تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

مغزل

محفلین
بہت خوب مغل صاحب، بہت اچھا مشورہ ہے، کھیل ہی کھیل میں 'نوک جھونک' کے نام سے دھاگہ کھولتا ہوں۔
ویسے اعتراز نہیں اعتراض ہوتا ہے۔


جی بہت شکریہ ۔۔ شمشاد صاحب۔
مجھے یقیناً اس بات کا علم ہے کہ اعتراز نہیں اعتراض ہوتا ہے ۔۔ یہ محض عجلت روی کا شاخسانہ ہے۔۔۔
ویسےایک بار پھر بہت شکریہ۔
 

زینب

محفلین
دراصل ہماری ننھی منی سی دوست زینب اتنا بولتی ہے کہ ہمیں موقع ہی نہیں ملتا۔۔ کچھ کہنے کا۔۔۔
اس لیے ہم منظر سے غائب ہوگئے۔۔۔۔ اب اس دھاگے کی جان چھوڑیئے ۔۔۔ باتیں بگھارنے کے شوقین خواتین و حضرات سے گزارش ہے۔۔۔
ایک اور دھاگہ بنام " نوک جھونک‌" بنالیں۔۔۔ وہاں بادام کا ذکر کیجئے یا اخروٹ کا۔۔۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔۔۔۔

میں بھی حاضر ہوجائو ں گا۔۔۔

آپ دوسرے لفظوں میں مجھے چپ چااااااااااپ ہو جانے کو کہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟:(:(:(

ویسے یہاں اس ٹاپک پے آپ کو باداموں کے زکر پے احتراض کیوں ہے۔۔۔۔؟کیا آپ کو بادام پسند نہیں۔۔۔۔؟کیا اپ کی کوئی بری یاد جڑی ہے باداموں‌کے زکر سے؟یا اپ کو کوئی بھولا بسرا یاد اتا ہے باداموں کے نام سے۔۔۔۔۔۔تفصیلی روشنی ڈالیں۔۔۔۔۔(لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کارآمد نہیں ہو گا)
 

مغزل

محفلین
آپ دوسرے لفظوں میں مجھے چپ چااااااااااپ ہو جانے کو کہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟:(:(:(

ویسے یہاں اس ٹاپک پے آپ کو باداموں کے زکر پے احتراض کیوں ہے۔۔۔۔؟کیا آپ کو بادام پسند نہیں۔۔۔۔؟کیا اپ کی کوئی بری یاد جڑی ہے باداموں‌کے زکر سے؟یا اپ کو کوئی بھولا بسرا یاد اتا ہے باداموں کے نام سے۔۔۔۔۔۔تفصیلی روشنی ڈالیں۔۔۔۔۔(لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کارآمد نہیں ہو گا)



لو جی زینی تو کٹ کھنی بلی بن گئی ہیں۔۔۔۔ توبہ توبہ۔۔۔ بزرگوں کو اس طرح‌شرمندہ کیا جاتا ہے کیا۔۔۔۔ جائو ہم نہیں بولتے۔۔
 

زینب

محفلین
آفففففففففففففف سوری مجھے کیا پتا آپ بزرگ ہو۔۔۔۔آپ نے کہیں بھی اپنی عمر کا زکر نہیں کیا ورنہ میں آپ کی بزرگی کا لحاظ کرتے ہوئے آپ کہ جوانی کے بھولے ہوئے قصے ہر گز یاد نا دلاتی
 

مغزل

محفلین
کچھ مزید ( ایک دوسرے فورم سے ) ۔۔۔۔۔

محترم محبین و مکرمینِ انجمن
آداب اور السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاۃ

مجھے آج اس بزم میں محض 5 عشری ساعتیں ہی گزری ہیں ، مگر احباب کی جانب سے تہنیتی برقی مکتوب (ای میل)سے میری حالت “ ناطقہ سر بہ گریباں اور خامہ انگشت بہ دنداں “ والی ہے۔ میں احباب کا ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے اتنے کم وقت میں مجھے شرفِ محبت بخشا۔۔۔۔ بہر کیف مدعا بتصریفِ وقت یہ کہ مجھے اپنے حوالے سے احبا ب کو اس گوشے میں کچھ عرض کرنا ہے۔۔۔ تو شروع کرتے ہیں۔
بندہ ناچیز کا نام محمد محمود مغل ہے اور قلمی نام “ م۔م۔مغل “ ہے ، 12 نومبر 1979 بروز پیر اس دنیائے فانی میں آنکھ کھولی۔ میرے کا ننھیال “بنارس“ (مشترکہ ہندوستان) اور ددھیال“بانس بریلی“(مشترکہ ہندوستان) سے ہے۔۔ آباء اجداد منگولیہ سے چلے تھے اور گھوڑے کے سموں سے زمین کو روندتے پھاندتے ہندوستان آ رکےاور صدیوں حکمرانی کے مزے لوٹے ، کئی نے رعایا کو رعیا کیا اور کئی نے راعی۔۔ 12 مئی 1857 میں اپنے انجام سے دوچار ہوئے۔ میرے دادا حیات محمد مغل برطانوی سپاہ کے اسلحہ خانے میں اسلحہ سازی سے وابستہ تھے۔دادی حضور کی ناسازیءطبع کی وجہ کر محکمانہ رخصت لے کر پرفضا مقام (موجودہ سرحدی علاقے ایبٹ آباد میں“پنج گرایاں“ (پانچ گاﺅں) میں ٹھہرے اسی دوران غدر کہیئے یا تقسیم بہرحال پاکستان کا وجود بھی ممکن ہوگیا اسی دوران میری دادی صاحبہ دنیائے فانی کو آخری سلام کہہ کر رخصت ہوئیں۔۔ دادا بھی دل برداشتہ دادی کے فوراً بعد ہی میرے تایا ، والد اور دو چچاﺅں سمیت دو پھپھیاں روتے چھوڑ کر رخصت ہوئے۔۔ قریبا 22 سال کی وہاں سکونت کا صلہ زبان کی تبدیلی کی صورت ملا ، یعنی اردو سے ہندکو اور پشتو۔۔ خیر والدین کا عقدکراچی میں ہوا والد یہاں بسلسلہ روزگار آئے تھے۔۔اور پھر ہم آئے۔۔۔ 6 سال کی عمر میں قرآن ناظرہ کا شرف حاصل ہوا عصری تعلیم جاری رہی 13 برس کی عمر میں قرآن حفظ کے لیئے داخلِ مدرسہ (مبارک مسجد گزری کراچی) ہوئے حفظ کے بعد میٹرک اور پر FSc انجینیرنگ اور پھر بی اے (فائن آرٹس)۔۔ تعلیمی سلسلہ کے ساتھ ہی بارہ برس کی عمر سے ہی روزگار کا بوجھ بھی ساتھ رہا۔۔ شروع شروع میں کتابت۔ پھر مصوری (اشتہاری)۔۔۔۔ سلسلہ آگے بڑھتا چلا گیا۔۔۔اب ایک اشتہاری محکمہ میں بطور ہدایتکار (آرٹ ڈائریکٹر) اور “مصور“ ہوں۔۔۔شاعری کا عارضہ بچپن میں قتیل شفائی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشستوں سے لاحق ہوا اور اس کا اظہار کوئی 1998 سے ہوا۔۔ پہلا شعر جو مجھے یاد ہے کچھ یوں تھا
اوروں کو سنانے سے کسک اور بڑھے گی
کیا تم بھی مرے غم کی کہانی نہ سنو گے
مشق جاری ہے نہ شاعر ہونے کا زعم ہے نہ ہی کسی سے مقابلہ، تین برس قبل پہلا افسانہ بعنوان “جرس“ لکھا اور تنقیدی نشست میں کامیابی سے ہمکنار ہوکر۔۔ افسانہ باقائدہ لکھنا شروع کردیا، مصوری کی باقائدہ سیکھی نہیں۔۔ مگر میرے ہمدم اور دوست وسیم احمد (شی میگزین کے ہیڈ) سے بنیادی تیکنیک سے شناسائی حاصل کی اور 2001 میں صادقین ایوارڈ میں خطاطی میں پہلا اور مصورانہ آہنگ میں تیسرا کل پاکستان تمغہ حاصل کیا۔۔ کالم نگاری بھی تقریبا تین سال سے جاری ہے کراچی کے روزناموں میں بہت کم مگر کینیڈا کے “کارواں“ میں باقائدگی سے ہفتہ وار کالم کا سلسلہ جاری ہے۔۔ فنِ بت سازی (اسکلپچر) سے تھوڑی بہت شد بد ہے۔۔فارغ وقتوں میں ٹھٹھول کر لیتا ہوں۔ لیاقت علی عاصم، عزم بہزاد، اعجاز رحمانی ، جاذب قریشی، اقبال خاور، سرورجاوید، صادق مدہوش،احمد صغیر صدیقی، ہمسایہ ملک بھارت کے بیکل اتساہی، منور رانا، ڈاکڑنزہت انجم، سمیت سیکڑوں زعمائے ادب کے ساتھ شرفِ مجلس حاصل ہے۔ دوستوں میں اختر عبدالرزاق، توقیر تقی،شبیر نازش اور عزیز مرزا شامل ہیں۔انٹر نیٹ پر تیرہ برس سے کما کھا رہا ہوں۔ بیسیوں ادبی سائٹس اور فورم سے منسلک ہوں کئی فورم پر موڈریٹر ہوں اپنی ادبی تنظیم “ سخن دوستاں“ کا بھی ایک فورم چلا رہا ہوں۔ امید ہے آپ احباب میری یہاں موجودگی کا خیر مقدم فرمائیں گے۔ اور حوصلہ بڑھائیں گے۔۔ آپ کی گراں قدر آراءکا انتظار رہے گا۔
نیاز مشرب
کوہساروں کی وادی ایبٹ آباد سے ہجرتی ، شہرِ عروساں “ کلاچی“ کا اسیر
محمد محمود مغل
 

خاورچودھری

محفلین
محمود مغل خوب
یقینا آصف ثاقب(بوئی۔ہزارہ) سلطان سکون(ایبٹ‌آباد) صوفی عبدالرشید،احمدحسین مجاہد،عامر سہیل،واحدسراج اور پروفیسر ہارون الرشید(ایبٹ آباد) کے ناموں اور کاموں سے واقف ہوں گے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اوروں کو سنانے سے کسک اور بڑھے گی
کیا تم بھی مرے غم کی کہانی نہ سنو گے

ارے واہ۔۔۔ مغل صاحب کیا بات ہے۔۔۔ کیا شعر کہا ہے کہ ہم کو لگتا ہے آپ بھی اسلحہ سازی سے ہی وابستہ ہیں! :grin:
 

فاروقی

معطل
م. . م مغل صاحب . . .خ . .خ . . خوش . .آم. . دید. . .
بھئی آپ کا رعب ہی اتنا پڑگیا ہے. . . کہ الفاظ ہماری زبان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں . .
کیا یہ تمام کام آپ اکیلے کہ ہیں . . . اگر ہاں. . . تو میں دانتوں سے انگلیاں کاٹ کھاوں گا. . .یہ نہیں پتا وہ آپ کی ہوں گی یا احقر کی. ..

خدا کی پناہ. . .اور عالم پناہ. . .سابقہ ہوئی تمام کوتاہیوں کی تلافی کے لیے . . . آپ کا دامن پھاڑتا. . م . . .م . . میرا مطبل ہے پکڑتا ہوں . .
امید کرتا ہوں ابھی اور کی "چاند" چڑایئں گے . .
اجازت دیتا ہوں . . . یار زندہ صحبت باقی
 
Top