مجھے اردو اچھی نہیں لگتی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ کون سی کلاس میں پڑھتے ہیں
جی میں*8th میں پڑھتا ہوں
اچھا ویسے لگتا تو نہیں ہے آپ اتنے چھوٹے ہیں
جی ہا سب یہی کہتے ہیں اور میں ہون بھی چھوٹا
ھممم آپ کی عمر کیا ہے
جی میں 12 سال کا ہوں
ہیں؟ یار میرے خیال میں آپ کو 14 سال کا ہونا چاہے
جی ہاں ہونا تو 14 سال کا ہی ہے لیکن میں بہت لائق تھا اس لے مجھے اگلی کلاس میں کر دیا گیا ہے آگلے مہنے میں 9th میں ہو جاؤں گا
بہت اچھے اچھا یہ بتاؤ آپ کو کون کون سے مضمون مشکل لگتے ہیں
مجھے صرف بائیو مشکل لگتی ہے
اچھا تو آپ انگلش میں کیسے ہیں
انگلش تو اے ون ہیں وہ تو مجھے بہت اچھی طرح آتی ہیں
بہت خوب اچھا یہ بتائے آپ کو اردو کیسی لگتی ہے
(عجیب سا منہ بنا کر) وہ تو مجھے زیارہ بھی اچھی نہیں لگتی ہے
مجھے بہت حیرت ہوئی تو کیا آپ کے کورس میں اردو نہیں*ہوتی
8th تک ہے اس کے بعد اگلی کلاس میں میں اس کو نہیں رکھوں گا
وہ کیوں بھائی
بس مجھے اردو اچھی نہیں*لگتی
اس کی وجہ

ایک تو مجھے اچھی نہیں لگتی اور ویسے بھی ہمارے گھر میں سب انگلش بولتے ہیں
میں نے اس کو سمجھایا بیٹا اردو ہماری قومی زبان ہے اگر آپ نئی نسل کے طالبِ علم اس کو نہیں پڑھے گے یا اس کو نہیں* بولے گے تو پھر یہ تو کچھ سالوں کے بعد ختم ہو جائے گی
سر ہم نے کون سا یہاں رہنا ہے جو اردو سیکھے ہن نے تو باہر چلے جانا ہے اور ویسے بھی وہاں تو اردو نہیں بولی جاتی
بیٹا وہ بات تو ٹھیک ہے آپ انگلش بولو پڑھو جو کچھ مرضی کرو لیکن اپنی زبان کو بھی یاد رکھو
میں نے تو بچپن سے ہی انگلش کو زیادہ سنا ہے اور انگلش بول رہا ہوں
تو آپ پھر میرے ساتھ اردو کیوں بول رہے ہیں
یہی میں آپ کو کہنے والا تھا کے میں*اردو بول بول کہ ٹھیک گیا ہوں پلیز چینج دی لنگوچ ویسے بھی مجھے اردو اچھی نہیں*لگتی


خرم شہزاد خرم
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب خرم شہزاد صاحب، اچھا مکالمہ ہے۔۔

ٹھیک کہتے ہیں آپ ، دراصل ہم وہ لوگ ہیں جنہیں اپنی پیالی میں کھیر اچھی نہیں لگتی ، اس بات سے ہرگز انکار نہیں کہ انگریزی بین الاقوامی زبان ہے اوربین القوامی روابط کے لیے اس کی استعداد ناگزیر ہے لیکن ہم اپنی تمام تر اقدار سمیت اپنی ثقافت اور زبان و ادب سے شرمندہ نظر آتے ہیں اور بدیسی زبان اور ثقافت کو اپنی زبان اور ثقافت پر فوقیت دینےمیں فخر محسوس کرتے ہیں۔

اور اب تو رہی سہی اردو بھی اس قدر آلودہء انگریزی (بہ شمول اردو سلینگس ) ہو چکی ہے کہ اکثر اوقات احباب کی گفتگو میں سے اردو زبان کو الگ کرنا بے حد دشوار ہو جاتا ہے ، رہی بات آنے والی نسل کے لئے اردو کی اہمیت تو جناب ہمارے ہاں تعلیم کا مقصد شعور و آگہی کا حصول نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف ایسے افراد تیار کرنا ہے جو مالی اور سماجی مراتب کی دوڑ میں کامیاب ہو سکیں، اور اس دوڑ میں اُردو زبان کی اہلیت ہرگز درکار نہیں۔

۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگریزی ہمارے اندر اس لیے رچ بس گئی کہ انگریز ہم پر دو سو سال حکومت کر کے گئے۔ ویسے انگریزی یورپ میں اتنی مقبول نہیں جتنی یہ برِصغیر ہند و پاک میں ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب کا بہت شکریہ پسند کرنے کا مجھے انگلش اچھی نہیں لگتی جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ میں انگلش میں پاس ہی نہیں ہوتا اور نا ہی انگلش کی طرف جاتا ہون
 
Top