مبارکباد ماہی احمد - دس ہزاری

ماہی احمد کو دس ہزاری منصب مبارک ہو ۔

10000.png
10000.png
 
آخری تدوین:
دونوں اطراف سے تناور درختوں کے درمیان دبی افق تک جاتی تیر کی طرح سیدھی کشادہ شاہراہ محفل پر پانچ اعداد پر مشتمل یہ سنگ میل ابھی ابھی پار کر کے یقیناً بہت اچھا محسوس ہو رہا ہوگا۔ اور ہو بھی کیوں نا، اس سنگ میل کو عبور کرنے والے محفلین کی تعداد کوئی بہت زیادہ تو نہیں۔ ایسے میں طرہ اینکہ رکنیت کے بعد ایک برس سے بھی کم مدت میں دس ہزار شگفتہ اور خوبصورت مراسلوں کے گلدستے بھلا کتنے محفلین نے سجائے ہوں گے۔ :) :) :)

ماہی پری ہم اس سنگ میل پر تمام محفلین اور محفل کی جانب سے آپ کا استقبال کرتے ہوئے بے شماری دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہمارے عقب میں باقی محفلین پھولوں کے گلدستوں، کارڈوں اور مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ منتظر ہیں۔ :) :) :)
 
بھئی کچھ لوگ اتنے تیز کیسے ہوتے ہیں۔ ادھر ہم لڑی کھول رہے تھے تب تک یہاں لڑی بھی کھل گئی اور تین چار مراسلوں کی گفتگو بھی ہو گئی۔ خیر ہم نے دونوں لڑیاں ضم کر دی ہیں۔ :) :) :)
 
بھئی کچھ لوگ اتنے تیز کیسے ہوتے ہیں۔ ادھر ہم لڑی کھول رہے تھے تب تک یہاں لڑی بھی کھل گئی اور تین چار مراسلوں کی گفتگو بھی ہو گئی۔ خیر ہم نے دونوں لڑیاں ضم کر دی ہیں۔ :) :) :)
ہماری ایک لڑی میں گفتگو چل رہی تھی۔ اتفاقاً ہی نظر پڑ گئی
 
Top