تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

مغزل

محفلین
udrubh10.gif

udrubh11.gif

udrubh12.gif

’’ اور یہ ربط بھی ملاحظہ کیجئے ‘‘
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید م م مغل۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل پر اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 
نبیل

تکنیکی معاون
م-م-مغل صاحب، محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو ہماری اردو زبان کی ترویج کی کاوشیں پسند آئیں گی اور یہاں کا ماحول بھی آپ کو اچھا لگے گا اور آپ اس محفل کو اسی طرح رونق بخشتے رہیں گے۔
 
مغزل

محفلین
محفل پر خوش آمدید م م مغل۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل پر اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا

محترم "قیصرانی" صاحب
آداب۔
بہت شکریہ ۔۔ انشاء اللہ مجھے آپ ایسے احباب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔
اپ کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔آپ کی بزم کا تعارف مجھ ناچیز کی سائٹ‌پر موجود ہے ۔۔
آپ سے گزارش ہے کہ تشریف لائیے۔۔۔ اور اس ضمن میں مزید معلومات کا تبادلہ فرمائیں۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 
جیہ

لائبریرین
مغل صاحب محفل پر خوش آمدید

آپ کو غالب پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
مغزل

محفلین
م-م-مغل صاحب، محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو ہماری اردو زبان کی ترویج کی کاوشیں پسند آئیں گی اور یہاں کا ماحول بھی آپ کو اچھا لگے گا اور آپ اس محفل کو اسی طرح رونق بخشتے رہیں گے۔

پیارے صاحب
آداب
بہت شکریہ ، مجھے آپ کا یہ سلسلہ ، اور اردو زبان اور رسم الخط کے حوالے سے کیا گیا کام بہت پسند آیا۔۔ میں منتظر ہوں اس دن کا جس دن
ہم نستعلیق کو بطور فونٹ دیکھ اور استعمال کر پائیں گے۔۔۔۔۔۔مجھے اس ضمن میں آپ کا تعاون درکار رہے گا ۔۔۔ دراصل یہ سودا میرے ذہن میں بھی سمایا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعائوں کا طالب
م۔م۔مغل
 
محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جنان محمد محمود مغل صاحب۔

امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں خوب گزرے گا۔

ویسے نہ جانے کیوں آپ کے سوانحی خاکے کا فارمیٹ کچھ جانا پہچانا سا لگ رہا ہے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
م۔ م۔ مغل صاحب یہ مغل کی م بھی باہر نکال دینی تھی۔

خوش آمدید اردو محفل پر۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔ یہاں آپ کو آپ کے ذوق کے بہت سے ساتھی مل جائیں گے۔
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی کہ آپ اردو محفل پر تشریف لائے ۔ اس سے پہلے اتنا مکمل تعارف کسی کا نہیں دیکھا ۔ امید ہے آپ یہاں محظوظ ہو نگے ۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
محفل میں خوش آمدید۔۔۔
بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔۔میں نے آپ کی ایک غزل کہیں پڑھی تھی اور محفل پر یہاں پوسٹ بھی کی تھی۔

مزید کلام ڈھونڈتی رہی لیکن کہیں ملا نہیں۔۔ امید ہے کہ آپ محفل پر اپنی شاعری شیئر کریں گے۔
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب محفل پر خوش آمدید

آپ کو غالب پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

جیہ صاحبہ جیتی رہیئے۔۔۔۔
آپ کے لہجے میں جو بے ساختگی ہے۔۔۔
وہ آپ کو ۔۔بہت آگے لیکر جائے گی۔۔۔
ویسے ایک وجہ یہ بھی ہے۔۔۔

غالب نے مجھ کو سونپ دی ،عاصم عروسِ شعر
"حق مغفرت کرے، عجب آزاد مرد تھا‘‘
(لیاقت علی عاصم)

دعاؤں کا طالب
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
خوش آمدید جنان محمد محمود مغل صاحب۔

امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں خوب گزرے گا۔

ویسے نہ جانے کیوں آپ کے سوانحی خاکے کا فارمیٹ کچھ جانا پہچانا سا لگ رہا ہے۔:)

وارث صاحب بہت شکریہ۔۔
یقیناً آپ نے میرا تعارف کسی دوسری سائٹ پر دیکھا ہوگا۔۔۔۔
فروغِ اردو کیلئے تقریبا اردو کی ہر سائٹ پر جانے کا شرف حاصل ہے مجھے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
م۔ م۔ مغل صاحب یہ مغل کی م بھی باہر نکال دینی تھی۔

خوش آمدید اردو محفل پر۔ امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔ یہاں آپ کو آپ کے ذوق کے بہت سے ساتھی مل جائیں گے۔

ارے کیوں بھئی۔۔۔۔۔۔؟
پہلے پانچ م تھیں تخفیف کرکے تین کیں ۔۔ آپ اس سے بھی ناخوش ہیں۔۔۔۔
انسان کسی حال میں خو ش نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوش آمدید کہنے کیلئے بہت شکریہ
 
Top