مجموعہء گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبد الرحمن

لائبریرین
بزرگوں سے سنا تھاکہ ان کے زمانے میں شادیاں اتنی سادگی سے ہوتی تھی جس کی مثال عصر حاضر میں ملنا تو درکنار تصور بھی محال ہے۔ اس تصور کا فقدان ہی اتنا بڑا جرم ہے جس کی پاداش میں آج کم و بیش پوری قوم ایک شدید مصیبت سے دوچار ہے۔ آج کی نشست میں احقر اسی مسئلہ کے حل کے طور پر کچھ معروضات پیش کرے گا۔ لیکن اس سے پہلے ضروری ہے کہ ایک دو عبرت انگیز اور افسوس ناک واقعات ملاحظہ فرمالیے جائیں:

"بھائی صاحب! زکوۃ کی رقم کی مد میں آپ کچھ مدد کردیجے۔" "خیریت کیا مسئلہ درپیش ہے؟" مکالمے کی ابتداء سلام دعا کے بعد کچھ اس قسم کے الفاظ سے دو باہم شناسا نوجوانوں کے درمیان ہوئی۔ آگے سنیے! "خالہ کی بیٹی کی شادی ہے فلاں تاریخ کو۔ (تاریخ یاد نہیں رہی) میرے پاس جو رقم تھی وہ میں نے دے دی ہے، لیکن ابھی بھی کسر باقی ہے اگر آپ تعاون کردیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

تعاون میں کوئی حرج تو نہیں لیکن اگر ان پیسوں کو مہندی، مایو، خورا، ڈھولک اور اس جیسی لایعنی اور غیر ضروری رسومات میں خرچ کیا تو خود سوچیے اس سے بہتر تو یہ تھا کہ اصل حق دار اس رقم سے چند دنوں کے لیے ہی سہی، اپنی بنیادی ضروریات پوری کرلیتے۔ "نہیں نہیں بھائی جان! ہمارے یہاں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ اصل میں لڑکی والوں نے نکاح والے دن مہمانوں کو کھانا کھلانا ہے۔ بے چارے غریب لوگ ہیں اتنی استطاعت نہیں رکھتے، اس لیے مانگنے کی نوبت آ پہنچی ہے۔" اس کی آخری بات سے نوجوان سوچ میں پڑ گیا اور بالآخر مدد نہ کرنے کا فیصلہ کرکے اگلی ملاقات میں اس کو انکار کرنے کا تہیہ کرلیا۔ مگر آپ ٹھیریے! اتنی جلدی اس پر سنگ دل ہونے کا دعوی نہ کیجیے۔ ابھی بات مکمل کہاں ہوئی ہے۔ ایک اور خون جلانے والا واقعہ آپ کا منتظر ہے:

شب عروسی کے لباس میں دلہن بنی وہ بھولی بھالی لڑکی خوشیاں منانے اور اپنی نئی زندگی کے حسین خواب دیکھنے کے بجائے کسی گہرے کرب و فکر میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کی ہم جولیاں اس کو مسلسل حوصلہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات!

میں اس وقت کم سِنی کے دور میں تھا،جب میں نے اپنے بڑوں سے اس مجبور لڑکی کی بپتا سنی۔ غربت نے چاروں طرف ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ عمر ڈھلتی جارہی تھی۔دور دور تک کوئی مناسب جوڑ نظر نہیں آرہا تھا۔ آخر ایک طویل انتظار کے بعد ایک اچھا رشتہ مل ہی گیا۔ جہیز کیے نام پر لباس، زیورات اور دوسری ضروریات کا معقول انتظام گھر سے ہی ہوگیا۔ لیکن ابھی ایک معرکتہ الآراء مسئلہ باقی تھا اور وہ تھا باراتیوں کو کھانا کھلانا۔

مجھے یاد پڑتا ہے کراچی کے ایک دور دراز علاقے میں ہال کی بکنگ اور کھانا سمیت کل خرچہ ایک لاکھ بیس ہزار یا اس سے کچھ اوپر بنا۔ اس مسکین لڑکی کی شادی کے لیے یہ پیسہ کیسے جمع کیا گیا یہ بتانے کا حوصلہ نہیں مگر حالات کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے بیان کرنا بھی ضروری ہے۔ اس رقم کا اکثر حصہ صدقہ خیرات اور زکوۃ پر مبنی تھا۔ لوگوں کے پیٹ کا جہنم بھرنے کے لیےبریانی، بوتلیں اور دیگر لوازمات رکھے گئے۔ مگر اس کے باوجود اپنی نئی حیات کا آغاز کرنے والی وہ دنیا کے جھمیلوں میں الجھی ہوئی معصوم لڑکی اس غم میں ہلکی ہوئی جارہی تھی کہ اگر کھانا کم پڑگیا اور اسے ہضم کرنے کے لیے مہمانوں کو سبز قہوہ نہ پینا پڑا تو میری عزت کا کیا ہوگا؟؟؟ ایک دوشیزہ کے ہاتھ پیلے ہونے کا یہ روح فرسا واقعہ جب میں نے بچپن میں اہل خانہ سے سنا تو اس ناسمجھی کی حالت میں بھی چونکے بغیر نہ رہ سکا۔

مجھے یقین ہے آپ کا چند منٹ پہلے کا وہ غصہ جو سائل کو ٹرخادینے کی وجہ سے نمودار ہوا تھارفو چکرہوگیا ہوگا۔ یہ دو رلادینے والے حقیقی واقعات ذکر کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ کس طرح دنیا داری نبھانے کے چکر نے لڑکی اور لڑکی والوں کو ذلت کی اتاہ گہرائیوں میں اتار دیا ہے۔ اگر صرف مالی امداد کردینے سے مسئلہ حل ہوجاتا تو ہمیں کیا اشکال؟ لیکن المیہ یہ ہے کہ ایک غیر ضروری اور غیر شرعی رسم کو پورا کرنے کے لیے اس حد تک گر جانے کی کیا ضرورت ہے؟؟؟ کیا لڑکی والوں کا کھانا کھلائے بغیر نکاح حرام ہوتا ہے؟ یا یہ کوئی نازل شدہ فرمان ہے جس پر عمل کیے بنا اور کوئی آپشن نہیں۔ آپ کہیں گے یہ معاشرت ہے، مانا معاشرت ہے شریعت تو نہیں! اور معاشرت بھی تو ہم افراد سے مل کر ہی بنتی ہے۔ معاشرے کا تانا بانا بھی تو ہمارے ہی ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ جتنا چاہے الجھادیں جتنا چاہے سلجھادیں۔ والدین شاید کہیں گے ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹی کو دھوم دھام سے رخصت کریں اور تو اور لڑکی کی بھی یہی تمنا ہوتی ہے کہ اس کی شادی ایک یادگار کے طور پر لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہے۔ مگر آپ نے کبھی یہ سوچااپنی اس پل دو پل کی خواہش کی تکمیل کے لیے کتنی غریب بچیوں کی شادیاں جوئے شیر لانے کے برابر ہوگئیں ہیں ۔ لاشعوری طور پر lower class کے لیے بھی اسی طرح کا نہیں تو اس سے کم پیمانے پر ہی نکاح کی تقریب کا انتظام و اہتمام واجب ہوجاتا ہے۔آپ نے تو اپنے ارمان جی بھر کر پورے کر لیے۔ لیکن وہ غریب جس کی اپنی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں وہ سو دو سو لوگوں کے کھانے کا ارینج منٹ کہاں سے کرے گا؟؟؟ پھر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یا تو وہ زمانے کے اس قبیح دستور کا حصہ نہ بن کر لعنت ملامت اور تھرڈ کلاس تبصروں کا شکار ہوں۔ یا قرض اور چندہ وغیرہ جمع کرکے خود کو لوگوں کے احسان کے بوجھ تلے دبالے اور اپنی ہستی بستی زندگی اجیرن کرلیں۔

لہذا اے اہل ثروت! اس بگڑی ہوئی صورت حال پر آپ ہی کو قابو پانا ہے۔تقریبات کا دائرہ محدود کرنے میں آپ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بیٹی کی خوشیوں میں اپنے پیاروں کو شریک کرنا ہر ماں باپ کا ارمان ہوتا ہے۔ لیکن گزارش بس اتنی ہے کہ دکھاوا اور شوں شاں سے کلیۃ اجتناب کیا جائے۔ اس تقریب کو اتنی مسلمہ حیثیت نہ دے دی جائے کہ نہ کرنے کی استطاعت یا ارادہ رکھنے والا لوگوں کی طعن و تشنیع کی زد میں آئے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے ان اعظم النکاح برکۃ ایسرہ مئونۃ" سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ اور سادگی ہو" حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں نے اپنی دعوتِ ولیمہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں بلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی کے کپڑے پر خوش بو کا پیلا رنگ دیکھ کر اندازہ لگا یا اور پوچھا کہ شاید تم نے نکاح کر لیا ہے، لیکن ذرہ برابر نا گواری کا اظہار نہیں فرمایاکہ مجھے ولیمے میں نہیں بلایا۔ بتایے! یہاں تو ولیمے جیسی عظیم سنت کو سادگی سے کرنے کی ترغیب دی جارہی ہےاور یہاں۔۔۔۔اللہ ہی ہم پر رحم فرمائے۔

آخری میں اپنی کسی نادانستہ تلخ کلامی پر معذرت کرتے ہوئے ان اشعار کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں؎

قرآن نے بیان کیا صاف دوستوں، کتنا بڑا گناہ ہے اسراف دوستو
خود آپ کیجیےذرا انصاف دوستوں، مقصود کیا نہیں ہے فقط عز و جاہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج

سچ ہے برائے نام و نسب ہے ہر ایک رسم، وجہِ نزول قہر و غضب ہے ہر ایک رسم
ناراضگیِ رب کا سبب ہے ہر ایک رسم، آپس میں اس لیے نہیں ہوتا نباہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج

سوچا کبھی یہ آپ نے کیا کررہے ہیں آپ، سنت کو زندگی سے جدا کررہے ہیں آپ
خوشیوں میں کیوں خدا کو خفا کررہے ہیں آپ، اس بندہء حقیر کا ہے انتباہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج​
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ خیر

لیکن رسم و رواج پورے نہ ہوں تو ناک کٹنے کا ڈر ہوتا ہے ناں۔
کوئی صدقہ زکواۃ کے پیسوں سے اپنا مقصد پورا کرتا ہے اور کوئی سودی قرضہ لیکر اپنی ناک بچاتا ہے اور ساری زندگی قرض کی چکی میں پستا رہتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
كلو واشربو ولا تسرفو ان الله لا يحب المسرفين ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاشک
سچے فرمان کو پیش نگاہ رکھتے اس پر عمل پیرا ہوا جائے تو آسانی ہی آسانی ہے ہر رسم میں ہر رواج میں ۔
اک خوبصورت آگہی بکھیرتی تحریر
بہت دعائیں
 
گل بانو

محفلین
بزرگوں سے سنا تھاکہ ان کے زمانے میں شادیاں اتنی سادگی سے ہوتی تھی جس کی مثال عصر حاضر میں ملنا تو درکنار تصور بھی محال ہے۔ اس تصور کا فقدان ہی اتنا بڑا جرم ہے جس کی پاداش میں آج کم و بیش پوری قوم ایک شدید مصیبت سے دوچار ہے۔ آج کی نشست میں احقر اسی مسئلہ کے حل کے طور پر کچھ معروضات پیش کرے گا۔ لیکن اس سے پہلے ضروری ہے کہ ایک دو عبرت انگیز اور افسوس ناک واقعات ملاحظہ فرمالیے جائیں:

"بھائی صاحب! زکوۃ کی رقم کی مد میں آپ کچھ مدد کردیجے۔" "خیریت کیا مسئلہ درپیش ہے؟" مکالمے کی ابتداء سلام دعا کے بعد کچھ اس قسم کے الفاظ سے دو باہم شناسا نوجوانوں کے درمیان ہوئی۔ آگے سنیے! "خالہ کی بیٹی کی شادی ہے فلاں تاریخ کو۔ (تاریخ یاد نہیں رہی) میرے پاس جو رقم تھی وہ میں نے دے دی ہے، لیکن ابھی بھی کسر باقی ہے اگر آپ تعاون کردیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

تعاون میں کوئی حرج تو نہیں لیکن اگر ان پیسوں کو مہندی، مایو، خورا، ڈھولک اور اس جیسی لایعنی اور غیر ضروری رسومات میں خرچ کیا تو خود سوچیے اس سے بہتر تو یہ تھا کہ اصل حق دار اس رقم سے چند دنوں کے لیے ہی سہی، اپنی بنیادی ضروریات پوری کرلیتے۔ "نہیں نہیں بھائی جان! ہمارے یہاں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ اصل میں لڑکی والوں نے نکاح والے دن مہمانوں کو کھانا کھلانا ہے۔ بے چارے غریب لوگ ہیں اتنی استطاعت نہیں رکھتے، اس لیے مانگنے کی نوبت آ پہنچی ہے۔" اس کی آخری بات سے نوجوان سوچ میں پڑ گیا اور بالآخر مدد نہ کرنے کا فیصلہ کرکے اگلی ملاقات میں اس کو انکار کرنے کا تہیہ کرلیا۔ مگر آپ ٹھیریے! اتنی جلدی اس پر سنگ دل ہونے کا دعوی نہ کیجیے۔ ابھی بات مکمل کہاں ہوئی ہے۔ ایک اور خون جلانے والا واقعہ آپ کا منتظر ہے:

" شب عروسی کے لباس میں دلہن بنی وہ بھولی بھالی لڑکی خوشیاں منانے اور اپنی نئی زندگی کے حسین خواب دیکھنے کے بجائے کسی گہرے کرب و فکر میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کی ہم جولیاں اس کو مسلسل حوصلہ دینے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات!

میں اس وقت کم سِنی کے دور میں تھا،جب میں نے اپنے بڑوں سے اس مجبور لڑکی کی بپتا سنی۔ غربت نے چاروں طرف ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ عمر ڈھلتی جارہی تھی۔دور دور تک کوئی مناسب جوڑ نظر نہیں آرہا تھا۔ آخر ایک طویل انتظار کے بعد ایک اچھا رشتہ مل ہی گیا۔ جہیز کیے نام پر لباس، زیورات اور دوسری ضروریات کا معقول انتظام گھر سے ہی ہوگیا۔ لیکن ابھی ایک معرکتہ الآراء مسئلہ باقی تھا اور وہ تھا باراتیوں کو کھانا کھلانا۔

مجھے یاد پڑتا ہے کراچی کے ایک دور دراز علاقے میں ہال کی بکنگ اور کھانا سمیت کل خرچہ ایک لاکھ بیس ہزار یا اس سے کچھ اوپر بنا۔ اس مسکین لڑکی کی شادی کے لیے یہ پیسہ کیسے جمع کیا گیا یہ بتانے کا حوصلہ نہیں مگر حالات کی سنگینی کا احساس دلانے کے لیے بیان کرنا بھی ضروری ہے۔ اس رقم کا اکثر حصہ صدقہ خیرات اور زکوۃ پر مبنی تھا۔ لوگوں کے پیٹ کا جہنم بھرنے کے لیےبریانی، بوتلیں اور دیگر لوازمات رکھے گئے۔ مگر اس کے باوجود اپنی نئی حیات کا آغاز کرنے والی وہ دنیا کے جھمیلوں میں الجھی ہوئی معصوم لڑکی اس غم میں ہلکی ہوئی جارہی تھی کہ اگر کھانا کم پڑگیا اور اسے ہضم کرنے کے لیے مہمانوں کو سبز قہوہ نہ پینا پڑا تو میری عزت کا کیا ہوگا؟؟؟ ایک دوشیزہ کے ہاتھ پیلے ہونے کا یہ روح فرسا واقعہ جب میں نے بچپن میں اہل خانہ سے سنا تو اس ناسمجھی کی حالت میں بھی چونکے بغیر نہ رہ سکا۔

مجھے یقین ہے آپ کا چند منٹ پہلے کا وہ غصہ جو سائل کو ٹرخادینے کی وجہ سے نمودار ہوا تھارفو چکرہوگیا ہوگا۔ یہ دو رلادینے والے حقیقی واقعات ذکر کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ کس طرح دنیا داری نبھانے کے چکر نے لڑکی اور لڑکی والوں کو ذلت کی اتاہ گہرائیوں میں اتار دیا ہے۔ اگر صرف مالی امداد کردینے سے مسئلہ حل ہوجاتا تو ہمیں کیا اشکال؟ لیکن المیہ یہ ہے کہ ایک غیر ضروری اور غیر شرعی رسم کو پورا کرنے کے لیے اس حد تک گر جانے کی کیا ضرورت ہے؟؟؟ کیا لڑکی والوں کا کھانا کھلائے بغیر نکاح حرام ہوتا ہے؟ یا یہ کوئی نازل شدہ فرمان ہے جس پر عمل کیے بنا اور کوئی آپشن نہیں۔ آپ کہیں گے یہ معاشرت ہے، مانا معاشرت ہے شریعت تو نہیں! اور معاشرت بھی تو ہم افراد سے مل کر ہی بنتی ہے۔ معاشرے کا تانا بانا بھی تو ہمارے ہی ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ جتنا چاہے الجھادیں جتنا چاہے سلجھادیں۔ والدین شاید کہیں گے ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹی کو دھوم دھام سے رخصت کریں اور تو اور لڑکی کی بھی یہی تمنا ہوتی ہے کہ اس کی شادی ایک یادگار کے طور پر لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہے۔ مگر آپ نے کبھی یہ سوچااپنی اس پل دو پل کی خواہش کی تکمیل کے لیے کتنی غریب بچیوں کی شادیاں جوئے شیر لانے کے برابر ہوگئیں ہیں ۔ لاشعوری طور پر lower class کے لیے بھی اسی طرح کا نہیں تو اس سے کم پیمانے پر ہی نکاح کی تقریب کا انتظام و اہتمام واجب ہوجاتا ہے۔آپ نے تو اپنے ارمان جی بھر کر پورے کر لیے۔ لیکن وہ غریب جس کی اپنی دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں وہ سو دو سو لوگوں کے کھانے کا ارینج منٹ کہاں سے کرے گا؟؟؟ پھر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یا تو وہ زمانے کے اس قبیح دستور کا حصہ نہ بن کر لعنت ملامت اور تھرڈ کلاس تبصروں کا شکار ہوں۔ یا قرض اور چندہ وغیرہ جمع کرکے خود کو لوگوں کے احسان کے بوجھ تلے دبالے اور اپنی ہستی بستی زندگی اجیرن کرلیں۔

لہذا اے اہل ثروت! اس بگڑی ہوئی صورت حال پر آپ ہی کو قابو پانا ہے۔تقریبات کا دائرہ محدود کرنے میں آپ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بیٹی کی خوشیوں میں اپنے پیاروں کو شریک کرنا ہر ماں باپ کا ارمان ہوتا ہے۔ لیکن گزارش بس اتنی ہے کہ دکھاوا اور شوں شاں سے کلیۃ اجتناب کیا جائے۔ اس تقریب کو اتنی مسلمہ حیثیت نہ دے دی جائے کہ نہ کرنے کی استطاعت یا ارادہ رکھنے والا لوگوں کی طعن و تشنیع کی زد میں آئے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے ان اعظم النکاح برکۃ ایسرہ مئونۃ" سب سے برکت والا نکاح وہ ہے جس میں کم خرچ اور سادگی ہو" حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں نے اپنی دعوتِ ولیمہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں بلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی کے کپڑے پر خوش بو کا پیلا رنگ دیکھ کر اندازہ لگا یا اور پوچھا کہ شاید تم نے نکاح کر لیا ہے، لیکن ذرہ برابر نا گواری کا اظہار نہیں فرمایاکہ مجھے ولیمے میں نہیں بلایا۔ بتایے! یہاں تو ولیمے جیسی عظیم سنت کو سادگی سے کرنے کی ترغیب دی جارہی ہےاور یہاں۔۔۔۔اللہ ہی ہم پر رحم فرمائے۔

آخری میں اپنی کسی نادانستہ تلخ کلامی پر معذرت کرتے ہوئے ان اشعار کے ساتھ اجازت چاہتا ہوں؎

قرآن نے بیان کیا صاف دوستوں، کتنا بڑا گناہ ہے اسراف دوستو
خود آپ کیجیےذرا انصاف دوستوں، مقصود کیا نہیں ہے فقط عز و جاہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج

سچ ہے برائے نام و نسب ہے ہر ایک رسم، وجہِ نزول قہر و غضب ہے ہر ایک رسم
ناراضگیِ رب کا سبب ہے ہر ایک رسم، آپس میں اس لیے نہیں ہوتا نباہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج

سوچا کبھی یہ آپ نے کیا کررہے ہیں آپ، سنت کو زندگی سے جدا کررہے ہیں آپ
خوشیوں میں کیوں خدا کو خفا کررہے ہیں آپ، اس بندہء حقیر کا ہے انتباہ آج
مجموعہء گناہ ہے شادی بیاہ آج​
سبحان اللہ بہت ہی عمدہ بات کی جانب راہنمائی فرمائی آنکھیں بھر آتی ہیں جب یہ سب آس پاس ہوتا دیکھتے ہیں جس پر بیتتی ہے وہی جانتا ہے لیکن پھر بھی دکھاوے سے باز نہیں آتے ۔ جس کے گھر کئی بیٹیاں بن پیاہی بیٹھی ہوتی ہیں اس کا دُکھ کوئی نہیں جان پاتا بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں لیکن ہم اسے زحمت بنا دیتے ہیں باپ شرم سے سر جھکائے پھرتے ہیں ۔ کہ کیسے ان بیٹیوں کی آنکھوں میں دیکھیں کہاں سے ان کا جہیز اکھٹا کریں کس کے سسرال والوں کے ارمان پورے کریں نہ کریں کریں تو بیٹی کو کیسے دکھی دیکھیں ۔۔۔۔ اللہ ہم س کو سمجھ بوجھ کی نعمت سے نوازے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیر

لیکن رسم و رواج پورے نہ ہوں تو ناک کٹنے کا ڈر ہوتا ہے ناں۔
کوئی صدقہ زکواۃ کے پیسوں سے اپنا مقصد پورا کرتا ہے اور کوئی سودی قرضہ لیکر اپنی ناک بچاتا ہے اور ساری زندگی قرض کی چکی میں پستا رہتا ہے۔
بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ شمشاد بھائی!
 
عبد الرحمن

لائبریرین
كلو واشربو ولا تسرفو ان الله لا يحب المسرفين ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاشک
سچے فرمان کو پیش نگاہ رکھتے اس پر عمل پیرا ہوا جائے تو آسانی ہی آسانی ہے ہر رسم میں ہر رواج میں ۔
اک خوبصورت آگہی بکھیرتی تحریر
بہت دعائیں
جزاک اللہ نایاب بھائی!

آپ کے یہ خوب صورت میرے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
سبحان اللہ بہت ہی عمدہ بات کی جانب راہنمائی فرمائی آنکھیں بھر آتی ہیں جب یہ سب آس پاس ہوتا دیکھتے ہیں جس پر بیتتی ہے وہی جانتا ہے لیکن پھر بھی دکھاوے سے باز نہیں آتے ۔ جس کے گھر کئی بیٹیاں بن پیاہی بیٹھی ہوتی ہیں اس کا دُکھ کوئی نہیں جان پاتا بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں لیکن ہم اسے زحمت بنا دیتے ہیں باپ شرم سے سر جھکائے پھرتے ہیں ۔ کہ کیسے ان بیٹیوں کی آنکھوں میں دیکھیں کہاں سے ان کا جہیز اکھٹا کریں کس کے سسرال والوں کے ارمان پورے کریں نہ کریں کریں تو بیٹی کو کیسے دکھی دیکھیں ۔۔۔۔ اللہ ہم س کو سمجھ بوجھ کی نعمت سے نوازے
جزاک اللہ!

آپ نے چند الفاظ میں بڑے تلخ حقائق بیان کردیے۔ اللہ ہی ہم پر رحم فرمائے۔
 
Top