1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

مجاز مجاز لکھنوی ::::: حُسن پھر فِتنہ گر ہے کیا کہیے ::::: Majaz Lakhnavi

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 13, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    [​IMG]

    حُسن پھر فِتنہ گر ہے کیا کہیے
    دِل کی جانِب نظر ہے کیا کہیے

    پھر وہی رہگُزر ہے کیا کہیے
    زندگی راہ پر ہے کیا کہیے

    حُسن خود پردہ وَر ہے کیا کہیے
    یہ ہماری نظر ہے کیا کہیے

    آہ تو بے اثر تھی برسوں سے !
    نغمہ بھی بے اثر ہے کیا کہیے

    حُسن ہے اب نہ حُسن کے جلوے
    اب نظر ہی نظر ہے کیا کہیے

    آج بھی ہے مجاز خاک نشِیں
    اور نظر عرش پر ہے کیا کہیے

    مجاز لکھنوی

    (اسرارالحق مجاز)
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    11,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت اچھا انتخاب ہے۔ شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر