تعارف مجرم حاضر ہے شناخت کے لیے

محترم دوستوں اور قابل احترام بہنوں
السلامُ علیکم

لیجئیےاردو محفل کی اس عدالت میں آپکا مُجرم حاضر ہے
بہت دنوں سے ایک ہیڈ لائن چل رہی ھے کہ 80٪ سے 100 ٪ ہونے کے لیے تعارفی عدالت میں حاضری دی جاووے ۔پس مجرم حاضر ہے شناخت کے لیے۔
میرا جُرم یہ ہے کہ ایک دِن گوگل پر سرچ کرتے ہُوئے اردو کی اس محفل میں آپُہنچا اور پھر یہ محفل ایسی پسند آئی کہ آپ سب کا ڈھیروں قیمتی وقت چُرا بیٹھا اور اس چُوری کا کُچھ ایسا چسکہ پڑا کہ یہیں ڈیرا جمالیا کہاں لوگ بُلاتے اور ہم اکڑ کر کہہ دیتے کہ ٹائم ہی نہیں ملتا کہیں جانے کیلئیے ۔ اور کہاں اب یہ حالت ہے کہ یہاں بن بُلائے آئے تھے اور اب جانے کو دِل نہیں چاہتا۔

میری اردو محفل کی معزز عدالت سے گُزارش ہے کہ میری اس حرکت پہ مجھے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور میرے پاؤں کی بیڑیوں کو اتنی سختی سے باندھا جائے کہ چاہتے ہوئے ہم بھی کبھی اس کمرہ عدالت سے باہر نہ جاسکیں

اس کے علاوہ جو کبھی نادانستگی میں کوئی بھول مجھ سے سرزرد ہوجائے تو اِن بیڑیوں کو مزید کَس دِیا جائے


اب میں اپنی شناخت پیش کررہا ہوں تاکہ معزز عدالت میرا مجرمانہ ریکارڈ اپنے پاس بطور سند محفوظ رکھ سکے


میرا مکمل نام کاشف اکرم وارثی ہے
روزگار کا ذریعہ کویت کی ایک کمپنی ہے جس میں بندہ بطور سلیز اینڈ سروس انجینیر کام کرتا ھے۔ اور کویتی عوام کے لیے پانی کو صاف کرنے والی مشنییں بناتا ھے ۔

مستقیل رہائش پاکستان کے دل " لاہور" میں ہے
بندہ شادی کی زنجیر میں بندہ ہوا ھے ۔ اور دو عدد بیٹوں کا ابو جان ھے ۔
 
KwULv.png
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا بڑا منجھا ہوا مجرم ہے۔:p میں سمجھا ہوگا کوئی نادان انجان اس کام میں نیا;) ۔ مگر یہاں تو پالا پڑا اک محفل دیدہ مجرم سے:eek: ۔ لو جی میں کوئی نہیں خوش آمدید کہہ رہا:ROFLMAO: ۔ آپکا کیا پتہ ان زنجیروں کا ہمیں پہنا کر خود کھسکتے بنیں۔:laugh:
 
میں اردو محفل کی انتظامیہ سے سفارش کرتا ہوں کہ کاشف اکرم وارثی صاحب کو دفعہ 302 تعزیرات اردو محفل کے تحت عمر قید (جو کہ 2080 تک ہے) کا قرار واقعی مجرم قرار دیتے ہوئے سزا دی جائے۔۔۔:D
باقی جرائم جن کی طویل فہرست ہے ان پر دفعات لگائیں گے Pakistani ۔:ROFLMAO:
 

شمشاد

لائبریرین

میں اردو محفل کی انتظامیہ سے سفارش کرتا ہوں کہ کاشف اکرم وارثی صاحب کو دفعہ 302 تعزیرات اردو محفل کے تحت عمر قید (جو کہ 2080 تک ہے) کا قرار واقعی مجرم قرار دیتے ہوئے سزا دی جائے۔۔۔ :D
باقی جرائم جن کی طویل فہرست ہے ان پر دفعات لگائیں گے Pakistani ۔:ROFLMAO:

انیس بھائی یہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں، اس سے کڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے۔ عمر قید بامشقت تو وہ پہلے ہی جھیل رہے ہیں۔
 
انیس بھائی یہ شادی شہداؤں میں شامل ہیں، اس سے کڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے۔ عمر قید بامشقت تو وہ پہلے ہی جھیل رہے ہیں۔
@کاشف اکرم وارثی صاحب انتظامیہ تو آپ کی صاف گوئی اور بےچارگی کو دیکھتے ہوئے آپ کو رہا کرنے کے حق میں ہے۔:)
 

الشفاء

لائبریرین
ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو خوش آمدید کہیں یا آپ سے کہلوائیں؟:rolleyes: کیونکہ آپ تو اس محفل میں ہم سے سینئر ہیں۔۔۔ اور ہم تو آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں۔۔۔:)

خوش آمدید بھیا۔۔۔ جُگ جُگ جیئیں۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
چونکہ مدعی خود کو مجرم قرار دے چکا ہے، اس لئے اس کو خوش آمدید کہنے کے لئے یا تو داروغہ محفل ہونا چاہیئے یا پھر ساتھی قیدی۔ ہر حال میں خوش آمدید کہ یہ عمر قید خوب کٹے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے کئی
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
بھئی کاشف میاں کو خوش آمدید اور ماشاءاللہ زبان پر دسترس وعبور اور لاجواب انداز بیاں کیا کہنے
 

عسکری

معطل
میں اردو محفل کی انتظامیہ سے سفارش کرتا ہوں کہ کاشف اکرم وارثی صاحب کو دفعہ 302 تعزیرات اردو محفل کے تحت عمر قید (جو کہ 2080 تک ہے) کا قرار واقعی مجرم قرار دیتے ہوئے سزا دی جائے۔۔۔ :D
باقی جرائم جن کی طویل فہرست ہے ان پر دفعات لگائیں گے Pakistani ۔:ROFLMAO:
302 اور پھر عمر قید جو کہ 68 سال کی ہو یہ کیا گھر کا قانون ہے ؟:eek:
 
ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو خوش آمدید کہیں یا آپ سے کہلوائیں؟:rolleyes: کیونکہ آپ تو اس محفل میں ہم سے سینئر ہیں۔۔۔ اور ہم تو آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہاں تک پہنچے ہیں۔۔۔ :)

خوش آمدید بھیا۔۔۔ جُگ جُگ جیئیں۔۔۔

الشفا بھائی ۔ اردو محفل میں ھم جیسے بزرگوں کو ایک دفعہ پھر نیے چہروں کے سامنے متعارف کروانے کے لیے یہ طریقہ رائج کیا ھے تاکہ نیو جنریشن اپنے بزرگوں سے شناس رہیں ،،، اور ان کے تجربہ سے فیض حاصل کرتے رہیں ۔،;)
 
Top