تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

الف نظامی

لائبریرین
م۔م۔مغل ، محفل پر خوش آمدید :
امید ہے آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ آپ خطاط ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ، اردو محفل کے اراکین آپ کی خطاطی کے فن پاروں کی زیارت کے مشتاق ہیں۔
 
زینب

محفلین
خوش آمدید مغل صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سارے "م "اپ نے اپنے نام میں لگا لیے کسی اور کے لیے بھی رکھے ہوتے:p
 
مغزل

محفلین
خوش آمدید مغل صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سارے "م "اپ نے اپنے نام میں لگا لیے کسی اور کے لیے بھی رکھے ہوتے:p

بہت شکریہ زینب صاحبہ۔۔
م تو خیر اور بھی بہت سے تھے ۔۔ مگر اپنے لیئے 5 ہی رکھے ہیں۔۔ باقی میں ان کو دے چکا ہوں۔۔۔
جو اس کے حقدار تھے۔۔
بھئی نہ دعا نہ سلام ۔۔ بس آتے ہی حملہ کردیا۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔ کیا مہمان نوازی ہے۔۔۔۔ :mad:
 
ارے ارے ارے۔۔۔ میاں کیا ہوگیا ہے تمہیں۔۔۔ ویسے یہ قابل فاضل صاحب کون ہیں۔:)
جھجھک کیا ضرورت ہے۔۔ بھئی ہم کوئی عفریت تھوڑی ہی ہیں۔۔۔:eek:
لیاقت علی عاصم آج کا ایک بہت بڑا نام ہے۔۔۔
مجھے ان سے شرفِ مجلس حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔
میں انشاء اللہ بہت جلد انہیں اس بزم میں لا رہا ہوں۔۔۔
ایک شعر دیکھئے ۔۔۔

ترے ہجر میں خوروخواب کا کئی دن سے ہے یہی سلسلہ
کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا ۔۔۔ تو خیال تیری طرف گیا۔۔
(لیاقت علی عاصم)
نیاز مشرب
م۔م۔مغل

:)
جی جی! آپ ہرگز کوئی عفریت نہیں لیکن اچھے شاعر تو ہیں۔۔۔۔! بس اسی طرح اپنی شاعری سے نوازتے رہیں اور اپنے ہم مجلس دوستوں سے روشناس کراتے رہیں۔
نیک تمنائیں!
 
مغزل

محفلین
:)
جی جی! آپ ہرگز کوئی عفریت نہیں لیکن اچھے شاعر تو ہیں۔۔۔۔! بس اسی طرح اپنی شاعری سے نوازتے رہیں اور اپنے ہم مجلس دوستوں سے روشناس کراتے رہیں۔
نیک تمنائیں!

پیارے بھائی عمار
انشاء اللہ مزید کلام بھی جلد ہی ارسال کردوں گا۔۔ لیاقت علی عاصم میرے بزرگ اور پختہ کار شاعر اور اس عہد کاایک بڑا نام ہے۔
م۔م۔مغل
 
زینب

محفلین
بہت شکریہ زینب صاحبہ۔۔
م تو خیر اور بھی بہت سے تھے ۔۔ مگر اپنے لیئے 5 ہی رکھے ہیں۔۔ باقی میں ان کو دے چکا ہوں۔۔۔
جو اس کے حقدار تھے۔۔
بھئی نہ دعا نہ سلام ۔۔ بس آتے ہی حملہ کردیا۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔ کیا مہمان نوازی ہے۔۔۔۔ :mad:

5 کہاں ہیں"م" مجھے تو تین نظر آرہے ہیں باقی 2 خفیہ ہیں کیا۔۔۔۔۔۔نیز باقی کن کن حقداروں کو کب کب الاٹ کیے اپ نے۔:p:p:p۔۔۔۔۔۔خوش آمدید کہا تھا نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپ اب مہمان نہیں رہے 49 پوسٹس ہو چکی ہیں اپ کی۔۔۔۔۔۔۔
 
اچھا اچھا اچھا ۔۔۔ ہم اگر مہمان نہیں رہے تو۔۔۔اتنے غصے کی کیا ضرورت ہے۔
میرا نام محمد محمود مغل ہے اب آپ "م" کی تعداد گن لیجئے ۔۔
ویسے ایک "م" مزید ہے جو مشدد ہونے کی وجہ سے پوشدہ ہے۔۔۔
ویسے اب ہم "میاں" بھی ہو گئے ہیں ۔۔ تو ایک "م" اور۔۔۔:grin: :grin::grin::grin::grin::grin:

رہی بات الاٹ کرنے کی ۔۔ تو۔۔۔ جناب
ابو کا نام محمد محبوب مغل اور میرے بھائی کا نام ۔۔ محمد مسعود مغل ۔۔ ۔:eek:
باقی بھی گنوائوں کیا ؟
 
الف عین

لائبریرین
چلو اس بہانے م م مغل م سے معاون تو ہو گئے۔
مبارک ہو مغل معاون ہونا۔ یہ خطاب پچاس پوسٹس پر دیا جاتا ہے اردو محفل میں۔
 
مغزل

محفلین
چھوڑیں شمشاد جی۔۔۔۔۔۔م م مغل عرف میاں صاحب تو ان میموں کے جال میں گوڈے گوڈے پھنسے ہوئے نظر ارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

یہاں گوڈے گوڈے کا محل نہیں بلکہ :
ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں۔۔۔ والا معاملہ ہے۔۔۔
لیجئے ایک اور "م" گلے پڑ گیا۔۔۔
""" ہائے کس کو گلے کا ہار کیا ""
 
مغزل

محفلین
چلو اس بہانے م م مغل م سے معاون تو ہو گئے۔
مبارک ہو مغل معاون ہونا۔ یہ خطاب پچاس پوسٹس پر دیا جاتا ہے اردو محفل میں۔

بہت شکریہ اعجاز صاحب ۔۔
میں انتہائی ممنون و متشکر ہوں کہ اردو محفل کی پچ پر میری ففٹی مکمل ہونے میں 2 چوکے آپ کی بال پر بھی ہیں۔۔۔
اور میں یہ حدف پورا کرنے کی مبارکباد آپ کی ذاتِ گرامی سے منسوب کرتا ہوں۔
( ایک دوسرے فورم پر 1000 مراسلے مکمل ہونے کی مبارکباد بھی وصول کر رہا ہوں۔۔۔ اور میں وہاں م سے موڈریٹر ہوں۔۔) :grin:
بہت بہت شکریہ۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔ میمیں تو ہر جکہ مل جاتی ہیں ۔ تھوک کے حساب سے
جب ہم چھوٹے تھے تو ایک فقرہ بولتے پشتو میں
زما ماما مالہ منڑہ اؤ مالٹہ سرہ د مالگے راکڑہ۔ ترجمہ : میرے ماموں نے مجھے سیب اور مالٹہ نمک سمیت دیا۔ اس میں 4 میمیں ایک ساتھ اور کل 6 ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
کھا گئیں نہ دھوکہ تم بھی، یہ اردو والی میمیں کہہ کر انگریزی کی میمیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ سمجھا کرو ناں۔ وہ جو گوری گوری چٹی چٹی ہوتی ہیں۔
 
Top