تعارف مجھے کہتے ہیں

عثمان

محفلین
شکریہ بھائی !
حوصلہ افزائی کا میں نے اس محفل میں کافی لوگوں کو دیکھا کہ وہ مذہبی معلومات اچھے اور اخلاقی انداز سے لوگوں تک پہنچاتے ہیں پر میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس محفل میں کچھ یہودی طبع لوگ بھی موجود ہیں جو بار بار ایک ہی بات کرتے ہیں اس محفل کو بدنام کرنے کے لیے کہ اس محفل کا کسی مذہب یا دین کہ ساتھ کوئی تعلق نہیں
یہودی طبع کیا ہوتا ہے ؟
 
ماریہ تکی

محفلین
مجھے شک ہے کہ آپ کا تعارف پڑھ کر کوئی عیسائی یا یہودی بھاگ نہ جائے۔
بھائی بھاگے گا نہیں میری املا کی غلطیاں ضرور درست کرے گا ۔۔ اور نجھ سے بار بار یہ بھی کہے گا کہ مذہب کی باتیں کرنا یہاں درست نہیں جبکہ مجھے یہ نہیں بتا ئے گا کہ میں نے ابھی تک مذہب کی بات کی کہاں ہے ۔۔
 
تو جو یہ کہتا ہے وہ یہودی ہوتا ہے ؟
آپ تو ماریہ بے تکی ثابت ہو رہی ہیں۔
 
زیک

مسافر
خوش آمدید ماریہ! امیدہے آپ کا یہاں اچھا وقت گزرے گا۔

پلیز "یہودی" کو گالی کے طور پر استعمال نہ کریں۔ مجھے اس سے دکھ ہوتا ہے کہ میرے بہترین دوست یہودی ہیں۔
 
ماریہ تکی

محفلین
دیکھئے محترمہ، کسی جگہ جا کر اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے ماحول کو سمجھا جاتا ہے۔ آپ ذرا مذہبی اور سیاسی دھاگے جا کر دیکھئے کہ کیا ہوتا ہے۔ کل ہی محفل کے ایک رکن نے دوسرے رکن کو گالی بھی دی اور قتل کی دھمکی بھی۔ آپ سے پہلے بھی یہاں بڑے جغادری مذہب کے نام لیوا آئے۔ یہودی والی بات میں اگنور کر رہا ہوں کہ آپ سے میری ذاتی کوئی لڑائی نہیں ہے اور آپ اگر یہاں اردو کی ترویج کے لئے آئی ہیں تو سو بسم اللہ۔ ورنہ یہاں آپ کو بہت مایوسی ہوگی :)
جناب یہ علم سے نا واقفیت کا نتیجہ ہے اور میں اس کی قائل نہیں
ویسے بھی دھمکی والوں کے کے لیے بھی ہمارے پاس علاج موجود ہیں ۔جو دھمکیاں دیتے ہیں ان کے پاس دلیل نہیں ہوتی اور جن کے پاس دلیل ہوتی ہے وہ دھمکیاں نہیں دیتے ۔۔۔ اگے آپ کافی سمجھ دار ہیں بات کو سمجھ ہی گئے ہونگے ۔۔ اور ہا ں پہلے بات کو دیکھو اس کو پرکھو پسند نا آئے دلیل مانگو پھر بھی اگر پسند نہ آئے تو اس کو ایسی باتیں کرو جو آپ نے شروع میں میرے تعارف کے بعد کی جس کو میں نظر انداز کیا بعد میں اپ نے قوائد بتا دیئے ۔۔۔ خیر میری آپ سے کو ئی زاتی لڑائی نہیں اگر تو آپ مسلمان ہیں پھر آپ میرے بھائی ہیں اور میں مسلمان بھائیوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بناتی
 
قیصرانی

لائبریرین

ماشاء اللہ۔ آپ کی کوئی قریبی رشتہ دار ہوں جن کا نام امِ نورالعین ہو؟
 
ماریہ تکی

محفلین
کمنٹس پڑھ چکا ہوں۔ اب آپ فرمائیے کہ املا کی غلطی پکڑنے والا یہودی کیوں ہوتا ہے ؟
جناب میں نے کسی کو یہودی نہیں کہا یہ الزام ہے اس سے بعض ہی رہیں خیر میں نے یہودی طبع مطلب یہودی صفت کہا ہے ۔ ایسا کہنے سے کوئی یہودی نہیں ہو جاتا بلکہ اسے چاہیے کہ اپنی اس صفت کو درست سمت لے جائے ورنہ ہم تو اس کے جواب دے نہیں اس کی مرضی وہ جس پر خوش ہے
 
ماریہ تکی

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
اچھی بات اسلیے کافی خوش خوش دیکھائی دیتے ہو
وایسے یہ میرا پیج ہے https://www.facebook.com/mariatki123 لائق بیشک نہ کرنا ۔ اس کا کبھی مطالعہ کر لینا اپ کو اندازہ ہو جائے گا ۔گروپ بھی ہیں
دیکھئے محترمہ۔ محفل پر ہم اردو کی وجہ سے آتے ہیں۔ جب آپ اردو کی ترویج کے لئے کام کریں گی تو ہمیں ساتھ پائیں گی۔ باقی مجھے اراکین کے فیس بک پیجز وغیرہ جاننے کا کوئی شوق نہیں کہ اردو زبان سے متعلق میرا شوق یہیں پورا ہوتا ہے
 
او ہو کس سر پھرے سے میرا واسطہ پڑھ گیا ۔ بھائی بلکل ٹھیک کہا تم صرف اپنا شوق پورا کرو اور مجے معاف کر دو ۔۔۔ تم واقع ہی بہت بڑے فلاسفر ہو ۔جس کی سوئی جہاں اٹکی رہتی وہیں ہی رہتی ہے ۔اب میرا بہت سر درد ہو رہا ہے ۔ اگے اس محفل کے قوائد کا بھی مشاہدہ کروں گی اخر کونسے ایسے قوائد ہیں جو کسی فرد کو سرپھرا فلاسفر بھی بنا دیتے ہیں
 
یا تو آپ اس بات کو قبول کیجئے کہ آپ کو تم کہہ کر مخاطب کیا جائے یا پھر آپ دوسروں کو آپ کہنے کی عادت ڈالئے
 
نایاب

لائبریرین
محترم ماریہ تکی بہنا ۔۔۔۔۔کیا اک مبلغ اس طرح سے الزام تراشی اور تہمت بازی کرتے اپنی تبلیغ و تدریس کو آگے بڑھاتے فرد کی اصلاح کرتا ہے ۔؟؟
آپ جس دین کی سفیر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ کیا اس دین کے لانے والے نے بھی ایسے ہی تبلیغ و تدریس کی تھی ۔۔۔۔؟
 
بھائی بھاگے گا نہیں میری املا کی غلطیاں ضرور درست کرے گا ۔۔ اور نجھ سے بار بار یہ بھی کہے گا کہ مذہب کی باتیں کرنا یہاں درست نہیں جبکہ مجھے یہ نہیں بتا ئے گا کہ میں نے ابھی تک مذہب کی بات کی کہاں ہے ۔۔
محترمہ ماریہ صاحبہ! آپ مذہب کی بات بھی ضرور کریں اور اپنا نکتہ نظر بھی بیان کریں۔ اتفاق اور اختلاف کا حق ہر ایک کو حاصل ہے مگر اسے عناد نہ بننے دیجیے۔ صبروتحمل کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیجیے۔
اور اگر کوئی آپ کی املا کی غلطی درست کرتا ہے وہ آپ کا مخالف نہیں، خیرخواہ ہے، اس بات کو سمجھیے۔ بہتر ابلاغ کے لیے زبان کا درست استعمال بھی ضروری ہے۔ موقع غنیمت جانیے اور اس سے فائدہ اٹھائیے۔
 
وقت کا ضیاع ہے حضرت۔ کچھ دن قبل ام نورالعین بھی عین اسی منشور کے تحت تشریف لائی تھیں اور یہ محترمہ بھی عین اسی ایجنڈے پر کام کرنے آئی ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے شروع میں ہی مشورہ دے دیا تھا کہ مذہب کو الگ رکھ کر آئیے کہ یہاں ہم نماز باجماعت نہیں کرا رہے ہوتے۔ ویسے آپ نے اگر ان کی تحریر کو غور سے دیکھا ہو تو آپ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ پرانے ہی چہرے ہیں جنہوں نے محض نام بدلا ہوا ہے :)
قیصرانی بھائی! آپ کو نئے چہروں پر پرانے کا گمان کیوں گزرتا ہے؟
شائد آپ کسی کو مِس کرتے ہیں تو دوسرے کو وہی سمجھ کر دل کو تسلی دیتے ہیں۔
 
Top