانام نہیں :) ارے آپ تو بُرا ہی مان گئے جناب غُصہ تھوک دیجیئے چلیں آپ کی ٹہل سیوا آج ہمارے ذمے۔ انسان کو بڑا بول نہیں بولنا چاہیے بھول ہو گئی ہم سے ایسے ہی بے پر کی اُڑا رہے تھے، اَب کیا ناک سے لکیریں نکلوائیں گے۔ بندے کو ایسا پتھردِل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا کل آپ کی بھی باری آ سکتی ہے، چار دِن کی زندگی میں یوں بات بے بات اُلجھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ آج ہیں کل نہیں ایسے قدم قدم پربات بے بات آپ کا پارہ چڑھتا رہا تو نصیبِ دُشمناں بیمار بھی پڑ سکتے ہیں آپ۔
چشمِ ماروشن و دلِ ما شاد ۔۔۔!
 
پے در پے آپ کے جملوں نے تو محاوروں کا رنگ یوں پکڑا جیسے خربوزہ ، خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے۔ خدارا یوں تو نہ کیجئے کسی اور کا بھی محاوراتی دال دلیہ چلنے دیجئے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب! ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، ہم بھی خم ٹھوک کر میدان میں آ چُکے ہیں اور میدان بھی یہیں ہے اور گھوڑے بھی یہیں۔ لگتا ہے کسی نے اپنی شامت کو آواز دی ہے۔ جلد ہی پتا چل جائے کہ گا کہ کِس میں کتنا دم ہے پھر یہ تو اپنے بائیں ہاتھ کا کام ہے اگر دِن میں تارے نہ دِکھا دیے تو ہمارانام نہیں :) ارے آپ تو بُرا ہی مان گئے جناب غُصہ تھوک دیجیئے چلیں آپ کی ٹہل سیوا آج ہمارے ذمے۔ انسان کو بڑا بول نہیں بولنا چاہیے بھول ہو گئی ہم سے ایسے ہی بے پر کی اُڑا رہے تھے، اَب کیا ناک سے لکیریں نکلوائیں گے۔ بندے کو ایسا پتھردِل بھی نہیں ہونا چاہیے۔ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا کل آپ کی بھی باری آ سکتی ہے، چار دِن کی زندگی میں یوں بات بے بات اُلجھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ آج ہیں کل نہیں ایسے قدم قدم پربات بے بات آپ کا پارہ چڑھتا رہا تو نصیبِ دُشمناں بیمار بھی پڑ سکتے ہیں آپ۔
ہاتھ کنگن آرسی کو کیا۔۔۔ میاں پوت کے پاؤں تو پالنے سے نظر آتے ہیں مگر ادیب کے پاؤں محاروں میں۔۔۔اب یہ بتائیں کہ یہ گنگا الٹی بہی کہ سیدھی۔۔۔ اور فصل درانتی سے کٹی یا قینچی سے۔۔۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
میں وہاں نہین لکھ سکتا تھا :)
ہاتھ کنگن آرسی کو کیا۔۔۔ میاں پوت کے پاؤں تو پالنے سے نظر آتے ہیں مگر ادیب کے پاؤں محاروں میں۔۔۔اب یہ بتائیں کہ یہ گنگا الٹی بہی کہ سیدھی۔۔۔ اور فصل درانتی سے کٹی یا قینچی سے۔۔۔۔
بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا
 
آوازِ دوست

محفلین
سب دوستوں کا پذیرائی کے لیے شُکریہ۔ آپ کے ساتھ متواتر گپ شپ میں اچھا وقت گزر رہا تھا مگر دُنیا کے جھمیلے ہمیں تقسیم کیے رکھتے ہیں سو کُچھ کام دھندے نمٹا کر پھر آپ کی باتوں کا لُطف لیتے ہیں۔ اپنا بہت سا خیال رکھیئے گا :)
 
Top