تعارف مجھے کہتے ہیں

ماریہ تکی

محفلین
ماریہ تکی
میرا تعلق لاہور سے ہے
اس کے ساتھ مدرسے میں اسلامیات کا درس دیتی ہوں اور ساتھ میں ختم نبوت پر گہری نظر کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس عقیدے کی شناخت متوجہ کروانا بھی میرے اہم فرائض میں شامل ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ۔ آپ کو بھی خوش آمدیدمحفل پر
ویسے مطلع کر رہا ہوں کہ یہ اردو کی محفل ہے جہاں مذہب کو آپ ایک طرف رکھ کر تشریف لائیے تو آپ کے اور ہمارے، سب کے لئے بہتر رہے گا
 
شمشاد

لائبریرین
کیا اتفاق ہے، میں ایک سند کی تلاش میں تھا۔ شاید آپ مدد کر سکیں۔

أخبرني محمد بن المؤمل بن الحسن ، ثنا الفضل بن محمد الشعراني ، ثنا نعيم بن حماد ، ثنا بقية بن الوليد ، عن يزيد بن عبد الله الجهمي ، عن أنس بن مالك رضي الله عنه ، قال : دخلت على عائشة رضي الله عنها ورجل معها ، فقال الرجل : يا أم المؤمنين حدثينا حديثا عن الزلزلة ، فأعرضت عنه بوجهها ، قال أنس : فقلت لها : حدثينا يا أم المؤمنين عن الزلزلة ، فقالت : « يا أنس إن حدثتك عنها عشت حزينا ، وبعثت حين تبعث وذلك الحزن في قلبك » فقلت : يا أماه حدثينا ، فقالت : « إن المرأة إذا خلعت ثيابها في غير بيت زوجها هتكت ما بينها وبين الله عز وجل من حجاب ، وإن تطيبت لغير زوجها كان عليها نارا وشنارا (1) ، فإذا استحلوا الزنا وشربوا الخمور بعد هذا وضربوا المعازف غار الله في سمائه ، فقال للأرض : تزلزلي بهم ، فإن تابوا ونزعوا وإلا هدمها عليهم » فقال أنس : عقوبة لهم ؟ قالت : « رحمة وبركة وموعظة للمؤمنين ، ونكالا وسخطة (2) وعذابا للكافرين » قال أنس : « فما سمعت بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا أنا أشد به فرحا مني بهذا الحديث ، بل أعيش فرحا وأبعث حين أبعث وذلك الفرح في قلبي - أو قال : في نفسي - » « هذا حديث صحيح على شرط مسلم ، ولم يخرجاه » (المستدرك للحاكم)

کسی نے اس کا ترجمہ ایسے کیا ہوا ہے :
-----------------------------------------------------------
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے کسی نے پوچھا، زلزلے کیوں آتے ہیں؟

ارشاد فرمایا کہ :

جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں، جب عورتیں غیر محرم مردوں کے سامنے ننگی ہونے میں جھجک محسوس نہ کریں، یعنی زنا عام ہو جائے۔ جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلہ کی توقع رکھنا۔"
--------------------------------------------------------------

پہلی بات یہ کہ کیا یہ صحیح ترجمہ ہے؟
دوسری بات یہ کہ کیا یہ صحیح سند یا صحیح حوالہ ہے؟

اگر آپ کے علم میں ہے تو میری مدد کر دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پسِ نوشت: محفل کے قواعد یہ رہے
  • ارکان ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو۔
  • کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔
  • اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔
  • تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دھیان میں رکھیں۔
  • ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو، کو محفل میں ارسال مت کریں۔
  • ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، کو ارسال مت کریں۔
  • اردو محفل کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہے۔ یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔
  • چونکہ اردو محفل پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو محفل کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
  • کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔
  • بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
  • ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس محفل کے شایانِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے، انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔
  • براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔
  • اردو ویب کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظم اعلی نبیل، آصف یا زکریا کو اس سے آگاہ کریں۔ (اس وقت ناظم اعلیٰ میں محمد وارث، نبیل اور ابن سعید کے نام شامل ہیں)
  • اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیہ کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ دو ہفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
 
کیا اتفاق ہے، میں ایک سند کی تلاش میں تھا۔ شاید آپ مدد کر سکیں۔

أخبرني محمد بن المؤمل بن الحسن ، ثنا الفضل بن محمد الشعراني ، ثنا نعيم بن حماد ، ثنا بقية بن الوليد ، عن يزيد بن عبد الله الجهمي ، عن أنس بن مالك رضي الله عنه ، قال : دخلت على عائشة رضي الله عنها ورجل معها ، فقال الرجل : يا أم المؤمنين حدثينا حديثا عن الزلزلة ، فأعرضت عنه بوجهها ، قال أنس : فقلت لها : حدثينا يا أم المؤمنين عن الزلزلة ، فقالت : « يا أنس إن حدثتك عنها عشت حزينا ، وبعثت حين تبعث وذلك الحزن في قلبك » فقلت : يا أماه حدثينا ، فقالت : « إن المرأة إذا خلعت ثيابها في غير بيت زوجها هتكت ما بينها وبين الله عز وجل من حجاب ، وإن تطيبت لغير زوجها كان عليها نارا وشنارا (1) ، فإذا استحلوا الزنا وشربوا الخمور بعد هذا وضربوا المعازف غار الله في سمائه ، فقال للأرض : تزلزلي بهم ، فإن تابوا ونزعوا وإلا هدمها عليهم » فقال أنس : عقوبة لهم ؟ قالت : « رحمة وبركة وموعظة للمؤمنين ، ونكالا وسخطة (2) وعذابا للكافرين » قال أنس : « فما سمعت بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثا أنا أشد به فرحا مني بهذا الحديث ، بل أعيش فرحا وأبعث حين أبعث وذلك الفرح في قلبي - أو قال : في نفسي - » « هذا حديث صحيح على شرط مسلم ، ولم يخرجاه » (المستدرك للحاكم)

کسی نے اس کا ترجمہ ایسے کیا ہوا ہے :
-----------------------------------------------------------
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے کسی نے پوچھا، زلزلے کیوں آتے ہیں؟

ارشاد فرمایا کہ :

جب عورتیں غیر مردوں کے لیے خوشبو استعمال کریں، جب عورتیں غیر محرم مردوں کے سامنے ننگی ہونے میں جھجک محسوس نہ کریں، یعنی زنا عام ہو جائے۔ جب شراب اور موسیقی عام ہو جائے تو زلزلہ کی توقع رکھنا۔"
--------------------------------------------------------------

پہلی بات یہ کہ کیا یہ صحیح ترجمہ ہے؟
دوسری بات یہ کہ کیا یہ صحیح سند یا صحیح حوالہ ہے؟

اگر آپ کے علم میں ہے تو میری مدد کر دیں۔

اگر یہ درست ہے تو پاکستان کے شمالی علاقوں اور اسلام اباد میں زلزلوں کی وجہ سمجھ اتی ہے
 
یعنی جو مانے، اس پر سختی اور جو نہ مانے، وہ معاف؟
انڈونیشیاء اور ملائیشیاء میں زلزلوں کی کثرت کی "اسلامی" وجہ پر روشنی ڈالئے :)

ملائشیا میں تو کثرت نہیں ہے
البتہ اپ اگر انڈونیشا کا ایک چکر لگالیں تو پھر زلزلوں کے بھی قائل ہوجائیں گے
 
جرمنی سے مجھے یاد ایا۔ ایک جگہ گھومتے ہوئے یہ دیکھا
photo.JPG
 
Top