متشابہہ الفاظ

نیرنگ خیال

لائبریرین
خسرہ خسرہ زدہ، وہ شخص جسے خسرہ نکل ہوئی ہو۔
خسرہ خَسْرَۂِ پَیمائِش، خَسْرَۂِ کَنْکُوت، خَسْرَۂ تَقْسِیم
یہ لفظ سنسکرت کا لفظ ہے۔ اور اصل میں" کھسرا" ہے نہ کہ خسرہ۔۔۔۔ لیکن کسی ظالم کاتب نے نصاب کی کتب میں یوں لکھنا شروع کیا۔ اور اب یہ غلط العوام ہے۔
 
یہ لفظ سنسکرت کا لفظ ہے۔ اور اصل میں" کھسرا" ہے نہ کہ خسرہ۔۔۔ ۔ لیکن کسی ظالم کاتب نے نصاب کی کتب میں یوں لکھنا شروع کیا۔ اور اب یہ غلط العوام ہے۔


ہماری اردو میں بہت سارے الفاظ ہندی ، سنسکرت کے ہیں
 
زبر:اوپر، بالا، فوق۔
زبر:مستحکم، استوار، مضبوط، زبردست، طاقتور۔
زبر:بہتر زیادہ بڑا، بوجھل، گراں،
ازبر کا مخفف۔
زبر:اِملا کی وہ
علامت جو عربی، اردو اور فارسی رسم الخط میں لکھی جانے والی دوسری زبانوں کے حرف کے اوپر ترچھے خط کی شکل میں درج کی جاتی ہے اور حرف کی اس حرکت کو ظاہر کرتی ہے جسے عرف عام میں بالائی حرکت کہتے ہیں۔
 
رسم: ریت، رواج، دستور۔
رسم: وہ
تقریب یا جلسہ وغیرہ جو ریت، رواج کے مطاب منعقد ہو۔
رسم:طور، طریقہ، روش، عادت۔
رسم: قاعدہ، قانون، آئین، اصول۔
رسم: {
کھیل } ایک کھیل جس میں ایک شخص دوسرے سے پوچھتا ہے کہ تم نے کیا کھایا? وہ کسی ایسے کھانے یا میوے یا شیرین کا نام لیتا ہے جس میں ر س م تینوں حرف ہوں یا ان میں سے کوئی حرف نہ ہو دونوں میں سے جو شخص ایسا نام نہیں بتا سکتا وہ ہار جاتا ہے۔ (ماخوذ نوراللغات)
رسم: ربط، میل جول، تعلق۔
رسم: نقش، نشان۔
رسم: رقم، تحریر، نوشت۔
رسم: تنخواہ، مشاہرہ، وظیفہ،۔ مواجب۔ (ماخوذ فرہنگ آصفیہ)
رسم: {
منطق } کسی چیز کی عرضیات کے ساتھ تعریف۔(ماخوذ : فرہنگ آصفیہ)
رسم:{
تصوف } رسم کہتے ہیں خلق اور صفات کو اس لیے کہ رسوم، آثار کو کہتے ہیں اور تمامی ماسویٰ اللہ آثار حق ہیں کہ جو ناشی ہیں افعال حق سے۔(مصباح التعرف)
 
فکر: اندیشہ، تَردُّد، دغدغہ، الجھن۔
فکر:دھیان، خیال۔
فکر: پروا
فکر: غور و حوض، سوچ بچار، تفکّر۔
فکر:رنج، غم، اندوہ، پریشانی۔
فکر: { تصوف } اللہ کے ماسوا سب کو چھوڑ کر محض اللہ سے لو لگانا، مراقبہ، استغراق۔
فکر: رائے، خیال، عندیہ۔
فکر: ٹوہ، تاک، گھات۔
 
فکر: اندیشہ، تَردُّد، دغدغہ، الجھن۔
فکر:دھیان، خیال۔
فکر: پروا
فکر: غور و حوض، سوچ بچار، تفکّر۔
فکر:رنج، غم، اندوہ، پریشانی۔
فکر: { تصوف } اللہ کے ماسوا سب کو چھوڑ کر محض اللہ سے لو لگانا، مراقبہ، استغراق۔
فکر: رائے، خیال، عندیہ۔
فکر: ٹوہ، تاک، گھات۔
 
زبان:منھ کے اندر کا وہ عضو جس میں قوت ذائقہ ہوتی ہے اور جو نطق کا آلہ ہے۔
زبان:
بولی جس کے ذریعے انسان تکلم یا تحریر کی صورت میں اپنے خیالات اور جذبات ظاہر کرتا ہے۔
زبان:
بول چال، روز مرہ۔
زبان:انداز بیان، بات کرنے کا ڈھنگ۔

زبان سنبھال کر بات کر، مین کونسی زبان استعمال ہوتی ہے؟
 
Top