میرا نام سحرش منیر ہے۔ میں ایک ویبسائیٹ ڈیزائنر ہوں۔ حا ہی میں نے اپنی انمول آئیڈیاز کے نام سے ایک ویبسائیٹ بنائی ہے۔ اس ویبسائیٹ میں آپ اردو شاعری، اقوال زریں اور مہندی ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں۔ میری آپ سب قارئین سے درخواست ہے کہ آپ میری ویبسائیٹ کو دیکھیں اور اپنی قیمتی رائے دیں تاکہ ہم اسکو مزید کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔ مجھے آپکی رائے کا انتظار رہے گا۔ ویبسائیٹ کا لنک درج ذیل ہے Anmolideas
سحرش منیر آپ کی ویب سائٹ دیکھی۔ اچھی لگی، بلکہ رشک آیا۔ اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتے ہیں۔ اردو محفل پر اردو رسم الخط یعنی یونیکوڈ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے بہت سے ممبران جتن کرتے ہیں۔ آپ بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیے اور اپنی اس خوبصورت ویب سائیٹ پر نستعلیق اردو کو استعمال کرتے ہوئے اردو کی ترویج کے جہاد میں حصہ دار بن جائیے۔ تصویروں میں اردو فانٹ استعمال کرنا بھی خوب ہے لیکن یونیکوڈ اردو میں اقوالِ زریں اور اردو کے خوبصورت اشعار لکھیے۔ اسے ایک چیلنج کے طور پر لیجیے۔ آپ کرسکتی ہیں۔ جزاک اللہ خیرا!
سحرش صاحبہ اردو محفل فورم میں خوش آمدید آپ اردو محفل کے لیے اپنی خدمت پیش کر کے اردو زبان کی تدریس و تجوید میں اپنا حصہ ضرور شامل فرمائیں۔آپ جیسے باصلاحیت نوجوان اردو زبان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان شاء اللہ ویب سائیٹ دیکھ کر فیڈ بیک دیں گے. اردو محفل میں خوش آمدید،دعا ہے کہ اللہ آپ کو ترقیاں اور کامیابیاں عطا کرے.
آپکی ویبسائیٹ بالکل سادہ سی بنی ہے میں اسکو کسٹومائزیشن کر سکتا ہوں اور مجھے لگتا ہے آپکی ویبسائیٹ کو کسٹومائزیشن کی ضرورت بھی ہے ۔ مینیو بار بالکل سادہ ہے اس کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے آپ پتہ نہیں کونسا تھیم استعمال کر رہی ہیں میں ورڈپریس کے کچھ تھیمز استعمال کر چکا ہوں جو بالکل فری ہیں اور فلی کسٹومائزایبل ہیں اس کے علاوہ پوسٹنگ سیکشن بھی سادہ سا ہے جو زیادہ اچھا نہیں لگ رہا ریسنٹ پوسٹس والا سیکشن بھی ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے سائیڈ بار میں کچھ اور چیزیں بھی لگ سکتی ہیں جو آپکی سائیٹ کو اور زیادہ شاندار بنا دیں گیں اس کے علاوہ آپ پوسٹس کی تصاویر جو آپ نے فیچرڈ امیج کے چور پر لگائی ہیں ان کا سائز بھی ٹھیک نہیں جو اس طرح بالکل بھی اچھا نہیں لگتا اور بھی کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں امید ہے آپکو میری کوئی بات بری نہیں لگے گی میرا اتنا زیادہ تجربہ نہیں ہے لیکن جو تھوڑا بہت جانتا تھا یا ایسے سمجھیں جو مجھے اچھا لگتا تھا اور میں سمجھتا ہوں سب کو اچھا لگنا چاہیئے بتا دیا یہ سب کرنے سے آپکی سائیٹ پر کشش لگے گی
اس کے علاوہ سنگل پوسٹ میں کمنٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے ورڈ پریس میں سوشل میڈیا شیئر کیلئے بہت سے پلگ ان ہیں جو آپ استعمال کر سکتی ہیں